اللہ کی شان میں گستاخی

کراچی ضلع ملیر کے کاروباری مرکز قائد آباد میں اللہ کی شان میں گستاخی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کون تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کہاں سے آیا۔۔۔۔۔۔کہاں۔۔۔۔۔۔چلاگیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔

یہ دوسری مرتبہ ہوا کہ سرعام کوئی بدبخت آتا ہے اور میں شاہراہ پر بنے پل پر اللہ جل جلالہ کی شان میں گستاخانہ الفاظ لکھ کر چلا جاتا اور کسی کو نظر نہیں آتا ہر کوئی لاعلم ہے ہر ادارہ بے خبر ہے۔

25 نومبر2021 کو واقعہ پیش آیا ضلع ملیر کراچی کے کاروباری مرکز قائد آباد چوک میں شاہراہ نیشنل ہائی وے پر بنے پل پر کسی بدبخت نے اللہ جل جلالہ کی شان میں گستاخانہ چاکنگ کی اس پر جمعیت علماء اسلام پاکستان ضلع ملیر نے احتجاج کیا تو پولیس ڈیپارٹمنٹ سمیت اعلی افسران نے یقین دہانی کرائی اور ہر طرح کی مدد کا وعدہ کیا جمعیتِ علماء اسلام پاکستان ضلع ملیر کے عہدہ داران نے کارکنان کو اعتماد میں لیا اور کسی ناخوش گوار واقعہ کے سامنے دیوار کھڑی کردی۔

ایک ہفتہ گزرنے کو تھا کہ 2دسمبر 2021 کی رات ایک بار پھر وہی واقعہ پیش آیا اسی مقام پر ایک بار پھر اللہ تعالیٰ کی شان میں گستاخانہ چاکنگ کی گئی۔

چور سے گلہ کرنا حماقت ہے مگر دربان سے سوال بنتا ہے

سمجھ میں نہیں آتا کہ کیا اللہ کی ذات پر بھی اب ان لوگوں کو غیرت نہیں آتی یہ اتنے بے غیرت بن چکے ہیں کہاں کھڑے ہیں ہم کیوں اس طرح کے واقعات کو جنم دے کر عوام کی جذبات کو مجروح کیا جاتا ہے ؟
اب ایک بار پھر حسب سابق پولیس ڈیپارٹمنٹ اور اعلیٰ افسران کی جانب سے وعدے کئے گئے ہیں مگر یہ وعدے وفا کب ہوں گے؟

ایک بات یاد رہے مسلمان جب خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں ایک لفظ برداشت نہیں کر سکتا تو اللہ کی شان تو بہت اعلیٰ وارفع ہے۔

خدا را ملک کو ملک سمجھیں اپنی ڈیوٹی کو ایمانداری سے انجام دیں۔۔۔۔۔۔۔۔
 

محمد عابد احسنی
About the Author: محمد عابد احسنی Read More Articles by محمد عابد احسنی: 20 Articles with 15200 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.