سترہ ماہ کے بچے نے بٹن بیٹری نگل لی، ایک معمولی سے غلطی نے ماں باپ کو کیسا روگ دیا جس میں باقی والدین کے لیے بھی ایک پیغام

image
 
بچوں کی دیکھ بھال کے حوالے سے والدین عام طور پر بہت حساس ہوتے ہیں اور اس کا بنیادی سبب یہ ہوتا ہے کہ بچے جب چھوٹے ہوتے ہیں تو ان کو اس بات کا اندزہ نہیں ہوتا ہے کہ کیا چیز ان کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے- ایسے میں والدین کی ذرا سی بے احتیاطی ان کو اور ان کے بچے کو بڑے خطرات سے بھی دو چار کر سکتی ہے-
 
ایسا ہی ایک افسوسناک واقعہ 32 سالہ کرسٹین میکڈونلڈ ،اور 28 سالہ ہگ کے بچے کے ساتھ پیش آیا سترہ ماہ کا معصوم بچہ ہگی نے کھیلنے کے دوران ایک کھلونے کی بٹن بیٹری نگل لی- تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ 24 دسمبر کو پیش آیا-
 
بٹن بیٹری جب بچے کے حلق میں پھنسی تو پریشان حال والدین کو اس بات کا اندازہ نہ ہو سکا کہ بچے کے حلق میں کیا پھنسا ہے- مگر اس کی سانس لینے میں دشواری کو محسوس کرتے ہوۓ وہ اس کو فوری طور پر ہسپتال لے کر بھاگے مگر تب تک بیٹری بچے کے حلق سے اس کے پیٹ میں جا چکی تھی-
 
image
 
یونی ورسٹی ہسپتال وشوا کے مطابق بچے کو سانس لینے میں شدید دشواری کا سامنا تھا جس کی وجہ سے اس کو فوری طور پر آکسیجن لگا دی گئی تھی اس وقت میں جانچ کے بعد ان کو اندازہ ہوا کہ بچے کا خون تیزی سے تیزابی ہو رہا ہے اور اس بیٹری کے جسم کے اندر پھٹ جانے کی وجہ سے خون زہر آلود ہوتا جا رہا ہے-
 
بیٹری کے جسم کے اندر پھٹنے کی وجہ سے بچے کے دل کے اندر سوراخ ہو چکا ہے اور جسم سے خون باہر کی طرف بہنا شروع ہو چکا ہے جو کہ کسی بھی صورت جم نہیں رہا تھا اور ہگی کے منہ اور ناک کے راستے خون کا بہاؤ جاری تھی-
 
اس موقع پر اس کی ماں کا یہ کہنا تھا کہ وہ اس سے قبل بٹن بیٹری کے ان خطرناک اثرات سے لا علم تھیں اور انہوں نے ہمیشہ اس بات کی کوشش کی کہ ان کے بچے کو کہیں گرنے سے یا پھر کرنٹ سے یا پھر کسی زہریلی چیز سے نقصان نہ پہنچ جائے- مگر وہ لاعلم تھیں کہ بچے کو اس کے اپنے کھلونے سے نقصان پہنچ سکتا ہے-
 
ہگی کی حالت وقت کے ساتھ ساتھ بگڑتی جا رہی تھی یہاں تک کہ ڈاکٹروں کو اس کی زندگی کو بچانے کے لیۓ مجبوراً وینٹی لیٹر پر شفٹ کرنا پڑا مگر دو دن تک زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد ہگی والدین کو ہمیشہ کے لیے چھوڑ گیا-
 
image
 
ہگی کی والدہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اس واقعے کے ذریعے وہ تمام والدین کو یہ پیغام دینا چاہتی ہیں کہ بچوں کے کھلونوں میں موجود بیٹری بہت خطرناک ہوتی ہے اور تمام والدین کو چاہیے کہ وہ اس کے استعمال میں خصوصی احتیاط کریں-
 
یاد رہے کہ بیٹری والے تمام کھلونوں کے ساتھ ایک وارننگ سائن ہوتا ہے جس میں یہ واضح طور پر تحریر ہوتا ہے کہ اس کھلونے میں بیٹری موجود ہے جو خطرناک بھی ہو سکتی ہے- اسی وجہ سے اس بیٹری کے ساتھ اسکرو لگے ہوتے ہیں تاکہ اس کے ڈھکن کو کھول کر بچے اس بیٹری کو منہ میں نہ ڈال سکیں مگر ہگی کے والدین کی تھوڑی سی لا پرواہی نے ان کو زندگی بھر کا روگ دے دیا-
YOU MAY ALSO LIKE: