عینی اور پری زاد کے گھر میں پہلے بیٹے کی ولادت، پری زاد کا سیزن 2 اگر بنے تو اس میں کیا کیا ہو سکتا ہے سوچیں!

image
 
پری زاد کی آخری قسط بلاآخر ایک طویل انتظار کے بعد ناظرین کے سامنے پیش کر دی گئی ۔ جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ پری زاد معروف مصنف ہاشم ندیم کے ناول پری زاد سے ماخوذ ہے مگر اس کی آخری قسط میں لوگوں کی امیدوں کے برخلاف خوشگوار اختتام کیا گیا اور پری زاد اور عینی کو ایک دوسرے کا ہمسفر بنا کر عوام کو خوش کر دیا گیا ہے-
 
لیکن عوام کی اس ڈرامے سے جڑی محبت اور تعلق کو دیکھتے ہوئے ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ عوام اس بات کی خواہشمند ہے کہ اس ڈرامے کو ختم نہ کیا جائے اور اس کے اس اختتام کے بعد پری زاد اور عینی کی زندگی میں مزید کیا ہوا وہ اس کے بارے میں جاننے کے خواہشمند ہیں تو ہم نے سوچا کہ اگرچہ ہم ہاشم ندیم جیسے معروف قلمکار کی سوچ تک تو نہیں پہنچ سکتے- مگر کسی حد تک عوام کی امنگوں کی ترجمانی کرتے ہوۓ کچھ اندازے لگا سکتے ہیں جو کہ اس ڈرامے کے سیکوئيل کو بنانے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں-
 
پری زاد اور عینی کی شادی
ان دونوں کا ملاپ تو آخری قسط میں دکھایا گیا ہے مگر ان کی شادی کا پر رونق فنکشن نہیں دکھایا گیا ہے جس کو اس کے سیکوئيل میں دکھایا جا سکتا ہے- چونکہ پری زاد نے بڑے شہر کو چھوڑ کر ایک پہاڑی علاقے میں باقی زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا ہے تو اس حوالے سے ان کی شادی بھی پہاڑی علاقے کے رواج کے مطابق ہو گی-
 
image
 
جس میں پری زاد کے اسٹوڈنٹ اور ان کے گھر والے بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے پری زاد پہاڑی علاقے کے سادہ سے شلوار قیمض میں ملبوس ہوگا اس کے سر پر چترالی ٹوپی ہوگی جس پر ایک پر بھی لگا ہوگا- جب کہ عینی پہاڑی عورتوں کے ڈھیلے ڈھالے رنگین فراک میں ان کی طرح کے زیور میں بہت حسین لگ رہی ہوگی اور اس طرح پری زاد عینی کو رخصت کروا کر اپنے چھوٹے سے گھر میں لے آئے گا جہاں پر وہ ہر صبح لکڑیاں کاٹے گا اور عینی پانی بھر کر لائے گی-
 
پری زاد اور عینی مل کر اسکول کی ترقی کے لیے کام کریں گے
پری زاد اور عینی مل کر اس اسکول کے لیے کام کریں گے اور اس کو ہائی اسکول سے کالج اور اس کے بعد یونیورسٹی کا درجہ دلوائيں گے جہاں پر غریب گاؤں کے بچے تعلیم حاصل کریں گے اور پری زاد کی مقبولیت میں اس طرح سے بہت اضافہ ہو جائے گا-
 
عینی اور پری زاد کے گھر میں پہلے بیٹے کی ولادت
عینی اور پری زاد کی محبت کا ثبوت ان کی محبتوں کا ثمر ان کا بیٹا ہوگا جس کی پیدائش گاؤں کے ایک چھوٹے سے ہسپتال میں ہوگی جہاں پر علاج کی ناکافی سہولیات پری زاد کو پریشان کر دے گی اور اس وجہ سے وہ اس ہسپتال کی بہتری کے لیے بھی اقدامات شروع کر دے گا- اور اس طرح وہاں پر ایک بڑا ہسپتال بنوا دے گا تاکہ وہاں کے رہنے والوں کو کسی دوسرے شہر نہ جانا پڑے-
 
image
 
پری زاد کی بچے کی رنگت کے حوالے سے پریشانی
اب پری زاد ایک بار پھر اپنے احساس کمتری کے سبب اپنے بچے کی رنگت کو لے کر پریشان ہو گا کہ اگر اس کا بچہ بھی اس کی طرح دبی ہوئی رنگت کا مالک ہوا تو اس کو بھی اس دنیا میں اسی طرح دنیا کی باتوں کا سامنا کرنا پڑے گا-
 
جب نرس پری زاد کو بیٹے کی پیدائش کے بارے میں بتائے گی تو وہ بہت ڈرتے ڈرتے اس بچے کو دیکھے گا لیکن یہ دیکھ کر حیران رہ جائے گا کہ اس کا بیٹا عینی کی طرح گورا اور خوبصورت ہے اس کو دیکھ کر پری زاد سجدہ شکر بجا لائے گا- اس طرح سے پری زاد کے دوسرے سیزن کا بھی اختتام ہو جائے گا-
 
اپنے کمنٹ میں بتائيے گا کہ آپ کو پری زاد کا دوسرا سیزن کیسا لگا اور کیا آپ اس کے مزيد سیزن بھی دیکھنا چاہیں گے
YOU MAY ALSO LIKE: