تکلیف روح

تکلیف یہ نہیں ہوتی کہ آپ کچھ کر نہ پائیں ،
تکلیف یہ بھی نہیں ہوتی کہ آپ فزیکلی تکلیف میں ہیں ،تکلیف تب بھی نہیں ہوتی جب کوئی دور چلا جائے اور ہم کچھ محسوس نہ کر پائیں ، تکلیف تب بھی نہیں ہوتی جب دنیا کے معاملات خراب ہوجائیں اور آپ کچھ نہ کر پائیں رفتہ رفتہ آپ کے ہاتھ سے سب نکل جائے۔۔۔

تکلیف پتہ ہے کب ہوتی ہے اور شدت سے ہوتی ہے کہ آپ سانس بھی نہ لے پا رہے ہوں ۔۔۔
تکلیف تب ہوتی ہے جب آپ اللہ کو محسوس نہ کر پائیں آپ کا دل دھڑک رہا ہو لیکن سانس اٹک جائے جب آپ چاہ کر بھی اللہ سے دل کا رابطہ نہ کر پائیں روح مضطرب ہو تڑپ رہی ہو لیکن ہم اللہ کو محسوس نہ کر پارہے ہوں ۔۔۔

تکلیف تب ہوتی ہے جب دنیا کے سارے کام روٹین کے مطابق ہو رہے ہوں سب نظام چل رہا ہو لیکن ہمیں اللہ کے سامنے سجدہ ریز ہونے کا وقت نہ ملے ہم دنیا کے کاموں سے تھک جائیں ہم سے سجدوں کی توفیق چھین لی جائے سانس تب بند ہوتی ہے اصل تکلیف تب ہوتی ہے ۔۔۔۔

تکلیف تب ہوتی ہے جب ہمیں علم ہے اللہ قادر ہے سب چیزوں پر وہ سب دے سکتا ہے اور ہم پھر بھی دعا کے لیے ہاتھ اٹھانا بھول جائیں ہم دنیا والوں کے سامنے تو ہاتھ پھیلا لیں لیکن جہاں کن کہا جاتا ہے وہاں ہم سے دعاؤں کی توفیق بھی چھین لی جائیں ۔۔۔

تکلیف تب ہوتی ہے جب ہم گناہوں کی دلدل میں دھنستے چلے جائیں اور واپسی کا راستہ بھول جائیں جب ہم اس ذات کوبھول جائیں جو ہماری واپسی کی منتظر ہےاور مایوس ہوکہ گناہوں کی دلدل میں پڑے رہیں اور اسی طرح اس دنیا سے رخصت ہوجائیں یہ ہوتی ہے تکلیف۔۔۔

اللہ ہمیں ایسی تکلیفوں سے بچا لے ہم گزریں بھی ایسی تکلیفوں سے تو یہ تکالیف اللہ کے قرب کا ذریعہ بنیں ، یقین مانیں ہم رہ سکتے ہیں سب کے بغیر ہم اللہ کے بغیر نہیں رہ سکتے اللہ سے اللہ کو مانگ کے دیکھیں وہ ہمیں جب مل جاتا ہے تو دنیا کی کوئی چیز اس کے علاوہ ہمیں سکوں نہیں دے سکتی ہم دنیا کو تو بھول سکتے ہیں اللہ کو نہیں کیوں کہ وہ ہمارا اصل ہے اور ہم اپنے اصل کی طرف ضرور لوٹتے ہیں ۔۔۔

 

Qazi Nadeem Ul Hassan
About the Author: Qazi Nadeem Ul Hassan Read More Articles by Qazi Nadeem Ul Hassan : 155 Articles with 164505 views Civil Engineer .. View More