میں بہت آہستہ کھانا کھاتی ہوں۔۔۔شوبز کے لوگوں کے کھانے کے انداز

image
 
ہر انسان اپنی زندگی میں کوئی نا کوئی ایسا انوکھا انداز اختیار کرتا ہے جو اسے دوسروں سے منفرد بناتا ہے۔۔۔شوبز کے کچھ لوگ اپنے پہننے اوڑھنے کے انداز کی وجہ سے الگ ہیں تو کچھ بولنے کے انداز کی وجہ سے۔۔۔ لیکن کچھ ستارے اپنے کھانے پینے کی وجہ سے الگ نظر آتے ہیں۔۔۔
 
ریما
 شوبز کی حسین ترین اداکارہ ریما ہیں جنہوں نے شادی کے بعد بھی اپنی فٹنس اور اپنی خوبصورتی کو نہیں چھوڑا۔۔۔لالی وڈ میں راج کیا اور اس کے بعد اپنے شوہر کے گھر کو بھی مثالی بنا دیا۔۔۔ ریما خان کا کہنا ہے کہ میری اور میرے شوہر کی صرف ایک بات پر الجھن ہوتی ہے۔۔۔ ان کا کہنا ہے کہ میں ہمیشہ سے ہی آہستہ آہستہ چبا چبا کر کھاتی ہوں۔۔۔ شادی کے بعد ڈاکٹر طارق کا کھانے کا نداز دیکھ کر تو میں گھبرا گئی۔۔۔ابھی میں دو ہی نوالے کھاتی ہوں کہ طارق کی پوری پلیٹ ختم ہوجاتی ہے۔۔۔ سوچتی ہوں کہ ان کی پلیٹ سے کچھ اور چکھوں گی لیکن میں یہ کر نہیں پاتی۔۔۔ریما نے یہ بھی کہا کہ جب بھی میرا زرا سے بھی وزن بڑھے تو طارق مجھے ایک روٹی کے بعد اگلی روٹی پر تنبیہہ کرتے ہیں۔۔۔
image
 
اعجاز اسلم
 اداکار اعجاز اسلم نے اپنی فٹنس اور اپنے لائف اسٹائل سے بڑی بڑی اداکاراؤں کو بھی حیرت میں ڈال دیا ہے۔۔اعجاز کبھی شوٹ پر بھی ہوں تو ان کا کھانا ہمیشہ گھر سے آتا ہے لیکن اگر ایسا ممکن نا ہو پائے تو پھر وہ تکہ ہی کھاتے ہیں جو دھلا ہوا ہو۔۔ اس پر تیل نا ہو۔۔۔ اپنی ڈائٹ میں وہ ایسی چیزیں لیتے ہی نہیں جو صحت کو ذرا سا بھی نقصان پہنچائیں اور وہ کوشش کرتے ہیں کہ ان کے کھانے کے ساتھ سلاد لازمی ہو۔۔۔ یا کوئی ایک پھل۔۔۔گھر کی گروسری میں پینٹ بٹر لازمی ہے جو ان کے ناشتے کا دوست ہے۔
image
 
ڈاکٹر شائستہ لودھی
 لوگ ڈاکٹر شائستہ لودھی کی فٹنس اور ان کی خوبصورتی سے ہمیشہ متاثر نظر آئے ہیں لیکن سچ تو یہ ہے کہ وہ کھانے پینے کی شوقین ہیں۔۔۔ وہ جب میٹھا دیکھیں تو ان سے کنٹرول نہیں ہوتا۔۔۔ نمکین کھانوں پر پھر بھی وہ اپنے ہاتھ کو روک لیتی ہیں۔۔۔ ان کے کھانے میں سب سے انوکھی بات یہ ہے کہ زیادہ تر بکرے کا گوشت کھاتی ہیں اور مرغی انہیں کچھ خاص پسند نہیں۔۔۔جب کام کی زیادتی ہو یا کسی بھی قسم کی پریشانی تو وہ مٹھائی بغیر رکے کھا سکتی ہیں۔۔۔لیکن پھر کئی دن تک وہ احتیاط کرکے اس کا ازالہ بھی کر لیتی ہیں۔۔۔
image
 
سہیل خان
بھارتی اداکار سہیل خان کو ایک موقع پر بریانی کھاتے دیکھ کر صاف ایسا محسوس ہوتا تھا کہ جیسے ساری دنیا ایک طرف اور بریانی ایک طرف- اگرچہ اس موقع پر ارباز خان اور نواز الدین صدیقی بھی موجود تھے لیکن ان دونوں اداکار کی پلیٹ میں بریانی تو موجود تھی لیکن انتہائی کم مقدار میں- جبکہ اس کے برعکس سہیل خان انتہائی شوق سے بریانی تناول کرتے نظر آئے جس کا اندازہ ان کی بھری ہوئی پلیٹ سے بخوبی ہوتا تھا-
image
YOU MAY ALSO LIKE: