آرمی ڈاکٹر یا عام ڈاکٹر زيادہ بہتر کون، میں ہوں نگار کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث کا آغاز ہو گیا

image
 
گزشتہ ہفتے ایک ہے نگار نامی ٹیلی فلم نجی چینل سے پیش گی گئی۔ یہ فلم آئی ایس پی آر کے تعاون سے پاکستان کی پہلی خاتون تھری اسٹار لیفٹنٹ جرنل ڈاکٹر نگار جوہر کی زندگی پر مبنی تھی- اس فلم کو مشہور مصنفہ عمیرہ احمد نے لکھا تھا جب کہ اس میں مرکزی کردار مائرہ خان اور بلال اشرف دے ادا کیا لیفٹنٹ جرنل نگار جوہر کی زندگی کی یہ کہانی ان تمام خواتین کے لیے ایک مثال ہے جو کہ اپنی زندگی کے تمام تر مسائل اور پریشانیوں کے باوجود کچھ بڑا کرنے کے جنون کی حامل ہوتی ہیں- یہی وجہ ہے کہ مختلف حلقوں میں اس ڈرامے کو کافی تعریف کی نظر سے دیکھا جا رہا ہے-
 
مگر اس ڈرامے کے ایک ڈائیلاگ نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث کا آغاز کر دیا ہے اور کسی حد تک ڈاکٹر افراد کو جن کا تعلق سویلین آبادی سے ہے تکلیف میں مبتلا کر دیا ہے-
 
متنازعہ ڈائیلاگ
ٹیلی فلم میں جب نگار جوہر میڈیکل کالج کی طالبات سے خطاب کرتی ہیں تو اس میں مائرہ خان کا یہ کہنا تھا کہ ' ہم عام ڈاکٹر نہیں ہیں ۔ بلکہ ہم یونیفارم پہنے ڈاکٹر ہیں ہم سے قوم کو بہت سی امیدیں ہیں "-
 
اس ڈائیلاگ میں عوام کے مطابق لفظ عام ڈاکٹر سب سے زيادہ تکلیف دہ جملہ رہا اور اس پر مختلف انداز میں لوگوں نے تبصرے کیے جن کے بارے میں ہم آپ کو آج بتائيں گے-
 
یہ میڈیکل پروفیشن کی بے عزتی ہے
ایک صارف کا یہ کہنا تھا کہ عام ڈاکٹر سے کیا مراد ہے اور کیا چیز کسی کو خاص ڈاکٹر بناتی ہے اس کا یونیفارم یا اس کی صلاحیت یہ ڈائیلاگ میڈیکل پروفیشن کی کھلے عام بے عزتی ہے-
 
یونیفارم سے کون سی امیدیں پیدا ہو سکتی ہیں
جب کہ اس ڈائیلاگ کے جواب میں کسی میڈیکل پروفیشن سے تعلق رکھنے والے نے میڈیکل زبان میں ہی کمنٹ کر ڈالا-
image
 
آرمی ہسپتال میں عوام کا علاج منع ہے
 
جب کہ اس بحث میں کسی نے ایک نوٹس لگا کر جلتی پر تیل کا کام کر ڈالا
 
image
 
اس نوٹس کے مطابق آرمی ہسپتال میں سول مریض یعنی عام مریضوں کا داخلہ ممنوع ہے
 
دن رات خدمت کرنے والوں کو عام ڈاکٹر کا لفظ برا لگا
عام ڈاکٹر سے مراد سویلین ڈاکٹرز کی لی گئی ہے اور عام ڈاکٹر کہلایا جانا ان کو نہ صرف برا لگا بلکہ انہوں نے اس کا اظہار بھی کر ڈالا
image
 
ملٹری ڈاکٹر اور سویلین ڈاکٹر کا کوئی موازنہ نہیں ہے
اس حوالے سے کچھ افراد نے بحث کو سمیٹتے ہوئے بہت ہی مہذب انداز اختیار کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ ان دونوں کا آپس میں کوئی موازنہ نہیں ہے دونوں ہی اپنے اپنے شعبوں میں کام کر رہے ہیں سویلین ڈاکٹر اگر غریب عوام کا علاج کرتے ہیں تو ملٹری ڈاکٹر فوجیوں کا علاج کرتے ہیں دونوں ہی شعبے اپنی اپنی جگہ اہم ہیں-
image
 
مگر یہ بحث ابھی جاری ہے اور سوشل میڈيا صارفین سب ہی اس مین اپنا اپنا حصہ ڈال رہے ہیں آپ کی اس حوالے سے کیا رائے ہے کمنٹ سیکشن میں ضرور بتائيے گا-
YOU MAY ALSO LIKE: