اپنی شادی کے کپڑے بھائی کی شادی پر پہن لئے۔۔۔مشہور لوگ جنہوں نے اپنے کپڑے دوبارہ پہننے کی ہمت کی

image
 
شہرت کی چکا چوند ہو تو دل چاہتا ہے کہ اسے کھویا نا جائے اور ہر بار کپڑوں کے انداز یا دکھنے کے انداز سے ایک نئی طرح کا امیج قائم کیا جائے۔۔۔خاص طور پر جب ایسا کرنے کے لئے پیسہ اور زیورات کی کوئی کمی نا ہو۔۔۔ لیکن شوبز کی کچھ مشہور شخصیات ایسی ہیں جنہیں اس بات سے ہرگز کوئی فرق نہیں پڑتا کہ وہ ایک جوڑا پہلے پہنچ کی ہیں اور دوبارہ اسے نا پہنیں۔۔۔
 
 مہرالنساء
مریم نواز کی بیٹی مہرالنساء نے اپنے بھائی کی شادی پر سب کے دل جیت لئے۔۔۔ مہرالنساء نے ہر دن اپنی ہی شادی کے کپڑوں کو نئے انداز سے پہنا اور جیولری تک وہی استعمال کی۔۔۔سب ہی جانتے ہیں کہ وہ بڑے آرام سے لاکھوں کے کپڑے اور جیولری بنا سکتی تھی لیکن اس نے خود کو ایک عام اردو اسپیکنگ سوچ کے ساتھ پیش کیا جہاں عام بات ہے اپنے کپڑوں کو کسی اور کی شادی میں پہننا۔۔۔مہندی، شادی اور ولیمے تک میں مہر النساء نے وہی کپڑے دہرائے اور سوشل میڈیا نے اس خبر کو بہت مثبت انداز میں دکھایا۔۔۔
image
 
شائستہ لودھی
 ڈاکٹر شائستہ لودھی آج کل ایک مارننگ شو کی میزبانی کررہی ہیں ۔۔۔وہ اس میں میزبان ہیں اور یہ شو پی ٹی وی کے پلیٹ فارم سے پیش کیا جاتا ہے... ڈاکٹر شائستہ نے اس شو میں اپنے کپڑوں کو ایک سے زائد بار پہنا اور ان کا کہنا تھا کہ ہم ڈیزائنر کو پہلے ہی بتا دیتے ہیں کہ یہ جوڑا دوبارہ بھی پہنا جائے گا۔۔۔ اور اگر وہ یہ نا پہنیں تو وہ اپنے اسٹاف کو دینا مناسب سمجھتی ہیں۔۔۔
image
 
بشریٰ انصاری
پچھلے دنوں بشریٰ انصاری نے ایک شو میں مہمان کی حیثیت سے آنا تھا تو وہ عمر سعید کا بنایا ہوا جوڑا ہی پہن گئیں۔۔۔یہ جوڑا وہ اس سے پہلے نا صرف گھر میں بلکہ مختلف ایونٹس میں پہن چکی تھیں۔۔۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ میرا پسندیدہ جوڑا ہے اور میں اسے کبھی ضائع نہیں کرتی۔۔۔اگر سوچا کہ اب نہیں پہنوں تو سب سے پہلے اسماء عباس ہی آجائے گی۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: