1- گفتگو کے دوران بدتمیزی نہ کیا کرو
سورۃ البقرۃ، آیت نمبر 83
2- غصے کو قابو میں رکھو
سورۃ آل عمران ، آیت نمبر 134
3- دوسروں کے ساتھ بھلائی کرو
سورۃ القصص، آیت نمبر 77
4- تکبر نہ کرو
سورۃ النحل، آیت نمبر 23
5- دوسروں کی غلطیاں معاف کر دیا کرو
سورۃ النور، آیت نمبر 22
6- لوگوں کے ساتھ آہستہ بولا کرو
سورۃ لقمان، آیت نمبر 19
7- اپنی آواز نیچی رکھا کرو
سورۃ لقمان، آیت نمبر 19
8- دوسروں کا مذاق نہ اڑایا کرو
سورۃ الحجرات، آیت نمبر 11
9- والدین کی خدمت کیا کرو
سورۃ الإسراء، آیت نمبر 23
10- والدین سے اف تک نہ کرو
سورۃ الإسراء، آیت نمبر 23
11- والدین کی اجازت کے بغیر ان کے کمرے میں داخل نہ ہوا کرو
سورۃ النور، آیت نمبر 58
12- لین دین کا حساب لکھ لیا کرو
سورۃ البقرۃ، آیت نمبر 282
13- کسی کی اندھا دھند تقلید نہ کرو
سورۃ الإسراء، آیت نمبر 36
14- اگر مقروض مشکل وقت سے گزر رہا ہو تو اسے ادائیگی کے لیے مزید وقت دے
دیا کرو
سورۃ البقرۃ، آیت نمبر 280
15- سود نہ کھاؤ
سورۃ البقرة ، آیت نمبر 278
16- رشوت نہ لو
سورۃ المائدۃ، آیت نمبر 42
17- وعدہ نہ توڑو
سورۃ الرعد، آیت نمبر 20
18- دوسروں پر اعتماد کیا کرو
سورۃ الحجرات، آیت نمبر 12
19- سچ میں جھوٹ نہ ملایاکرو
سورۃ البقرۃ، آیت نمبر 42
20- لوگوں کے درمیان انصاف قائم کیا کرو
سورۃ ص، آیت نمبر 26
21- انصاف کے لیے مضبوطی سے کھڑے ہو جایا کرو
سورۃ النساء، آیت نمبر 135
22- مرنے والوں کی دولت خاندان کے تمام ارکان میں تقسیم کیاکرو،
سورۃ النساء، آیت نمبر 8
23- خواتین بھی وراثت میں حصہ دار ہیں
سورۃ النساء، آیت نمبر 7
24- یتیموں کی جائیداد پر قبضہ نہ کرو
سورۃ النساء، آیت نمبر 2
25- یتیموں کی حفاظت کرو
سورۃ النساء، آیت نمبر 127
26- دوسروں کا مال بلا ضرورت خرچ نہ کرو
سورۃ النساء، آیت نمبر 6
27- لوگوں کے درمیان صلح کراؤ،
سورۃ الحجرات، آیت نمبر 10
28- بدگمانی سے بچو
سورۃ الحجرات، آیت نمبر 12
29- غیبت نہ کرو
سورۃ الحجرات، آیت نمبر 12
30- جاسوسی نہ کرو،
سورۃ الحجرات، آیت نمبر 12
31- خیرات کیا کرو،
سورۃ البقرة، آیت نمبر 271
32- غرباء کو کھانا کھلایا کرو
سورة المدثر، آیت نمبر 44
33- ضرورت مندوں کو تلاش کر کے ان کی مدد کیا کرو
سورة البقرۃ، آیت نمبر 273
34- فضول خرچی نہ کیا کرو
سورۃ الفرقان، آیت نمبر 67
35- خیرات کرکے جتلایا نہ کرو
سورة البقرۃ، آیت 262
36- مہمانوں کی عزت کیا کرو
سورۃ الذاريات، آیت نمبر 24-27
37- نیکی پہلے خود کرو اور پھر دوسروں کو تلقین کرو
سورۃ البقرۃ، آیت نمبر44
38- زمین پر برائی نہ پھیلایا کرو
سورۃ العنكبوت، آیت نمبر 36
39- لوگوں کو مسجدوں میں داخلے سے نہ روکو
سورة البقرة، آیت نمبر 114
40- صرف ان کے ساتھ لڑو جو تمہارے ساتھ لڑیں
سورة البقرة، آیت نمبر 190
41- جنگ کے دوران جنگ کے آداب کا خیال رکھو
سورة البقرة، آیت نمبر 190
42- جنگ کے دوران پیٹھ نہ دکھاؤ
سورة الأنفال، آیت نمبر 15
43- مذہب میں کوئی سختی نہیں
سورة البقرة، آیت نمبر 256
44- تمام انبیاء پر ایمان لاؤ
سورۃ النساء، آیت نمبر 150
45- حیض کے دنوں میں مباشرت نہ کرو
سورة البقرة، آیت نمبر، 222
46- بچوں کو دو سال تک ماں کا دودھ پلاؤ،
سورة البقرة، آیت نمبر، 233
47- جنسی بدکاری سے بچو
سورة الأسراء، آیت نمبر 32
48- حکمرانوں کو میرٹ پر منتخب کرو،
سورۃ البقرۃ، آیت نمبر 247
49- کسی پر اس کی ہمت سے زیادہ بوجھ نہ ڈالو
سورة البقرة، آیت نمبر 286
50- منافقت سے بچو،
البقرۃ، آیت نمبر 14-16
51- کائنات کی تخلیق اور عجائب کے بارے میں گہرائی سے غور کرو
سورة آل عمران، آیت نمبر 190
52- عورتیں اور مرد اپنے اعمال کا برابر حصہ پائیں گے
سورة آل عمران، آیت نمبر 195
53- بعض رشتہ داروں سے شادی حرام ہے
سورۃ النساء، آیت نمبر 23
54- مرد خاندان کا سربراہ ہے
سورۃ النساء، آیت نمبر 34
55- بخیل نہ بنو
سورۃ النساء، آیت نمبر 37
56- حسد نہ کرو
سورۃ النساء، آیت نمبر 54
57- ایک دوسرے کو قتل نہ کرو،
سورۃ النساء، آیت نمبر 29
58- فریب (فریبی) کی وکالت نہ کرو،
سورۃ النساء، آیت نمبر 135
59- گناہ اور زیادتی میں دوسروں کے ساتھ تعاون نہ کرو،
سورۃ المائدۃ، آیت نمبر 2
60- نیکی میں ایک دوسری کی مدد کرو
سورۃ المائدۃ، آیت نمبر 2
61- اکثریت سچ کی کسوٹی نہیں ہوتی،
سورۃ المائدۃ، آیت نمبر 100
62- صحیح راستے پر رہو
سورۃ الانعام، آیت نمبر 153
63- جرائم کی سزا دے کر مثال قائم کرو،
سورۃ المائدۃ، آیت نمبر 38
64- گناہ اور ناانصافی کے خلاف جدوجہد کرتے رہو
سورۃ الانفال، آیت نمبر 39
65- مردہ جانور، خون اور سؤر کا گوشت حرام ہے،
سورۃ المائدۃ، آیت نمبر 3
66- شراب اور دوسری منشیات سے پرہیز کرو
سورۃ المائدۃ، آیت نمبر 90
67- جوا نہ کھیلو
سورۃ المائدۃ، آیت نمبر 90
68- ہیرا پھیری نہ کرو
سورۃ الاحزاب، آیت نمبر 70
69- چغلی نہ کھاؤ،
سورۃ الھمزۃ، آیت نمبر 1
70- کھاؤ اور پیو لیکن فضول خرچی نہ کرو،
سورۃ الاعراف، آیت نمبر 31
71- نماز کے وقت اچھے کپڑے پہنو
سورۃ الاعراف، آیت نمبر 31
72- آپ سے جو لوگ مدد اور تحفظ مانگیں ان کی حفاظت کرو، انھیں مدد دو،
سورۃ التوبۃ، آیت نمبر 6
73- طہارت قائم رکھو،
سورۃ التوبۃ، آیت نمبر 108
74- اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہو،
سورۃ الحجر، آیت نمبر 56
75- اللہ نادانستگی میں کی جانے والی غلطیاں معاف کر دیتا ہے،
سورۃ النساء، آیت نمبر 17
76- لوگوں کو دانائی اور اچھی ہدایت کے ساتھ اللہ کی طرف بلاؤ،
سورۃ النحل، آیت نمبر 125
77- کوئی شخص کسی کے گناہوں کا بوجھ نہیں اٹھائے گا،
سورۃ فاطر، آیت نمبر 18
78- غربت کے خوف سے اپنے بچوں کو قتل نہ کرو،
سورۃ النحل، آیت نمبر 31
79- جس چیز کے بارے میں علم نہ ہو اس پر گفتگو نہ کرو،
سورۃ النحل، آیت نمبر 36
80- کسی کی ٹوہ میں نہ رہا کرو (تجسس نہ کرو)،
سورۃ الحجرات، آیت نمبر 12
81- اجازت کے بغیر دوسروں کے گھروں میں داخل نہ ہو
سورۃ النور، آیت نمبر 27
82- اللہ اپنی ذات پر یقین رکھنے والوں کی حفاظت کرتا ہے،
سورۃ یونس، آیت نمبر 103
83- زمین پر عاجزی کے ساتھ چلو،
سورۃ الفرقان، آیت نمبر 63
84- اپنے حصے کا کام کرو۔ اللہ، اس کا رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور مومنین
تمہارا کام دیکھیں گے۔
سورة توبہ، آیت نمبر 105
85- اللہ کی ذات کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرو،
سورۃ الکہف، آیت نمبر 110
86- ہم جنس پرستی میں نہ پڑو،
سورۃ النمل، آیت نمبر 55
87- حق (سچ) کا ساتھ دو، غلط (جھوٹ) سے پرہیز کرو،
سورۃ توبہ، آیت نمبر 119
88- زمین پر ڈھٹائی سے نہ چلو،
سورۃ الإسراء، آیت نمبر 37
89- عورتیں اپنی زینت کی نمائش نہ کریں،
سورۃ النور، آیت نمبر 31
90- اللّٰه شرک کے سوا تمام گناہ معاف کر دیتا ہے،
سورۃ النساء، آیت نمبر 48
91- اللّٰه کی رحمت سے مایوس نہ ہو،
سورۃ زمر، آیت نمبر 53
92- برائی کو اچھائی سے ختم کرو،
سورۃ حم سجدۃ، آیت نمبر 34
93- فیصلے مشاورت کے ساتھ کیا کرو،
سورۃ الشوری، آیت نمبر 38
94- تم میں وہ زیادہ معزز ہے جو زیادہ پرہیزگار ہے،
سورۃ الحجرات، آیت نمبر 13
95- اسلام میں ترک دنیا نہیں ہے۔
سورۃ الحدید، آیت نمبر 27
96- اللہ علم والوں کو مقدم رکھتا ہے،
سورۃ المجادلۃ، آیت نمبر 11
97- غیر مسلموں کے ساتھ مہربانی اور اخلاق کے ساتھ پیش آؤ،
سورۃ الممتحنۃ، آیت نمبر 8
98- خود کو لالچ سے بچاؤ،
سورۃ النساء، آیت نمبر 32
99- اللہ سے معافی مانگو وہ معاف کرنے اور رحم کرنے والا ہے ،
سورۃ البقرۃ، آیت نمبر 199
100- جو دست سوال دراز کرے اسے نہ جھڑکو بلکہ حسب توفیق کچھ دے دو،
سورۃ الضحی، آیت نمبر 10
(جزاکم اللہ خیرا خیرا کثیرا)
|