امریکی سازش

ایک وزیر اعظم امریکہ کی مرضی کے خلاف ایٹمی پروگرام شروع کرتا ہے ۔ امریکی مخالفت کے باوجود چین سے گہرے تعلقات استوار کرتا ہے۔ انجام یہ ہوا کہ بھٹو صاحب کی مقبول حکومت گرا کر انکو پھانسی پر لٹکا دیا گیا۔
یہ امریکی سازش نہیں تھی۔

دوسرا وزیراعظم میاں نواز شریف امریکی دھمکیوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے ایٹمی دھماکے کرتا ہے۔ چند ماہ بعد اسے "غیر آئینی" طور پر ہٹا دیا جاتا ہے لیکن یہ امریکی سازش نہیں۔

اسی طرح ایک وزیر اعظم امریکہ کی مرضی کے خلاف سی پیک کی صورت میں چائنہ سے کھربوں کی انویسٹمنٹ لاتا ہے۔ اسے بھی غیر آئینی طریقے سے گھر بھیجا جاتا ہے لیکن یہ بھی امریکی سازش نہیں۔۔۔

پھر ایک وزیر اعظم ملکی معیشت برباد کرتا ہے, اسٹیٹ بینک آئی ایم ایف کے حوالے کرتا ہے, کشمیر پر 75 سالہ مؤقف سے دستبردار ہو کر اسے بھارت کے حوالے کر کے ساری دنیا کے سامنے بھارت کی خارجہ پالیسی کی تعریفیں کرتا ہے, سی پیک پر کام رکوا دیتا ہے۔ جب اس کی حرکتوں کی وجہ سے اس کے اتحادی ساتھ چھوڑ جائیں اور اسمبلی میں اکثریت کھو دینے کی وجہ سے اسے "آئینی" طریقے سے ہٹایا جاتا ہے تو یہ غیر ملکی سازش؟؟؟؟؟

غلامی اور شخصیت پرستی سے نکل کر
'ذرا نہیں پورا سوچیے'
 

Qazi Nadeem Ul Hassan
About the Author: Qazi Nadeem Ul Hassan Read More Articles by Qazi Nadeem Ul Hassan : 155 Articles with 164176 views Civil Engineer .. View More