|
|
دنیا بھر میں اس وقت کرونا وائرس کے سبب معاشی مسائل میں
اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جس کی وجہ سے ایک جانب تو مہنگائي میں گوناگوں
اضافہ دیکھنے میں آیا ہے تو دوسری جانب بے روزگاری میں اضافے کے سبب بہت
سارے گھرانے سخت مسائل کا شکار رہے۔ مگر اس سارے مشکل وقت میں کچھ افراد
ایسے بھی تھے جو کہ اس صورتحال میں بھی بچے رہے اور یہ وہ لوگ تھے جو کہ
قدیم ترین ایسے پیشوں سے منسلک رہے جس سے منسلک فرد کبھی بھی بھوکے نہیں مر
سکتے- |
|
زراعت کے پیشے سے منسلک
افراد |
ایسے تمام افراد جو کہ زمین میں فصل لگانا اور اگانا
جانتے ہوں اس مہنگائی اور بے روز گاری کے دور میں بھی اپنے اس ہنر سے فائدہ
اٹھا سکتے ہیں۔ ان کو بہت بڑی قطعہ زمین کی ضرورت بھی نہیں ہوتی ہے- ایسے
افراد چھوٹے پیمانے پر بھی کام شروع کر سکتے ہیں اور چھوٹے پیمانے پر فصل،
سبزیاں اگا کر روزگار حاصل کر سکتے ہیں- |
|
|
تعلیم کے پیشے سے منسلک
افراد |
تعلیم دینا ویسے بھی انبیا کا پیشہ رہا ہے ایسے افراد جو کہ نئی نسل کو
تعلیم دینے کے پیشے سے وابستہ ہوتے ہیں ایک جانب تو حالات کیسے بھی ہوں
تعلیم کی ضرورت سے انکار نہیں کیا جا سکتا اور دوسری سب سے بڑی بات یہ ہے
کہ اس عمل کے لیے کسی قسم کی انویسمنٹ کی ضرورت نہیں ہوتی ہے- |
|
|
تعمیرات کے شعبے سے
منسلک باہنر انسان |
اکثر ایسے افراد جو کہ مزدوری کرنا جانتے ہوں اور
تعمیرات کے شعبے سے منسلک ہوتے ہیں اور اینٹ، سمینٹ اور مٹی کی مدد سے
دیوار کھڑی کرنا جانتے ہیں ایسے افراد ایسے باہنر لوگ ہوتے ہیں جو مشکل
ترین حالات میں اپنے ہنر کے ذریعے روزگار کما سکتے ہیں-اس کے علاوہ
الیکٹریشن ، پلمبر اور دوسرے افراد بھی اسی رینج میں آتے ہیں جو کہ اپنے
ہنر کے ذریعے اپنی بھوک کو مٹاسکتا ہے- |
|
|
کھانا بنانے کے
ہنر سے واقف لوگ |
جس طرح ہر فرد باتھ روم میں گانا گا سکتا ہے
اسی طرح اپنے کچن میں برا بھلا کھانا تو ہر کوئی بنا سکتا ہے- لیکن یہاں
بات اس شخص کی ہو رہی ہے جو کہ کھانا بنانے کے ہنر میں مہارت رکھتا ہو ایسا
فرد برے سے برے حالات میں بھی بھوکا نہیں مر سکتا ہے- اپنے اس ہنر کے ذریعے
کچھ نہ کچھ پکا کر وہ بیچ سکتا ہے یا پھر دوسروں کے لیۓ کھانا بنا کر اپنی
خدمات پیش کر سکتا ہے اور روزگار کا ذریعہ بنا سکتا ہے- |
|
|
درزی کے پیشے سے منسلک
افراد |
انسانی تہذیب کے اول دن سے لے کر آج تک قدیم ترین اس پیشے سے منسلک لوگوں
کی تعداد میں اضافہ ہی دیکھنے میں آیا ہے- مگر اس کے باوجود ان میں سے ہر
ایک اپنی گزر بسر کی کمائی کر رہا ہے-اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ دنیا کے
کسی بھی حصے میں انسان رہے مگر اس کے لیے ستر کو ڈھانپنے کے لیے لباس کی
ضرورت ہوتی ہے اور حالات کیسے بھی ہوں بغیر کپڑوں کے نہیں رہا جا سکتا ہے-
اس وجہ سے اس پیشے کی ضرورت کے سبب اس سے منسلک فرد کبھی بھی بے روزگار
نہیں رہ سکتا ہے- یہ تمام پیشے ایسے ہیں جو روز اول سے اس دنیا میں کسی نہ
کسی شکل میں موجود ہیں اور آج کے اس جدید ترین دور میں بھی نہ تو ان کی
ضرورت کم ہوئی ہے اور نہ ہی آنے والے سو سالوں میں اس میں کسی قسم کی کمی
کی امید ہے- |
|