فرح خان کا "انوکھا" کردار اور عمران خان کی ”پُراسرار“
خاموشی :
عمران خان کو شاید پیسوں کا لالچ نہیں (بقول تحریک انصاف)مگر خان کی بہن
علیمہ خان کی اربوں روپیہ بلیک منی نکل آنا تعجب خیز ضرور ہے۔
میری سمجھ میں نہیں آتا کہ محترمہ بشریٰ بی بی میں ایسا کیا ”کمال“ ہے؟
جنہوں نے عمران خان جیسے "خودسر اور گلیمر" شخصیت کو خاموشی کیساتھ اپنا
گرویدہ اور "انتہائ تابعدار" بنالیا ہے۔
عمران خان جو رات دن انصاف اور میرٹ کی بات کرتا تھا جو چوری اور کرپشن
کیخلاف ہمشہ توانا آواز رہا ہے (بظاہر )، وہ اپنی اہلیہ محترمہ سے اتنا
مجبور ہے کہ انکی خواہش پر بزدار جیسے کمزور شخص کو ملک کے سب سے طاقتور
صوبے کا حکمران بناتا ہے؟
پھر پتہ چلتا ہے کہ بزدار صاحب کو ” تحتٍ لاہور“ دینے کے پیچھے خاتونٍ اول
کی سہیلی فرحت شہزادی عرف ”فرح گوگی“ کا ہاتھ ہے جو اب نٸے عرف ”فرح خان“
کیساتھ ”تحتٍ لاھور کے سنگ میں افس بنا چکی ہے۔
چند ماہ بعد پارٹی شخصیات کی نجی محفلوں میں ذکر ہوتا ہے کہ اوکاڑہ کے سابق
ضلعی چیئرمین احسن اقبال جمیل اور انکی زوجہ فرح خان چیف منسٹر بزدار پر
"قابو" پاچکے ہیں۔ عام موٹر کار میں گھومنے والی خاتون اب "چارٹرڈ طیارے"
میں گھومتی ہے اور سرکاری ھیلی کاپٹر بھی استعمال کرتی ہے۔
فروری 2021 میں سینٹ کے خالی نشست کیلئے پارٹی کے بڑے بڑے نام بنی گالا اور
پرائم منسٹر آفس کے چکر لگاتے ہیں مگر عین آخری وقت میں سب کو حیرت کا
دھچکا لگتا ہے جب معلوم ہوتا ہے کہ سنیٹرشپ کیلئے الیکشن کمشن آفس میں
کاغذات فرح خان کی جمع کی جاچکی ہے جنکا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں رہا
ہے۔ پارٹی کے سب بڑے ایک دوسرے کی منہ تکتے رہ جاتے ہیں۔ پھر بدنامی کے ڈر
سے انکے کاغذات واپس لئے جاتے ہیں۔
جونہی قومی اسمبلی میں ڈپٹی سپیکر قاسم سوری تحریک عدم اعتماد کو ریجیکٹ
کرتا ہے اور پرائم منسٹر صاحب صدر صاحب کو دفعہ 58 ٹو بی کا پروپوزل بھیجتے
ہیں ، اسی شور شرابے میں احسن اقبال جمیل اور انکی زوجہ فرح خان خاموشی سے
دوبئی کیطرف پرواز کرجاتے ہیں ، پھر وہاں سے ابوظہبی شفٹ ہوتی ہیں ، خان
صاحب کی سالی صاحبہ انکی اعزاز میں ایک عشائیہ /ڈنر کا اہتمام کرتی ہے۔
- کیا ان سب کے پیچھے "مضبوط روحانیت" تھی یا "جنات" کی قوت ؟؟
|