پاکستان تحریک انصاف کے ذوال کی ابتدا

جاہنگیر ترین اور پرویز خٹک کی بغاوت اون چوہدری کا استعفی اور فیاض الحسن چوہان کے بیانات

ملک میں ہونے والی سیاسی ہلچل سے پورا ملک داو پر لگا ہوا ہے ہم تین سال مکمل ہونے کے بعد بھی وہاں ہی کھڑیں ہیں جہاں سے شروع کیا تھا اور پاکستان تحریک انصاف اب تک کی تاریخ کےسب سے زیادہ مشکل ترین دور سے گزر رہی ہے اور عمران خان سخت ترین فیصلے لے رہا ہے اسکی وجہ پاکستان تحریک انصاف میں موجود سیاسی دھڑے گروپس ہیں جنہوں نے عمران خان کی قیادت میں زور پکڑا اور اب عمران خان کے لئے ہی درد سر بن گئے ہیں اسکی تازہ ترین مثال پرویز خٹک کی اجلاس میں موجود کابینہ کے سامنے عمران خان سے بات چیت ہے جس میں انہوں نے اپنے موقف سے عمران خان کو اتنا مایوس کیا کے عمران خان کہنے پر مجبور ہو گئے کے میں استعفی دے دیتا ہوں آپ اپنا وزیراعظم لے آئیں
دوسری طرف جہانگیر ترین کا دھڑا ہے جو کے عمران خان کو ہر طرح سے بلیک میل کر رہاہے جس پر عمران خان نے واضع اقدامات اٹھا کر تمام ترین گروپ کے لوگوں کو انتباء کیا ہے کے یا تو وہ استعفی دیں یا پھر ترین گروپ سے اجتناب کریں اور جاہنگیر ترین احتساب کے عمل میں شامل ہو جائیں اون چوہدری کا استعفی ایسی معاملے کی ایک کڑی ہے استعفی دیتے ہوئے اون چوہدری نے کہا کے میں جاہنگیر ترین کو نہیں چھوڑ سکتا کیوں کے اس نے تحریک انصاف کے لئے دن رات کام کیا اور اپنے ذاتی مفادات کو ایک طرف رکھ کر یہ تمام معاملات اس بات کی طرف اشارہ ہیں کے اب عمران خان کو اسمبلی میں بل منظور کروانےاور اسمبلی کی تحریکوں میں وٹنگ کے دوران اپنوں کی غداری کا سامنا لر نا پڑ سکتا ہے اسکے لئے عمران خان نےبھی اقدامات لئے ہیں

جلد فوج کے اعلئ افسران کو اعتماد میں لیا جائے گا اور صدر پاکستان سے بھی مشاورت کی ہے اور متوقع ہے اگلے تین ماہ تک بنا اسمبلی کے اجلاس کے ملک چلایا جائے گا تین ماہ کے لئے ایمرجینسی نافذ ہو گئ جس میں سپریم کورٹ کی مداخلت قابل قبول نہ ہو گی ان سب اقدامات کا مقصد ہے کے عمران خان ملکی نظام میں تبدیلی چاہتے ہیں پارلیمانی نظام کی جگہ صدارت نظام لاگو کرنا چاہتے ہیں لیکن سوال یہ ہے کہ
کیا جو شخص ملک کے اندر موجود ایک چلتا ہوا پارلیمانی نظام نہیں چلا سکتا وہ شخص ایک نیے صدارتی نظام کو کس طرح چلا سکتا
ہے ؟
اور یہ سب کروا کون رہا ہے ؟ کیوں جاہنگیر ترین اور پرویز خٹک عمران خان کے وفادار عمران خان پر سیاسی تیر چلا رہیں ہیں ؟
ایمرجنسی لگانے سے کیا ملک میں بہترین فیصلے ہوں گے ؟
کیا فوج کی قیادت ان اقدامات میں عمران خان کا ساتھ دے گی ؟
کیا سپریم کورٹ ان اقدامات پر ایکشن لے گی ؟ اگر ہاں تو عمل درآمد کون کروائے گا ؟
ان سوالوں کے جواب وقت ہی دے گا تو بہتر ہے اگر میں نے دئے تو کوئی نہ کوئی برا مان جائے گا
 

Adv.M Zaid Khan
About the Author: Adv.M Zaid Khan Read More Articles by Adv.M Zaid Khan: 2 Articles with 1394 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.