میرا دل درد سے پھٹ گیا جب میری بیٹی کے ساتھ یہ ہوا۔۔۔جوان بیٹی کے غم دیکھنے والے ستارے

image
 
بیٹیاں کس ماں باپ کو پیاری نہیں ہوتیں۔۔۔ اور جب ان بیٹیوں کے ساتھ کوئی تکلیف یا پریشانی زندگی بھر کے لئے جڑ جائے تو ماں باپ اپنی آدھی ہمت تو وہیں کھو دیتے ہیں۔۔۔ دنیا کو دکھانے کے لئے جیتے ضرور ہیں لیکن اندر ہی اندر ان کا دل ٹوٹ جاتا ہے۔۔۔ شوبز کے کچھ نام ایسے ہیں جنہوں نے اپنی ہنستی بستی بیٹیوں کو جوانی میں ہی کسی نا کسی غم سے گزرتے ہوئے دیکھا
 
ذہین طاہرہ
 اداکارہ ذہین طاہرہ کو ہم سے بچھڑے کوئی بہت لمبا عرصہ نہیں گزرا لیکن ان کے دکھ جب بھی زبان پر آتے ہیں تو آنکھیں نم ہوجاتی ہیں۔۔۔ بظاہر ہنستی مسکراتی ذہین طاہرہ نے زندگی بھر بہت محنت کی اور ہر شو میں، ہر ڈرامہ کی شوٹ پر سب سے پہلے پہنچ جاتیں۔۔ان میں نام کو بھی نخرہ نہیں تھا۔۔۔اداکار عمران اشرف نے ذہین طاہرہ کی بیماری کے دنوں میں ایک پوسٹ لکھی کہ ذہین آپا کو میں نے تین سال تک سیٹ پر روتے ہوئے دیکھا۔۔۔ہنساتا بھی تھا تو ہنستے ہنستے پھر رو دیتی تھیں کیونکہ انہیں اپنی جوان بیٹی کی بیماری نے توڑ دیا تھا۔۔۔وہ اس کے بھی کام کرتی تھیں کیونکہ ان کی بیٹی بستر پر تھیں اور اٹھ بھی نہیں سکتی تھیں اور سیٹ پر بھی آنا پڑتا تھا۔۔۔ وہ ایک ایسی ماں تھیں جن کے آنسو دیکھنے والے کے دل پر گرتے تھے۔۔۔
image
 
طلعت حسین
اداکار طلعت حسین انڈسٹری کا اثاثہ ہیں اور انہوں نے پاکستانی میڈیا انڈسٹری کے لئے بہت خدمات دیں۔۔۔وہ ایک بہترین اداکار ہیں اور انسان بھی۔۔۔ مشہور اداکار فیصل قریشی جو کہ ان کے بہت بڑے فین ہیں، وہ بتاتے ہیں کہ طلعت حسین میں کتنی عاجزی ہے اور وہ ابھی بھی سیٹ پر سب سے پہلے پہنچتے ہیں اور سینئر ہونے کے باوجود عزت دینے کے لئے لوگوں کے سامنے کھڑے ہوتے ہیں۔۔۔طلعت حسین کی جوان بیٹی کے شوہر کا اچانک انتقال ہوگیا اور وہ یہ صدمہ سہہ تو گئے لیکن ان کا دل ٹوٹ گیا۔۔۔ وہ اپنی لاڈلی بیٹی کے ساتھ یہ درد کا سفر جڑتے دیکھ کر ایک دم پریشان ہوگئے۔۔۔ لیکن اس عمر میں انہوں نے یہ دکھ بھی دیکھا
image
 
غزالہ جاوید
اداکارہ غزالہ جاوید کو لوگوں نے ہمیشہ ہنستے مسکراتے دیکھا اور ہمیشہ انہیں سیٹ پر بھی لوگوں کے کام آتے دیکھا۔۔۔ غزالہ جاوید جوانی میں چھوٹے چھوٹے بچوں کے ساتھ بیوہ ہوگئیں ۔۔۔انہیں انڈسٹری میں لانے والے اور کام دلوانے والے معین اختر تھے۔۔۔غزالہ جاوید نے بھی ثابت کیا کہ اولاد کی محبت میں وہ ہر طوفان سے لڑجائیں گی لیکن پھر اچانک ان کی جوان بیٹی بیوہ ہوگئیں۔۔۔ ان کے داماد کا جوانی میں اچانک انتقال ہوگیا اور بیٹی دو چھوٹے چھوٹے بچوں کے ساتھ ان کے پاس آگئیں۔۔۔بیٹی اسکول میں پڑھاتی ہے اور غزالہ جاوید اپنی جوان بیٹی کی اس تکلیف کو دل سے محسوس کرتی ہیں
image
YOU MAY ALSO LIKE: