آن لاین جاب میں دھوکا کھانے والی خواتین کی ٹیم

اب اور دھوکا نہیں چلے گا

بی بی ٹیم

تعارف:۔
پیاری بہنو!
اسلام و علیکم
میرا نام عذرا فیض ہے لیکن بچپن سے ہی بی بی کے نام سے مشہور ہوں۔میں شعبہ تعلیم سے وابستہ ہونے کے ساتھ ساتھ خواتین کے حقوق،ان پر ہونے والے مظالم کے خلاف اپنے قلم کے ذریعے جہاد کرتی ہوں۔ (میرے مشہور آرٹیکل میں ]کیا بانجھ صرف عورت ہی ہوتی ہے [۔ ]میرا جسم میری مرضی نہیں،میرا جسم اللہ کی مرضی [ شامل ہیں۔ میں نے کاروکاری جیسی ظالمانہ رسم کے خلاف آواز بلند کی اور ایک ناول ]میرا فیصلہ قرآن کرے گا [ لکھا۔میرا مقصد خواتین کے جایئز حقوق جو کہ اللہ اور اس کے رسول نے ان کو دیئیے ہیں ان کو اجاگر کرنا ہے۔بہت سی خواتین مجھ سے اپنے دکھ درد بانٹتی ہیں۔پہلے ان کی کہانیوں میں سسرال والوں کے ظلم،شوہر کے تعنے،شوہر کی بے وفایئی،اولاد کی نافرمانی،جہیز کا بوجھ ،مایئیکے میں بھی پرایئی اور سسرال میں بھی پرایئی ہونے کا دکھ تھا ،مرد کے دیئے ہویئے ظلم کیا کم تھے کہ اب مہنگایئی نے بھی ان کی زندگی کو عاجز کر رکھا ہے۔ خوش آ یئیند بات یہ ہے کہ سدا سے محبت اور قربانی کا جزبہ رکھنے والی یہ خواتین اپنے والد، بھایئی،بیٹا،شوہر ان سب کا ہاتھ بٹانے کے لیئے عزت کے ساتھ گھر سے باہر جاکر اور گھر کے اندر رہ کر ان کا ساتھ دینا چاہتی ہیں اور اس سے نہ صرف خواتین کو ایک نیئی راہ ملی ہے بلکہ وہ خودمختار ہونے کے ساتھ ساتھ خود اعتماد بھی ہورہی ہیں ۔ لیکن بدقسمتی سے ابھی بھی بہت سی باہر کام کرنے والی عورتوں کو کبھی تو حراس کیا جاتا ہے اور کبھی آن لایئن ریفرل اور واچ ٹایم مکمل کرنے والی اور اس طرح کی دوسری فراڈ کمپنیاں ان کی معصومیت کا فایئدہ اٹھا کر دھوکا دے جاتی ہیں۔جیسا کہ میں نے آپ کو بتایا کہ میں ایک رایئٹر ہوں تو مجھے اپنے آرٹیکل کے لیئیے آن لایئین کام کرنے والی خواتین کے مسایئل کے سلسلے میں لکھنا تھا مجھے میری ایک دوست نے ملک مونیٹایئزر کا بتایا اور میں نے بھی اس کو جوایئن کر لیا تاکہ اصلی کمپنی ہونے کی صورت میں دوسری خواتین کو اس بارے میں بتا کر مدد کرسکوں اور فراڈ ہونے کی صورت میں کسی کو بچا سکوں۔اس دوران مجھے معلوم ہوا کہ یہ ایک انتہایئی مشکل کام تھا ،اتنے گھنٹے موبایئل فون کو بزی رکھنا،اس کی ویڈیوز کا واچ ٹایم مکمل کرنا جو کہ چار گھنٹے سے سات گھنٹوں اور کبھی دس گھنٹوں پر مشتمل تھی ،اور زیادہ تر ویڈیوز نیچرل سین پر تھیں یا پھر گیم پر یعنی صاف ستھری تھیں لیکن اس کے لیئے بیبیلنس ری چارج کرنا اور پھر سکرین شارٹ بھیجنا کہنے میں آسان لیکن کرنے میں انتہایئی مشکل کام تھا اس شخص نے بہت ہی چالاکی کے ساتھ تمام ممبر کو مختلف گروپ مختص کیئے،خواتین اور مردوں کو الگ الگ گروپ اسایئن کیئیے میرا گروپ دسواں تھا جس میں تقریبا ۴۰ کے لگ بھگ خواتین تھیں ۔اس کام کے لیئیے اس نے تبیس ہزار سے لیکر پچاس ہزار تک سیلری دینے کا وعدہ کیا جو کہ گھنٹوں کی بنیاد پر تھا اس نے تمام ممبر کو دھمکی بھی دی کہ اگر ایک دوسرے کو پرسنل میسج کیئے تو ان کو پیمنٹ نہیں ملے گی ۔لہذا سب کٹھپتلی کی طرح مجبور ہوکر کام کرتے رہے اور ایک دوسرے سے سے مشورہ نہ کرسکے۔،اس دوران میرا فون بھی خراب ہوا لیکن میں نے مسلسل کام جاری رکھا تاکہ اس کام کا انجام دیکھ سکوں۔اگر تو یہ کمپنی اپنا وعدہ پورا کرتی تو یہگھر سے کام کرنے والوں کے لییئے آسان اور اچھا کام ہوتا لیکن بدقسمتی سے دھوکہ ہوگیا اور جس دن پیمنٹ دینے کا وعدہ کیا اسی دن وہ شخص گروپ ریموو کرکے رفوچکر ہوگیا،جس دن اس ظالم،دھوکے باز فراڈیئیے نے گروپ ریموو کیا اسی د ن میری طرح چند ایک خواتین نے نیا گروپ بنایا اور ایک دوسرے کو ایڈ کیا تاکہ صورت حال دیکھ سکیں۔سب خواتین پریشان تھیں،دکھی تھیں، کسی نے ادھار لے کر بیلنس ڈلوا کر کام کر رہی تھیں تو کسی نے بڑی مشکل سے کمیٹی ڈال کر اس کام کے لیئیے فون لیا، کویئی اپنے بچے کے دودھ کے پیسوں کو انٹر نیٹ پر خرچ کرکے بیٹھی تھی تو کویئی بچوں کی فیس کے لیئے رو رہی تھی، یہ دکھ میرے لیئے نیا تھا ،میں نے لکھنے کے لیئے قلم اٹھا یا تو سوچا کیا صرف لکھنا کافی ہے۔کیا میں ہمیشہ ان کے غموں کی داستانیں لکھوں گی۔ان کے آنسو تو صدیوں سے بہہ رہے ہیں،کیا عورت کے مقدر میں درد ہی درد ہے۔بس بہت ہو گیا اب میں عورت کا دھوکا کھانا ہی نہیں دھوکے سے بچنا اور خود کو طاقت ور بنانا لکھوں گی۔صرف مظلوم عورتوں کی داستانیں نہیں بلکہ مظبوط عورت کی داستان سناوں گی۔،وہ کسی مرد کے ہاتھ کا کھلونا نہیں آہنی تلوار ہیں یہ لکھوں گی۔
میری بہنو! آپ کے ساتھ ہونے والے دھوکے کا مجھے انتہایئی افسوس ہے لیکن اللہ پر بھروسہ رکھیں۔اللہ آپ کی محنت کو رایئیگاں نہیں کرے گا ۔ہم سب متحد ہو جایئیں۔ایک ہو جایئیں۔ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑ لیں۔ایک دوسرے کی مدد کریں۔خود کمایئیں،اور دنیا کو بتایئیں کہ خواتین صنٖف نازک ہی نہیں صنف آہن بھی ہیں۔
اس سلسلے میں میں نے اللہ کا نام لے کر اپنا قدم بڑھایا ہے اور میں چاہوں گی کہ آپ سب میری ہم قدم ہوجایئیں۔ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑیں۔ جو تھک جایئے اس کا ساتھ دیں۔ایک دوسرے کو حوصلہ دیں۔پوزییٹو مایئینڈڈ رہیں۔اور ہم سب مل کر کام کریں۔
مقاصد:۔
۱۔ تمام آن لایئن ورکنگ خواتین کو متحد کرنا۔
۲۔ان کے حقوق کی حفاظت کرنا۔
۳۔ ان کی ہر ممکن مدد کرنا
۴۔ان کے کام کو پہچان اور کامیابی دینا
۵۔ان کو دھوکے بازوں سے بچا نا
۶۔کام کے مواقع میسر کرنا
۷۔جن خوایتین کے چینل ہیں ان کے یوٹیوب چینل کو ایک دوسرے کی مدد سے مفت مونیٹایئز کروانا۔
۸۔ جن خواتین کے چینل نہیں ہیں ان کو مفت چینل بنا کر دینے کے ساتھ ساتھ ان کی رہنمایئی کرنا
۹۔جو خواتین گھر بیٹھے کاروبار کر رہی ہیں۔ان کے کاروبار کی تشہیر میں مدد فراہم کرنا
۱۰۔ایک دوسرے سے مل کر کاروبار کرنا
۱۱۔خواتین کی تعلیمی اور فنی صلاحیت کے مطابق ان کی گروپ بندی کرنا

اصول:۔
بی بی ٹیم کا حصہ بننے کے لیئیے آپ کو درج ذیل اصلوں کی پاسداری کرنی ہوگی۔
۱۔ یہ گروپ خا ص طور پر خواتین کے لییئے بنایا گیا ہے۔آپ صرف خواتین ساتھیوں کو ایڈ کرواسکتی ہیں۔
۲۔گروپ کا ماحول انتہایئی مہذب رکھا جایئے
۳۔فحش گویئی، منفی باتوں سے مکمل اجتناب کیا جایئے
۴۔ منفی پروپیگنڈا، نفرت انگیز پیغامات کی ہرگز گنجایئش نہیں
۵۔گروپ میں خالص کام کی بات کی جایئے
۶۔ کسی بھی غیر اخلاقی حرکت پر گروپ ایڈمن آپ کو گروپ سے خارج کرسکتا ہے۔
۸۔جھوٹ اور دھوکا دینے کی صورت میں نہ صرف گروپ سے نکال دیا جایئے گا بلکہ کاروایئی کی جایئے گی۔
۹۔گروپ میمبر ایک دوسرے کو کام دے سکتے ہیں لیکن ان کے دیئے گیئے کام کی گارنٹی نہیں ہوگی لیکن ہماری طرف سے دیئے گیئے کام کی گارنٹی ہوگی

azra faiz
About the Author: azra faiz Read More Articles by azra faiz: 47 Articles with 94016 views I am fond of writing stories, poetry, reading books.
I love to help and motivate the people who are for some reason helpless. I want to raise the vo
.. View More