ڈیجیٹل تبدیلی کا ناگزیر رجحان

ڈیجیٹل تبدیلی ہمارے دور کا ایک ناگزیر رجحان بن چکا ہے۔ دنیا بھر کے ممالک معاشی ترقی کے لیے ڈیجیٹلائزیشن میں سبقت کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔ تکنیکی جدت اور ڈیجیٹل تبدیلی سے پیدا ہونے والی نئی تیز رفتار پیداواری صلاحیت مختلف ممالک میں صنعتوں کو ازسرنو ترتیب دے رہی ہے اور "ٹیکنالوجی وسائل" سے ہم آہنگ ممالک کو تکنیکی اعتبار سے کمزور ممالک پر واضح برتری حاصل ہو رہی ہے۔ ڈیجیٹلائزیشن کا موجودہ انقلاب حکومتوں، معاشروں، کاروباری اداروں اور افراد کے درمیان تعلقات کو بھی نئے سرے سے متعین کر رہا ہے یہی وجہ ہے کہ آج اسے ترقی کے ایک نئے عنصر کے طور پر اعلیٰ معیار کی ترقی اور مشترکہ خوشحالی کو فروغ دینے کا اہم محرک قرار دیا جا چکا ہے۔
یہاں اس حقیقت کا ادراک بھی لازم ہے کہ ڈیجیٹلائزیشن پر مبنی مشترکہ خوشحالی یہی ہے کہ اس کیک کو مناسب طریقے سے بڑا کیا جائے اور اسے منصفانہ اور مؤثر طریقے سے تقسیم کیا جائے۔واضح رہے کہ مشترکہ خوشحالی کے حصول کے لیے اعلیٰ معیار کی ترقی ایک اہم شرط ہے۔ یہ علاقائی، شہری اور دیہی ترقی اور آمدنی کی تقسیم کے درمیان فرق کو ختم کرتی ہے اور عدم مساوات اور سماجی نظام زندگی کے مسائل کو بھی حل کرتی ہے۔سوال یہی ہے کہ مشترکہ خوشحالی کے عمل کو کیسے مضبوط بنایا جائے کیونکہ مانگ میں کمی، رسد کے جھٹکے اور توقعات میں کمی کے "تہرے دباؤ" کی وجہ سے، مشترکہ خوشحالی کی بنیاد ابھی کافی مضبوط نہیں ہے۔ اس لیے ہر ملک کو اپنے پاس موجود وسائل کو بروئے کار لانا چاہیے اور اعلیٰ معیار کی ترقی کے ذریعے مشترکہ خوشحالی کو فروغ دینے کی پوری کوشش کرنی چاہیے۔اگر "کیک کو بڑا بنانے" کے لیے اعلیٰ معیار کی ترقی کی جستجو کی جاتی ہے تو ترقیاتی منافع کو بڑے پیمانے پر شیئر کیا جا سکتا ہے۔

اس میں کوئی شک نہیں کہ ڈیجیٹلائزیشن اعلیٰ معیار کی ترقی کو آگے بڑھانے میں مدد کرتی ہے۔ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اداروں کو کاروباری ماڈل میں جدت اور صنعتی ماحولیات کی تعمیر نو کے حصول کے قابل بناتی ہے۔ مثال کے طور پر، روایتی مینوفیکچرنگ اور زراعت کی صنعتوں میں ڈیجیٹل تبدیلی کو تیز کیا جا سکتا ہے، ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کو فروغ دیا جا سکتا ہے اور مشترکہ خوشحالی کے لیے صنعتی بنیاد کو مزید مستحکم کیا جا سکتا ہے۔ اس ضمن میں بگ ڈیٹا کو اعلیٰ معیار کی اقتصادی ترقی کا ایک نیا ڈرائیور بنایا جا سکتا ہے ، پلیٹ فارم اکانومی کی پائیدار اور صحت مند ترقی کو فروغ دیا جا سکتا ہے، مختلف خطوں اور گروہوں کے درمیان ڈیجیٹل خلیج کو مؤثر طریقے سے کم کیا جا سکتا ہے، اور اعلیٰ معیار کی ترقی اور اعلیٰ معیار کی زندگی کی بہتر حمایت ممکن ہے۔

عالمی سطح پر ڈیجیٹلائزیشن کو آگے بڑھانے میں چین کا بھی ایک کلیدی کردار ہے جو اس وقت دنیا کی دوسری بڑی معیشت اور تکنیکی وسائل سے بھرپور ملک ہے۔یہاں مشترکہ خوشحالی چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کا بنیادی اصول ہے جس کی بنیاد پر ڈیجیٹلائزیشن عوامی خدمات کے اشتراک کو تیز کرنے، ماحولیاتی سبز تبدیلی کو فروغ دینے اور سماجی گورننس کو بہتر بنانے میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے۔مثال کے طور پر کاؤنٹی میڈیکل سروس کمیونٹی ، نچلی سطح پر طبی دیکھ بھال کے مسائل کو حل کرنے میں ایک نئی معاون پیشرفت ہے۔ ایجوکیشن سروس کمیونٹی کے انٹیلی جنٹ سروس پلیٹ فارم پر انحصار کرتے ہوئے ڈیجیٹلائزیشن ، تعلیمی وسائل کی مماثلت، معیار کی تشخیص اور دیہی اور شہری اساتذہ کے تبادلے کو تقویت دے رہی ہے۔ اس کے علاوہ چین کی جانب سے صنعت ، توانائی ، نقل و حمل جیسے کلیدی شعبہ جات میں ڈیجیٹلائزیشن کو آگے بڑھایا جا رہا ہے تاکہ کاروباری اداروں کے اخراجات میں کمی ، معیار اور کارکردگی کو بہتر بنانے اور سبز ترقی حاصل کرنے میں مدد مل سکے۔اس کے علاوہ چین نے ٹیکنالوجی کی بدولت ڈیجیٹل صنعت کاری اور صنعتی ڈیجیٹلائزیشن کو فعال طور پر فروغ دیا ہے اور معاشی اور سماجی ترقی کے ساتھ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے گہرے انضمام کو فروغ د یا ہے جو ترقی یافتہ اور ترقی پزیر ممالک کے لیے ایک اہم سبق ہے۔

 

Shahid Afraz Khan
About the Author: Shahid Afraz Khan Read More Articles by Shahid Afraz Khan: 1330 Articles with 618906 views Working as a Broadcast Journalist with China Media Group , Beijing .. View More