بیٹی زحمت یا رحمت؟

جس بچی کو زمانہ جہالیت میں رسوائی کا سامنا تھا بیٹی کی ولادت پر باپ کا کیا حال ہوتا تھا! بیٹی کی پید ائش کو وہ اپنے لیے ننگ وعار سمجھتا تھا اور لوگوں سے اپنا چہرہ چھپائے پھرتا ۔بالآخر اس کا یہ جھوٹا احساسِ شرمندگی اور ندامت اس کو اس شقاوت پر آمادہ کر لتار تھا کہ وہ اس پیاری پھول جیسی بیٹی کو کسی گڑھے میں دبا دیتا اور اسے زندہ در گور کر دیتا تھا‘ پھر اپنے اس بہیمانہ وظالمانہ فعل بد پر فخر کرتا تھا.اس بچی کودین اسلام نے ہی بیٹی کی حثییت سے مقام دیاآپ ﷺنے اس بیٹی کو احترام و عزت کا مقام عطا کیا۔
نبی اکرم ﷺ نے یہ تعلم دی کہ بیٹی کا باپ ہونا ہرگز موجب ِ عار نہیں ہے‘ بلکہ موجب ِ سعادت ہے. امام مسلمؒ نے اپنی صحیح مسلم شریف میں حضرت اَنس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت بیان کی ہے:
صحیح مسلم، کتاب البر والصلۃ والآداب، باب فضل الاحسان الی البنات.
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’جس نے دو لڑکیوں کی پرورش کی یہاں تک کہ وہ بلوغت کو پہنچ گئیں تو قیامت کے روز میں’ اور وہ اس طرح آئیں گے‘‘. آپ ﷺ نے اپنی انگشت شہادت کو ساتھ والی انگلی سے ملا کر دکھایا.
صحیح مسلم ہی میں یہ روایت بھی ہے:
’’جس کے ہاں لڑکیاں پیدا ہوں اور وہ ان کی اچھی طرح پرورش کرے تو یہ لڑکیاں اس کے لیےو دوزخ سے آڑ بن جائیں گی.‘‘
اسلام نے نہ صرف سماجی ومعاشرتی سطح پر بیٹی کا مقام بلند کیابلکہ اسے وراثت کا حق دار بھی ٹھہرایا جس حق سے اسے محروم رکھا جاتا رہا ہے ارشادِ ربانی ہے:
”اللہ تمہیں تمہاری اولاد (کی وراثت) کے بارے میں حکم دیتا ہے کہ لڑکے کے لیے دو لڑکیوں کے برابر حصہ ہے پھر اگر صرف لڑکیاں ہی ہوں (دو یا) دو سے زائد تو ان کے لے اس ترکہ کا دو تہائی حصہ ہے اور اگر وہ اکیلی ہو تو اس کے لیے آدھا ہے۔
القرآن، النساء، 4: 11
آج بھی ہمارے معاشرے میں ایسے لوگ موجود ہیں جو بیٹی کی پیدائش کو نحوست قرار دیتے ہیں قرآن حکیم نے بیٹی کی پیدائش پر غم و غصے کو جاہلیت کی رسم اور انسانیت کی تذلیل قرار دیتے ہوئے اُس کی مذمت کی:
”اور جب ان میں سے کسی کو لڑکی (کی پیدائش) کی خوشخبری سنائی جاتی ہے تو اس کا چہرہ سیاہ ہو جاتا ہے اور وہ غصہ سے بھر جاتا ہے وہ لوگوں سے چھپتا پھرتا ہے (بزعم خویش) اس بری خبر کی وجہ سے جو اسے سنائی گئی ہے (اب یہ سوچنے لگتا ہے کہ) آیا اسے ذلت و رسوائی کے ساتھ (زندہ) رکھے یا اسے مٹی میں دبا دے (یعنی زندہ درگور کردے) خبردار کتنا برا فیصلہ ہے جو وہ کرتے ہیںo“
القرآن، النحل، 16: 58، 59
کہاں وہ عالم کہ معاشرہ بیٹی کا باپ ہونا باعث ِننگ وعار اور شرم سمجھتا تھا‘کہاں یہ عالم کہ اس معاشرے میں یہ بات دلوں میں پیوست ہو گئی کہ اگر کوئی بیٹیوں کی خوش دلی کے ساتھ‘ شفقت و محبت کے ساتھ پرورش کرتا ہے تو اُس کے لیے قیامت میں آنحضور ﷺ کی قربت اور نارِ جہنم سے نجات کی بشارت ہے.
اللہ تعالیٰ نے رسول اللہ ﷺ کو بیٹیاں دیں. ایک نہیں‘ چار بیٹیوں کا باپ بنایا.جن کے دلوںمیں بیٹوں کی حسرت ہو تو وہ دیکھ لیں نبی اکرم ﷺ کو‘ جو چار بیٹیوں کے باپ تھے
چاروں بیٹیوں کو آنحضور ﷺ نے نہایت محبت وشفقت کے ساتھ پرورش فرمایا ہے.اُن سے آپﷺ کو جو اُنس و محبت تھی وہ سیرتِ مطہرہ کا مطالعہ کرنے والے ہر قاری کو معلوم ہوگا.خاص طور پر حضور ﷺ کو حضرت فاطمۃ الزہراء رضی اللہ عنہاسے جو پیار تھا اس کا یہ عالم تھا کہ جب وہؓ شادی کے بعد آنحضور ﷺ کی خدمت میں آتی تھیں تو نبی اکرم ﷺ ان کے لیے کھڑے ہو جایا کرتے تھے‘ ان کے لیے جگہ چھوڑ دیتے تھے‘ اپنی چادر انؓ کے لیے بچھاتے تھے اور اُس پر اُنؓ کو بٹھاتے تھے پھر آپﷺ اپنی بیٹی کے لیے’’میرے جگر کا ٹکڑا‘‘ کے الفاظ استعمال فرماتے تھے
معاشر ے میں بیٹیوں کی پیدائش کو نحوست قرار دینے کی بہت ساری وجوہات ہیں جن کی وجہ سے بیٹیوں سے نفرت کی جاتی ہے. کچھ لوگ اس وجہ سے بیٹی کی پیدائش پر پریشان ہوتے کہ انکا نصیب کیسا ہو گا تو آپ لوگ یہ کیوں نہیں سمجھتے کہ جس اللہ نے بیٹی دی اس نے اسکا نصیب بھی بہترین لکھا ہوگا۔ہمارے معاشرے میں لوگ اپنی بیٹیوں کو زیادہ نہیں پڑھاتےوجہ؟ وجہ یہ کہ اس نے توبیگانے گھر چلے جانا ہمیں کونسا کما کر ہمیں دینا ہے یہ انتہائی غلط سوچ ہے خدارا بیٹی کو رحمت سمجھیں زحمت نہیں اسکی اچھی طرح پرورش کریں اگر آج آپ اپنی بیٹی کو اچھی تعلیم دلوائیں گے تو یہ آپکا اور اپنے ملک کا نام روشن کرے گی۔ بیٹیوں کو حقیر نہیں سمجھنا چاہئے کیونکہ بیٹے بیٹیاں لاتے ہیں اور بیٹیاں بیٹے مطلب دامادلاتیں ہیں۔
ایک اہم وجہ اہم جہیز ہے چونکہ یہ جہیز درمیانے طبقے کے لئے سب سے پریشانی والا عنصر سمجھا جاتا ہے، کیونکہ ان کی بیٹی کی شادی کے لیے انکے پاس کوئی وسائل نہیں ہوتے،.جہیز صرف ایک نحوست ہے، والدین اپنی خوشی سے جو چاہیں دے سکتے ہیں لیکن مجبور کرنا یا رسم و رواج بنا دینا بالکل درست نہیں…..!”ہاں! بیٹی نہیں بلکہ جہیز ایک لعنت ہے، اور جہیز کی روایت کو ضرور ختم کرنا چاہئیے”
ہمیں اپنی سوچ کو وسیع کرنے کی ضرورت آج بھی ہیں ورنہ ہم میں اور غیر مسلم میں کوئی فرق نہیں رہے گا۔
ارے بیٹی تو دل کا سکون ہوتی ہے
بیٹی گھر کی رونق ہوتی ہے
بیٹی تو دل کا چین ہوتی ہے
بیٹی تو رب کی رحمت ہوتی ہے
بیٹی تو رب کی عطا ہوتی ہے
بیٹی تو باپ کا مان ہوتی ہے
بیٹی تو آنکھوں کی ٹھنڈک ہوتی ہے
پھر کیوں لوگ بیٹی سے نفرت کرتے ہیں
اللّٰہ ہر مسلمان کو بیٹی جیسی نعمت عطا فرما ئےآمین۔

 

MUHAMMAD BURHAN UL HAQ
About the Author: MUHAMMAD BURHAN UL HAQ Read More Articles by MUHAMMAD BURHAN UL HAQ: 164 Articles with 275192 views اعتراف ادب ایوارڈ 2022
گولڈ میڈل
فروغ ادب ایوارڈ 2021
اکادمی ادبیات للاطفال کے زیر اہتمام ایٹرنیشنل کانفرنس میں
2020 ادب اطفال ایوارڈ
2021ادب ا
.. View More