میرا جی سے ہر بار ملنے کے بعد لگتا ہے جیسے پہلی بار ملے، نادیہ خان پہلے بھی کس طرح خاص انداز میں دوسروں کے بارے میں بات کرتی رہی ہیں جانیں

image
 
حالیہ دنوں میں نادیہ خان سوشل میڈیا پر بہت ان ہیں اور اس بار ان کی شہرت کا سبب نہ تو ان کا مارننگ شو ہے اور نہ ہی ان کی شادی کی وجہ سے صارفین ان کے بارے میں بات کر رہے ہیں بلکہ ان کی شہرت کا سبب ان کی بنائی گئی ایک ویڈيو ہے جو انہوں نے صبور علی اور علی انصاری کی شادی کے موقع پر بنائي تھی اور اس کو اپنے یو ٹیوب چینل پر اپ لوڈ کیا تھا-
 
یہ ویڈیو معروف پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی کی والدہ کی تھی جو شادی پر موجود تھیں اور ان کے میک اپ کے حوالے سے نادیہ خان نے بنائی تھی جس کے حوالے سے شرمیلا فاروقی کو یہ محسوس ہوا کہ اس ویڈيو کے ذریعے نادیہ خان نے ان کی والدہ کی تضحیک کی ہے اور انہوں نے اس حوالے سے سائبر کرائم ایف آئي اے میں بھی درخواست جمع کروا دی ہے جب کہ نادیہ خان نے اس ویڈيو کو ڈلیٹ کرنے کا اعلان کر دیا ہے-
 
تاہم اس بات سے قطع نظر ہم سب جانتے ہیں کہ نادیہ خان کی شہرت کا سبب ان کے بے ساختگی اور حس مزاح ہے جس کے ذریعے انہوں نے مارننگ شوز کو ایک نیا رنگ دیا- مگر اس کے باوجود ان کے مارننگ شوز بھی تنازعات سے بھر پور رہے ہیں-
 
image
 
نادیہ خان کی میرا جی کے بارے میں رائے
نادیہ خان کے مارننگ شو کے حوالے سے ایک زمانے میں ان کے اور میرا جی کے جھگڑے کی خبر بھی کافی مشہور ہوئی تھی- اس کے حوالے سے ان سے جب میرا جی کے حوالے سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ میرا جی سے ہر بار مل کر ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے پہلی بار مل رہے ہوں- انہوں نے ان کے حوالے سے یہ بھی کہا کہ انہوں نے میرا جی کو ایک بار اپنے شو میں بلایا ان کے مینیجر کے ساتھ ساری بات طے ہوئی مگر میرا جی نے شو میں آکر سب سے یہ پوچھا کہ میں یہاں کیوں آئی ہوں وغیرہ وغیرہ-
 
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ میرا جی کو فلم چیف صاحب کے وقت سے جانتی تھیں مگر میرا جی کی شخصیت فلم اسکرین سے بالکل مختلف ہے- بعض اوقات تو بار بار ملنے کے باوجود بھی وہ پہچاننے سے انکار کر دیتی ہیں جو بہت حیران کن پہلو ہے- میرا جی کے حوالے سے نادیہ خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ لوگوں کے ہنسانے کے لیے کسی بھی کامیڈین کو جتنی محنت کرنی پڑتی ہے وہ کام میرا جی کا ایک جملہ منٹوں سیکنڈوں میں کر دیتا ہے-
 
انگلینڈ میں میرا جی سے ملاقات
میرا جی سے ملاقات کا ایک واقعہ بیان کرتے ہوئے نادیہ خان کا یہ کہنا تھا کہ یوم آزادی کے ایک پروگرام کے حوالے سے وہ دونوں وہاں پر موجود تھیں اور جب نادیہ خان، میرا جی اور نادیہ خان کی بیٹی جو ان کی گود میں تھی لفٹ میں سوار ہوئے تو لفٹ میں صرف یہی تین لوگ تھے مگر اس وقت میرا جی نے نادیہ خان کو بالکل پہچاننے سے انکار کر دیا اور ان کو دیکھتے ہوئے صرف ان سے ایک ہی سوال کیا کہ کس کی بچی ہے ؟ تو نادیہ خان کا یہ کہنا تھا کہ بچی میری گود میں تھی تو لازمی میری ہی ہو گی مگر اس کے بعد میرا جی نے ان سے کوئی دوسری بات نہیں کی اور لفٹ سے نکل کر چلی گئیں-
 
image
 
میرا جی اور علی ظفر کا اسکینڈل
اسی شو کے حوالے سے مزيد واقعات بیان کرتے ہوئے بھی نادیہ خان کا یہ کہنا تھا کہ شو کی میزبانی نادیہ خان کر رہی تھیں اور اس وقت میرا جی ان کے پاس آئيں اور ان سے پوچھنے لگیں کہ آج کل کون ہاٹ ہے ؟ نادیہ خان کا یہ کہنا تھا کہ وہ ان کی بات نہ سمجھیں تو میرا جی نے کہا کہ جو گلوکار اور لڑکے یہاں موجود ہیں ان میں کون ہاٹ ہے؟ تو نادیہ خان نے علی ظفر کی طرف اشارہ کر دیا-
 
جس کے بعد میرا جی نے ان سے کہا کہ ابھی میرا علی ظفر کے ساتھ اسکینڈل بناؤ ابھی اناؤنس کرو جب نادیہ خان نے اس سے انکار کیا تو انہوں نے کہا ٹھیک ہے تو پھر میں خود جا رہی ہوں اسٹیج پر اور اس کے بعد وہ اسٹیج پر گئيں اور انہوں نے علی ظفر کے گانے پر اس کے ساتھ ڈانس کرنا شروع کر دیا-
 
نادیہ خان کے اس پرانے انٹرویو کو دیکھنے سے پتہ چلتا ہے کہ ان کی مذاق کرنے کی عادت ان کی شخصیت کا حصہ ہے اور شرمیلا فاروقی والے کیس میں بھی سارا مسئلہ ان کی اس فطرت کا ہے امید ہے کہ وہ جلد ہی اس مسئلے کو حل کر لیں گی-
YOU MAY ALSO LIKE: