دونوں ہی اچانک امیر ہو گئے، پری زاد اور دانش کے کرداروں میں غربت کے علاوہ اور کتنی باتیں ایک جیسی ہیں جو عوام ان کے موازنے پر مجبور ہوگئے

image
 
پاکستانی ڈرامے مختلف موضوعات اور بہترین اداکاری کے سبب دنیا بھر میں بہت مقبولیت حاصل کرتے ہیں۔ کسی بھی وقت کے لیے مشہور ڈرامہ اور اس کے کردار عوام کے دل کے بہت قریب ہوتے ہیں اور اس کے بعد دوسرے ڈرامے کے سامنے آنے کے بعد اس کے کردار نشے کی طرح عوام میں مقبولیت حاصل کر لیتے ہیں-
 
لیکن ایسا بہت کم ہی ہوتا ہے کہ ماضی کے کسی ڈرامے کے مقبول کردار کے ساتھ عوام نئے کردار کا موازنہ کروائيں اور ایک بار پھر پرانا کردار اس طرح سے زںدہ ہو جائے مگر حالیہ دور میں ایسی ہی کچھ صورتحال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے-
 
دانش اور پری زاد کے کردار کا عوام میں موازنہ
اس وقت ڈرامہ پری زاد عوام میں بہت مقبول ہو رہا ہے اور جب ڈرامہ اپنے اختتام کی طرف بڑھ رہا ہے تو اس کی مقبولیت بھی اپنے عروج پر ہے- مردوں کی کہانی پر بنایا گیا یہ ڈرامہ ماضی کے ڈرامے میرے پاس تم ہو جیسی مقبولیت اور شہرت حاصل کر رہا ہے- اس وجہ سے اس ڈرامے کی آخری قسط کو بھی اس کو ڈائيریکٹر نے سینما کی بڑی اسکرین پر پیش کرنے کا اعلان کیا ہے-
 
جس وجہ سے عوام میں ڈرامہ میرے پاس تم ہو کی یاد تازہ ہو گئی ہے اور عوام نے ٹوئٹر پر دانش اور پری زاد کے کرداروں کا موازنہ کروانا شروع کر دیا ہے اور اس کے لیے عوام کی جانب سے جو وجوہات بیان کی جارہی ہیں وہ کچھ اس طرح سے ہیں-
 
image
 
دونوں ابتدائی حصے میں غریب اور ناکام تھے
ناظرین کے مطابق میرے پاس تم ہو میں بھی دانش کا کردار ایک ایسے انسان کا تھا جواپنی بیوی اور دنیا کی نظر میں ایک غریب اور ناکام افراد تھے جب کہ اپنی نظر میں دونوں ہی مطمئين تھے- لیکن دنیا کی نظر میں ان کو سخت ترین طعنوں اور تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا -
 
دونوں ہی اچانک امیر ہو گئے
حالات نے ان دونوں کو اس بات کا احساس دلایا کہ دنیا میں کامیاب ہونے کے لیے پیسہ سب سے بڑی ضرورت ہے- اس وجہ سے یہ دونوں ہی اچانک بہت امیر ہو گئے اور دنیا میں ناکامی کے لیبل کو انہوں نے اپنے پیسے سے مٹایا- بہترین گاڑی، گھر اور لباس ان دونوں کو پیسے کے سبب ملا اور دنیا کی نظر میں یک دم ناکام سے کامیاب قرار پائے-
 
محبت کے معاملے میں بدقسمت رہے
محبت کے معاملے میں دونوں ہی بدقسمتی کا شکار نظر آئے محبت کے حصول کے لیے کی جانے والی ان کی ہر کوشش ناکامی سے دو چار رہی اور زندگی بھر یہ دونوں محبت کے حصول کے لیے بھٹکتے رہے مگر ان کو محبت آخر تک نہ ملی-
 
image
 
دانش کی طرح کیا پری زاد بھی مر جائے گا
ڈرامہ میرے پاس تم ہو کی آخری قسم اس حوالے سے بہت شاکنگ تھی کہ اس میں آخری ‍قسط میں عوام کا پسندیدہ ترین کردار دانش مر گیا تھا- اب پری زاد کے حوالے سے سب لوگ یہی اندازے لگا رہے ہیں کہ اس کے رائٹر ہاشم ندیم اپنے ہر ڈرامے کے آخر میں اس کے ہیرو کو مار دیتے ہیں تو ایسا ہی کچھ پری زاد میں بھی ہونے والا ہے- مگر ابھی یہ سسپنس ہے اور جب تک پری زاد کی آخری قسط سامنے نہیں آتی ہے عوام اندازے ہی لگاتے رہیں گے-
 
کیا آپ کی نظر میں بھی پری زاد اور دانش کے کردار میں یکسانیت پائی جاتی ہے؟ اپنے جوابات کمنٹ میں ضرور بتائيں
YOU MAY ALSO LIKE: