پاکستان میں کچرے کے ڈھیر تو سب نے دیکھے ہوں گے مگر جانیں ایک ایسے ملک کے بارے میں جس نے کچرے کا جزیرہ بنا ڈالا

image
 
دنیا بھر میں روزمرہ کے کچرے کو ٹھکانے لگانے کے لیے مختلف طریقے استعمال کیے جاتے ہیں۔ جب کہ ہمارے ملک میں کچرے کو کسی کھلی جگہ میں پھینک کر اس کے پہاڑ بنا دیے جاتے ہیں۔ جہاں پر مکھیاں مچھر بھنبھناتے ہیں اور لوگوں میں مفت بیماریاں تقسیم کرتے نظر آتے ہیں ۔ لیکن دنیا کے اندر ایک ملک ایسا بھی ہے جس نے اس کچرے کے پہاڑ بنانے کے بجائے نہ صرف کچرے کا ایک جزیرہ بنا دیا ہے بلکہ اس کو دنیا بھر کے لوگوں کی سیاحت کے لیے بھی پیش کر دیا ہے-
 
سنگاپور کا کچرے کا جزیرہ جو دنیا بھر کے لیے بنا ایک مثال
 
دنیا بھر کی حکومتوں کی طرح سنگاپور کی حکومت کے لیے بھی کچرے کو مناسب انداز میں ٹھکانہ لگانا ایک بڑا مسئلہ تھا- جس کے لیے انہوں نے اپنے قومی ادارہ ماحولیات کو یہ ذمہ داری سونپی کہ وہ کچھ ایسے اقدامات کریں جس کے ذریعے کچرے کو اس طرح سے ٹھکانے لگایا جائے کہ وہ ختم بھی ہو جائے اور ماحول کے لیے خطرہ بھی نہ بنے-
 
image
 
اس ادارے نے 63 ملین کیوبک میٹر کا ایک رقبہ جس کی مالیت 400 ملین ڈالر تھی کچرے کے لیے مختص کر دیا۔ جس میں اتنی گنجائش موجود ہے کہ اس میں سن 2040 تک کا سنگاپور کا سارا کچرہ ڈالا جاسکتا ہے -
 
سب سے پہلے تو پورے ملک کے کچرے کو جمع کر کے ایک خاص پلانٹ تک لایا جاتا ہے جہاں پر اس کچرے کو بھٹیوں میں جلا کر راکھ میں تبدیل کر دیا جاتا ہے- اس کے بعد اس راکھ کو جہازوں کے ذریعے اس جزیرے تک پہنچایا جاتا ہے-
 
image
 
جہاں پر پہلے ہی سے مٹی بچھا کر پودے اور قدرتی حیات کی افزائش کرنے کے انتطامات کیے گئے ہیں اور اس جگہ کے گرد پانی کی نہریں بنا دی گئیں ہیں جہاں اس راکھ کو چھان کر پانی میں شامل کر دیا جاتا ہے اور اس طرح سے یہ پانی ان پودوں اور جنگلی حیات کو فراہم کیا جاتا ہے جو کہ ایک قدرتی کھاد کا کام کرتا ہے-
 
یہ جزیرہ اس انتظام کے سبب اپنی خوبصورتی کی ایک مثال ہے جہاں پر پانی میں جنگلی حیات موجود ہے جب کہ خشکی پر پودوں کے ساتھ ساتھ خوبصورت پرندے اور دیگر جانور آنکھوں کو دیکھنے میں بہت بھلے لگتے ہیں-
 
image
 
فاضل پانی کو مکمل طورپر ماحول کے لیۓ معفوظ بناتے ہوۓ اور اس میں سے سارے خطرناک اجزا کو نکال کر سمندر میں ڈال دیا جاتا ہے اس طرح سے سنگاپور کی حکومت نے ایک ایسا نظام بنا دیا ہے جو کہ نہ صرف ماحول دوست ہے بلکہ کچرے کو ٹھکانے لگانے کا بھی بہترین ذریعہ ہے-
YOU MAY ALSO LIKE: