درخت

ہم نے کتابوں میں پڑھا تھا کہ درختوں کےبہت فائدے ہوتے ہیں۔ کیونکہ درختوں کے ہمیں اکسیجن ملتا ہے جو سانس کے لینے کیلئے بہت ضرور ہے۔ اس کے علاوہ کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کر کےماحول کو خوش گواربناتا ہے اور انسان کو لکڑی اور کاغذ جبکہ جنگلی حیات کو رہائش فراہم کرتے ہیں تاہم اس کے علاوہ بھی درختوں کے حیران گن فوائد ایسے ہیں جو آپ نے آج سے پہلے کبھی نہیں سنے ہوں گے۔

سیلاب سے بچاؤ: جن علاقوں میں بڑی تعداد میں درخت موجود ہوتے ہیں اُن علاقوں میں سیلاب کا خطرہ بے حد کم ہوتا ہے۔

قحط سے بچاؤ: درخت جس طرح سیلابوں سے تحفظ فراہم کرتے ہیں۔اسی طرح یہ قحط اور خشک سالی بھی بچاتے ہیں درخت جذب شدہ پانی کو ہوا میں خارج کرتے ہیں جو بادلوں کی شکل میں بھی مدد کے باعث بنتے ہیں۔

زمین کے زرخیز میں اضافہ: کسی شہر میں درختوں کی موجودگی اس شہرکے زمین کی زرخیزی کی علامت ہے۔درخت مسلسل زمین کو پانی فراہم کرتی رہتی ہے جس کی وجہ سے زمین بنجر نہیں ہوتی اور اس کی زرخیزی میں اضافہ ہوتا ہے۔

لوگوں کی خوشگوار صحت: آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ جس کہ مقام پر زیادہ درخت ہوتے ہوں وہاں کے لوگ زیادہ صحت مند رہے ہیں درختوں کی موجودگی تناؤ اور ڈپریشن کو کم کرکے لوگوں کو زہنی وجسمانی طور پر صحت مند بناتی ہے۔ جبکہ درختوں کے درمیان رہنے سےانسانی تخلییقی کارگردگی میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔

ہم بنیادی طور پر خوبصورتی کےلیے درخت اور پودے لگاتے ہیں۔درختوں کی کیا اہمیت ہے آپ اس بات کا اندازہ اس بات سے لگا سکتے ہیں کسی ملک کی اچھی اب و ہوا کیلئے25فیصدحصےپر جنگلات ہونے چایئےمگربد قسمتی سے ہمارےملک میں جنگلات 4فیصد تک ہیں جس کے نقصانات واضح ہیں اور پاکستان کو ماحولیاتی آلودگی کے لحاظ سےآلودہ ترین ملکوں میں شمار کیاجاتا ہے اور ہمیں ہر سال سیلاب کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ لہذا ہمیں اس چیز پر کنٹرول کرنا چایئے۔

اس لیے دنیاکے قدیم ترین چیزوں میں سے درختوں کو بھی قدیم ترین چیزوں میں شمار کیاجاتا ہےاور درختوں کی عمر ہزاروں سالوں تک ہوتی ہے ایسا ایک درخت امریکہ میں موجود ہےجس کی عمر 4600چار یزارچھ سوسال ہےجبکہ درخت کی عمر کا اندازہ درخت کے اوپر لگے شاخ کے سالانہ ہونے والے دائروں سے کیا جاتا ہےاور اس علم کو "ڈینڈروکرونالوجی"کہتے ہیں جبکہ ایک درخت ایک سال میں 260پاؤنڈ اکسیجن خارج کرتا ہے اورایک ایکڑ پر لگائے پودے 18لوگوں کے اکسیجن کی ضروریات پوری کرتا ہے۔۔۔

ہمیں بھی چایئے کہ آج سے عہد کریں کہ کم از کم اپنی گلی،محلوں،سوسائیٹوں میں کم از کم آٹھ ،دس پودے لگا کرآلودگی پر کنٹرول کریں اور ماحول کو خوشگوار بنائیں۔۔
 

Muhammad Refan
About the Author: Muhammad Refan Read More Articles by Muhammad Refan: 2 Articles with 809 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.