یوں تو پاکستان کا ہر ادارہ
کرپشن کی داستانوں سے بھرا پڑا ہے مگر ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن ایک ایسا
ادارہ ہے جو ملازمین کے رویہ کی وجہ سے لگتا ہے کہ بنایا ہی غریب اور سادہ
لوح عوام کو لوٹنے کے لیے گیا ہے۔ اس ادارہ کے نوابشاہ آفس میں ملازمین
ایجنٹوں کے ذریعےغریب اور سادہ لوح لوگوں کو پھنسا کر ان کی جائیدادوں کو
گروی رکھ کر قرض جاری کراتے ہیں اور قرض کا بہت تھوڑا حصہ جائیداد کے مالک
کو دیا جاتا ہے اور زیادہ حصہ خود ہڑپ کر جاتے ہیں۔
مزید ستم ظریفی یہ کہ جب مالک اپنی جائیداد آزاد کرانے کی کوشش کرتا ہے تو
اسے مختلف طریقوں سے قرض جمع کرانے سے روکا جاتا ہے اور جائیدادوں کو
نیلامی کے ذریعے ملازمین ایجنٹوں کی معرفت خود اونے پونے خرید لیتے ہیں۔
مزید یہ کہ اگر کوئی قرض جمع کرانے میں کامیاب ہو بھی جائے تو بھی کلئرنس
کے عوض بھاری رشوت طلب کی جاتی ہے۔ اورافسران بالا کسی شکایت پر کان نہیں
دھرتے۔ |