لاہور آرٹس کونسل( الحمراء لاہور)

کرونا کے بعد کافی عرصہ کے بعد لاہور آرٹس کونسل کی رونقیں بحال ہو گئی ہیں ایگزیکٹو ڈائیریکٹر ذولفقار زلفی صاحب نے گزشتہ روز لاہور آرٹس کونسل کے سینئر سٹاف سے ایک میٹنگ کی اور اس میں اس ماہ کا اس ماہ ہونے والے پروگراموں کا شیڈول بھی پیش کیا گیا کل میں کچھ دوستوں کے ہمراہ لاہور آرٹس کونسل پہنچے جہاں ایک پروگرام غزل شو کے نام سے شام چھ بجکر تیس منٹ پر شروع ہوا اور آج بھی اس کا دوسرا پارٹ شام چھ بجکر تیس منٹ پر ہو گا لیکن جب آپ میرا مضمون پڑھ رہے ہوں گے تو یہ پروگرام ختم ہو چکے ہوں گے کیونکہ ان کی تاریخ 13,14 جنوری تھی لیکن اس کے بعد دس دن تک الحمرا میں ڈرامہ فیسٹیول بھی شروع ہو رہا ہے جس میں روزانہ ایک ڈرامہ پیش کیا جائے گا ان تمام پروگراموں میں داخلہ فری ہو گا عوام کے لئے یہ پروگرام الحمراء کی جانب سے تحفہ ہیں تاکہ اس مصروف دور میں لوگ تفریح کے لئے بھی تھوڑا بہت وقت نکال سکیں کل کے پروگرام میں بھی ہال فل تھا بلکہ لوگ سیڑیوں پر بیٹھے ہوئے تھے بہت سارے لوگ اپنی فیملیوں کو بھی ساتھ لے کر آئے ہوئے تھے اس پروگرام کی کمپیئرنگ بہت پیارے دوست اور انسان جناب ریاض خان صاحب نے کی انہوں نے سب سے پہلے ذولفقار زلفی صاحب کو دعوت دی کہ وہ حاضرین محفل سے کچھ کہیں ذولفقار زلفی صاحب نے کہا کہ مجھے بے حد خوشی ہے کہ آپ لوگوں نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا ان کا کہنا تھا کہ یہ الحمرا آپ لوگوں کے لئے ہی بنا ہے اور مجھے بہت خوشی ہے کہ آپ اس سردی میں بھی یہاں آئے انشااﷲ ہم بھی آپ کے لئے اسی طرح کے پروگرام لاتے رہیں گے ان کا کہنا تھا کہ بیس جنوری سے ڈراموں کا سلسلہ بھی شروع کیا جا رہا ہے اس میں آپ کے لئے دس بہترین ڈراموں کا اہتمام کیا گیا ہے امید کرتے ہیں کہ آپ کے ذوق کے مطابق ہوں گے اور آپ اسی طرح ذوق و شوق سے ان ڈراموں کو بھی دیکھنے آئیں گے یقیناً اگر لوگوں کو مفت اور بہترین تفریح میہا ہو جائے تو لوگ ضرور اپنی فیملیوں کے ساتھ جوک در جوک آتے ہیں کیونکہ اس سے ان کے ذہن تازہ دم ہو جاتے ہیں آج کل مہنگائی کے دور میں تفریح کے لئے بھی وقت نکالنا مشکل ہو گیا ہے الھمرا کی جانب سے لاہوریوں کے لئے اتنے عرصہ بعد تفریحی پروگراموں کا آغاز کرنا خوش آئیند بات ہے ۔

میں ایک بات کا اور بھی ذکر کرنا چاہوں گا کہ الحمرا کے ایگزیکٹو ڈائیریکٹر ذوالفقار زلفی صاحب نے الحمرا کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کرنے کے لئے بھی ایک دورہ کیا انہوں نے اپنے سٹاف کو الحمرا کی اندرونی اور بیرونی خوبصورتی بڑھانے کے لئے کچھ ہدایات بھی کیں ان کا کہنا تھا کہ الحمرا کے ہالوں کو مزید دلکش بنایا جائے گا کیونکہ آئیندہ چند ہفتوں میں الحمرا میں بین الاقوامی ادبی ثقافتی سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی ان کا کہنا تھا کہ الحمرا ثقافتی میدان میں ایک نمائیندہ ادارہ کی حیثیت رکھتا ہے الحمرا کے اعلی اقدامات کی وجہ سے ملکی اور غیر ملکی مندوبین یہاں سے اچھا اثر لے کر جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے ہر وزٹر اہم ہے ہم امید کرتے ہیں کہ آنے والے دنوں میں الحمرا کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہو جائے گا الحمرا کی عمارت کا ڈیزائین بھی بڑا مختلف ہے اور انتہائی پر کشش ہے یہ دیکھنے والوں کو متاثر کرتا ہے اس کے ہال بھی بہت خوبصورت ہیں ان کو مزید خوبصورت بنایا جائے گا ایسا الحمرا کے ایگزیکٹو ڈائیریکٹر نے کہا ہے میں انشا اﷲ کوشش کروں گا کہ ذوالفقار زلفی صاحب اور دوسرے سینئر سٹاف کے انٹرویوز کر سکوں تا کہ الحمرا کے بارے میں مزید کچھ جاننے کا موقع مل سکے غزل شو میں پہلے دن وحدت رمیز ،سارہ رضا خان اور حامد علی خان سے پرفارم کیا جبکہ دوسرے روز غلام عباس،ترنم ناز اور عبدالرؤف پرفارم کریں گے پہلے روز حامد علی خان نے اپنی غزلیں اور گیت سنا کر پورے ہال کا میلہ لوٹ لیا حامد علی خان ڈیڑھ گھنٹہ تک پرفارم کرتے رہے انہوں نے اپنی تمام مشہور زمانہ غزلیں سنائیں سارہ رضا خان بھی الحمرا کی طالبہ ہیں وہ پڑوسی ملک بھارت میں بھی پرفارم کر چکی ہیں ان کی غزلوں کو بھی لوگوں نے سراہا وحدت رمیز بھی نوجوان ہے اس نے بھی غزل گا کر لوگوں کو محسوس کیا اس کامیاب غزل شو کرانے پر میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر ذوالفقار زلفی صاحب اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ وہ آنے والے دنوں میں اسی طرح کے پروگرام منعقد کرواتے رہیں گے ذوالفقار زلفی صاحب سے اور حکومت پنجاب سے بھی گزارش ہے کہ ادبی بیٹھک کو بھی ادیبوں اور شاعروں کے لئے کھول دیا جائے تا کہ لاہور میں ہونے والی سرگرمیاں مزید تیز ہو سکیں کیونکہ کرونا کے بعد ابھی تک ادبی بیٹھک میں کوئی بھی پروگرام نہیں ہوا امید کرتے ہیں کہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ذوالفقار زلفی صاحب اس بارے میں ضرور کچھ سوچیں گے اور جلد ادبی بیٹھک کی سرگرمیوں کو بھی بحال کر دیا جائے گا میری دو کتابوں کی تقریب رونمائی بھی اسی ادبی بیٹھک میں ہوئی تھی اسی طرح ادیبوں اور شاعروں کی کتابوں کی تقریب رونمائی اور مشاعرے بھی یہاں منعقد ہوتے رہے ہیں جن میں پاکستان کے معروف شاعر حصہ لیتے رہیں ہیں اس لئے ضروری ہے کہ اسے بھی جلد اوپن کر دیا جائے ۔

 

H/Dr Ch Tanweer Sarwar
About the Author: H/Dr Ch Tanweer Sarwar Read More Articles by H/Dr Ch Tanweer Sarwar: 320 Articles with 1829036 views I am homeo physician,writer,author,graphic designer and poet.I have written five computer books.I like also read islamic books.I love recite Quran dai.. View More