میں نے اپنے پسندیدہ ترین شہر میں نمازِ فجر ادا کی۔۔۔۔ مسجدِ نبوی میں اسلام قبول کرنے والا یہ شخص برطانیہ کی کونسی اہم ترین شخصیت ہے اور یہ سعودی عرب میں کیا کر رہے تھے

image
 
اسلام دین حق ہے یہی وجہ ہے کہ دیگر تمام مذاہب کے مقابلے میں اس وقت دنیا میں سب سے زیادہ تیزی سے پھیلنے والا مذہب ہے جس میں ہر مذہب اور ہر قوم کے لوگ داخل ہو رہے ہیں۔ اسلامی تعلیمات دنیا کی وہ واحد تعلیمات ہیں جن کی بنا پر اللہ کی بارگاہ میں ہر رنگ و نسل کے فرد کو صرف تقویٰ کی بنا پر فضیلت حاصل ہے-
 
ویسے تو دنیا کے ہر حصے کے لوگ دائرہ اسلام میں داخل ہو کر اپنی عاقبت کو سنوار رہے ہیں مگر کچھ افراد ایسے بھی ہیں جن کا دائرہ اسلام میں داخل ہونا دنیا کے ہر مسلمان کے لیے ایک بڑی خبر بن جاتی ہے- ایسے ہی ایک فرد سعودی عرب میں برطانوی سفارتخانے سے منسلک برطانوی کونسل جرنل ہیں جنہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹر اکاونٹ سے مسجد نبوی کے سامنے اپنی ایک تصویر شئیر کی- جس میں انہوں نے نہ صرف اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا بلکہ اپنا نام بھی سیف عشر رکھنے کی اطلاع دی اور اپنے ٹوئٹر اکاونٹ کو بھی اسی نام سے تبدیل کر لیا-
 
ان کی سوشل میڈیا پر شئير کی جانے والی خبر تیزی سے وائرل ہو گئی اور ان کو دنیا بھر کے مسلمانوں کی جانب سے مبارکباد کے پیغام وصول ہوئے- خاص طور پر سابقہ پاپ اسٹار متاع واسن جو کہ نپولین کے نام سے جانے جاتے ہیں ان کے پیغام کا سیف عشرنے خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتے ہوئے تمام مسلم امہ کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کو اتنی محبت سے نوازہ-
 
 
نپولین جو کہ سابقہ پاپ اسٹار تھے دو سال قبل اسلام کی نعمت سے سرفراز ہوئے اور اس وقت انہوں نے اپنی زندگی دین کے لیے وقف کر دی ہے اور بطور موٹی ویشنل اسپیکر کے طور پر کام کر رہے ہیں-
 
سیف عشر نے مسجد نبوی میں تصویر شئیر کرتے ہوئے کیپشن میں یہ بھی لکھا کہ اپنے پسندیدہ ترین شہر میں نماز فجر کی ادائیگی کے بعد کی یہ تصویر ہے سیف عشر کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر لوگ تیزی سے شئیر کر رہے ہیں-
 
یاد رہے کہ سیف عشر برطانوی سفارت خانے کے پہلے کونسل جرنل نہیں ہیں جنہوں نے اسلام قبول کیا ان سے قبل 2015 میں سائمن کولس نے بھی سعودی عرب ہی میں نہ صرف اسلام کیا تھا بلکہ انہوں نے ایک مسلمان عورت سے اس کے بعد شادی بھی کی تھی اور سال 2016 میں حج کی سعادت بھی حاصل کی تھی-
 
image
 
سائمن کولس کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہوں نے اسلامی معاشرے کا 30 سال تک بہت قریب سے مطالعہ کیا اور اس کے بعد انہوں نے اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کیا اور اب سیف عشر نے بھی انہی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا ہے اللہ ان کی کوششوں کو قبول فرمائے آمین-
YOU MAY ALSO LIKE: