آخری گیند اور ماسٹر اسٹروک

ملک میں اقتدار پر قبضہ کیلئے ایک ماہ سے جاری ڈرامہ میں کردار نئے کہانی پرانی تھی بس تاریخ نے اپنے آپ کو دہرا یا ہے اس پر آخر میں کچھ لکھوں گا پہلے کچھ ٹیپو سلطان کے بارے میں کیونکہ عمران خان کے اقتدار سے علیحدگی کے بعد لوگ ٹیپو سلطان اور انکے غداروں میر جعفر اور میر صادق کو بہت یاد کررہے ہیں ایک بات یاد رکھنے والی ہے کہ جب بھی حکومت گرائی جاتی ہے تو اسکے پیچھے میر جعفراور میر صادق جیسے کردار لازمی شامل ہوتے ہیں عمران خان کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا خیر یہ باتیں اب چلتی رہیں گی میں آج ٹیپو سلطان کی زندگی کا کچھ پہلو بتاتا ہوں جس نے کہا تھا کہ شیر کی ایک دن کی زندگی گیڈر کی سو سالہ زندگی سے بہتر ہے اسے شیر میسور بھی کہتے ہیں ٹیپو سلطان کا پورا نام فتح علی ٹیپو تھا بنگلور ہندوستان میں 20 نومبر 1750 میں حیدر علی کے گھر پیدا ہوئے والد سلطان حیدر علی نے جنوبی ہند میں 50 سال تک انگریزوں کو بزورِ طاقت روکے رکھا اور کئی بار انگریزافواج کو شکست فاش بھی دی والد کے بعد ٹیپوسلطان نے انتہائی دوررس اثرات کی حامل فوجی اصلاحات نافذ کیں صنعت و تجارت کو فروغ دیا اور انتظامیہ کو ازسرنو منظم کیا سلطان کو اس بات سے اتفاق تھا کہ برصغیر کے لوگوں کا پہلا مسئلہ برطانوی اخراج ہے نظام اور مرہٹوں نے ٹیپو کی طاقت کو اپنی بقا کے لیے خطرہ سمجھا اور انگریزوں سے اتحاد کر لیا ٹیپو سلطان نے ترکی، ایران، افغانستان اور فرانس سے مدد حاصل کرنے کی کوششیں کیں مگر کامیاب نہ ہو سکا میسور کی آخری جنگ کے دوران جب سرنگاپٹم کی شکست یقینی ہوچکی تھی ٹیپو نے محاصرہ کرنے والے انگریزوں کے خلاف بھرپور مزاحمت کی اور قلعے کو بند کروادیا لیکن غدار ساتھیوں نے دشمن کے لیے قلعے کا دروازہ کھول دیا اور قلعے کے میدان میں زبردست جنگ چھڑ گئی بارُود کے ذخیرے میں آگ لگ جانے کے باعث مزاحمت کمزور ہو گئی اس موقع پر فرانسیسی افسر نے ٹیپو کو بھاگ جانے اور اپنی جان بچانے کا مشورہ دیا مگر ٹیپو راضی نہ ہوا اور 4 مئی 1799ء کو میدان جنگ میں دشمنوں سے لڑتے ہوئے شہید ہو گیاجبکہ پاکستان میں اقتدار کی تبدیلی کا جو کھیل کھیلا گیا وہ بھی پی ٹی آئی کے میر جعفروں اور میر صادقوں کی بدولت ہی ممکن ہوا اسی لیے تو عمران خان نے جاتے جاتے کہا کہ اقتدار کے چلے جانے کا دکھ نہیں بے وفائی کرنے والوں کا دکھ ہے اس دن جب میاں شہباز شریف بطور وزیر اعظم منتخب تو ہو گئے تھے مگر حلف نہیں اٹھایا تھا اور اپنی پہلی تقریر میں کسی کے خلاف انتقامی کاروائی نہ کرنے کا اعلان بھی کیا تھا مگرپھر ہوا کیا اسی دن رات کو ملک بھر کے تمام ائر پورٹس پر پی ٹی آئی کے بندوں کے نام پہنچ گئے سابق مشیر شہزاد اکبر نے ایک میسج کیا کہ انتقامی کارروائیوں کا آغاز ہو چکا ہے اور قوم کو مبارک ہو کہ منی لانڈرنگ والا وزیراعظم اور اپنے فرض کی ادائیگی والے سٹاپ لسٹ پر ہے میں امپورٹڈ حکومت کے اس اقدام کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر رہا ہوں حیرت ہے عدم اعتماد کی رات 1:55پر نام ڈالا گیا جب نہ کوئی حکومت تھی نہ کابینہ عدم اعتماد کی کارروائی بھی مکمل بھی نہیں ہوئی تھی اس رات نام سٹاپ لسٹ میں کس نے ڈالا؟ میں تو اوورسیز پاکستانی بھی نہیں ساری زندگی یہیں رہا ہوں عدالت ایف آئی اے کو بلا کر پوچھے نہ حکومت تھی نہ کابینہ تو کس کے کہنے پر نام ڈالا گیا ؟ ڈی جی ایف آئی اے کو بتانا ہو گا اسے کس نے یہ آرڈر کیا تھا ایف آئی اے نے اپنے اس ڈائریکٹر کا نام بھی ڈال دیا جو منی لانڈرنگ کے کیسز لیڈ کر رہا تھا وہ سرکاری افسر ہے وہ تو اجازت کے بغیر یوں بھی ملک سے باہر نہیں جا سکتا رہی بات کپتان کی آخری گیند کی تو وہ واقعی آخری بال تک کھیلا اسی کھیل میں بہت سے چہرے کھل کر سامنے بھی آئے اور جاتے جاتے عمران خان کو یہ کہنا پڑا کہ کوئی رہ تو نہیں گیا جو میرے خلاف نہ ہواہو شائد انہی پردہ نشینوں کو سامنے لانے کے لیے قومی اسمبلی کا انتہائی اہم اجلاس جان بوجھ کے آخری وقت تک کھینچا گیا آخری بال، آخری چال، آخری گھنٹہ اور آخری پتہ سب پریشان تھے کہ کیا ہونے جا رہا ہے اعصاب کی جنگ تھی سارا دن گزر گیا بات آخری لمحوں تک پہنچ گئی ٹھیکیداروں کے اعصاب جواب دینے لگے انہیں ساری محنت ضائع ہوتی ہوئی نظر آئی جو اب تک پس پردہ چھپے بیٹھے تھے انہیں مجبوراً سامنے آکرایکسپوز ہونا پڑا اور پھرآخری گھنٹے میں سب ایکٹوہو گئے چھٹی کے دن آدھی رات کو عدالتیں کھل گئیں منصفان ریاست جوک در جوک پہنچنے لگے ساری اپوزیشن آدھی رات تک قومی اسمبلی میں بیٹھی رہی وزیراعظم ہاؤس میں ہیلی کاپٹرز پہنچنے ،افراد کے آنے اور آرمی چیف کے ہٹائے جانے کی خبریں چلوائی گئی قیدیوں والی گاڑیاں پہنچا دی گئی لا انفورسمنٹ حرکت میں آئیں اور سب کنٹرول کیا جانے لگاشائد یہی وہ ٹائم تھا جس کیلئے کپتان نے اتنی لمبی اعصابی جنگ لڑی اتنی زیادہ محنت کی تھی کپتان نے میڈیا کو بلایا سوشل میڈیا پہ سب لائیو جا رہا تھا اندر کی خبریں باہر آ رہی تھی تب کپتان نے معنی خیز مسکراہٹ کیساتھ پوچھا کوئی رہ تو نہیں گیا جو میرے خلاف نہ ہواہو، مطلب کوئی رہ تو نہیں گیا جو واضح طور پر قوم کے سامنے ایکسپوز نہ ہواہو جس پر صحافیوں نے کہا جی نہیں تو پھر کپتان اٹھا ڈائری اٹھائی اور وکٹری کا نشان بناتاہوا اپنے گھر کی طرف روانہ ہو گیا بظاہرہار کے جا رہا تھا مگر حقیقت میں یہی اس کی جیت تھی وہ سب پردہ نشینوں کے منہ سے نقاب نوچ کے جا رہا تھا وہ سب کو بے نقاب کر کے جا رہا تھا اس کا مقصد پورا ہوا 75 سالوں سے پردے کے پیچھے بیٹھے ہوئے اصل ہرکارے قوم کے سامنے ایکسپوزہو چکے تھے یہی اس کی جیت تھی یہی اس کا ماسٹر اسٹروک تھا۔

rohailakbar
About the Author: rohailakbar Read More Articles by rohailakbar: 794 Articles with 509808 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.