|
|
ڈاکٹر عامر لیاقت کے بارے میں بجا لفظوں میں کہا جا سکتا
ہے کہ بدنام جو ہوں گے تو نام نہ ہوگا لوگوں نے عامر لیاقت کو عالم آن لائن
سے جاننا اور پہچاننا شروع کیا تھا یہ وہ وقت تھا جب کہ تمام حلقوں میں ان
کا نام بہت عزت سے لیا جاتا تھا- مگر پھر گیم شوز کی میزبانی میں جب عامر
لیاقت نے آغاز کیا تو اس میں ریٹنگ کے چکر میں ان کی شہرت میں تو اضافہ ہوا
مگر یہ شہرت منفی انداز میں زيادہ تھی- |
|
ڈاکٹر عامر لیاقت اور ان
کی شادیاں |
پہلی شادی |
ڈاکٹر عامر لیاقت کی پہلی شادی بشریٰ بیگم سے تھی جن سے
ان کے دو بچے دعا عامر اور احمد عامر تھے۔ عامر لیاقت کی شہرت میں عام طور
پر ان کی بیگم بشریٰ اور بچے شو بز سے دور ہی رہتے تھے اور اکثر افراد ان
سے واقف بھی نہ تھے- |
|
|
|
دوسری شادی |
سال 2018 میں عامر لیاقت نے طوبیٰ انور سے شادی کا اعلان
کیا اور نہ صرف شادی کا اعلان کیا بلکہ دھوم دھام سے ولیمے کی تقریب کا بھی
انعقاد کیا جس میں ان کے سیاسی حلقہ احباب نے بھی شرکت کی اور راتوں رات اس
شادی کے اعلان نے عامر لیاقت کو وائرل کر دیا- |
|
طوبیٰ انور کے ساتھ عامر لیاقت کی شادی پر کچھ لوگوں نے
اس کی تائید کی جب کہ کچھ افراد نے بشریٰ بیگم اور ان کے بچوں کی حمایت کا
بیڑہ اٹھا لیا اور یہ بھی سب کچھ عامر لیاقت کی شہرت کو بڑھاوا دینے کا ایک
ذریعہ ثابت ہوا- |
|
|
|
پہلی بیوی کو طلاق |
عامر لیاقت کے حوالے سے بشریٰ بیگم کو اس بات کا بھی گلہ
رہا کہ انہوں نے صرف طوبیٰ سے شادی ہی نہیں کی بلکہ طوبیٰ کے سامنے سال
2020 میں انہوں نے بشریٰ بیگم کو طلاق دے کر ان سے راہیں بھی جدا کر لیں- |
|
دوسری بیوی سے علیحدگی
|
سال 2022 میں طوبیٰ کے ساتھ عامر لیاقت کے تعلقات کی
کشیدگی کی خبریں سامنے آنا شروع ہوئيں اور طوبیٰ نے عامر لیاقت سے نہ صرف
اپنے تعلقات کے خراب ہونے کا سوشل میڈیا کے ذریعے اعلان کیا بلکہ ان کا یہ
بھی کہنا تھا کہ عامر لیاقت دوسری عورتوں کے ساتھ تعلقات رکھتے ہیں- جس کی
وجہ سے وہ خلع لینے کی خواہشمند ہیں- |
|
تیسری شادی |
طوبیٰ کے خلع کے مطالبے کے جواب میں عامر لیاقت نے دانیہ
شاہ سے شادی کا اعلان کر دیا جو کہ ان سے تین گنا عمر میں کم تھیں اور اس
کے ساتھ ساتھ عامر لیاقت کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ کم عمر لڑکیوں سے شادیاں
صرف ان کو گناہوں سے بچانے کے لیے کر رہے ہیں- |
|
دانیہ شاہ سے شادی کے صرف تین ماہ کے بعد ہی دانیہ شاہ
نے ان سے خلع کا مطالبہ کر دیا اور اس کی جو وجوہات بیان کیں وہ ساری ایسی
وجوہات تھیں کہ جن کو بنیاد بنا کر عامر لیاقت کے خلاف عدالتی اور قانونی
کاروائی بھی ہو سکتی تھی- |
|
|
|
دانیہ شاہ کی جانب سے
لگائے گئے الزامات |
دانیہ شاہ نے ویڈيو پیغام میں جو الزامات عامر لیاقت پر
لگائے وہ کچھ اس طرح سے ہیں |
|
1: نشہ کرتا تھا |
دانیہ نے عامر لیاقت کے حوالے سے اس بات کا الزام لگایا
کہ وہ کوکین اور آئس جیسے مہلک نشوں کے عادی ہیں اور شادی کے دوسرے دن ہی
سے وہ ان کے سامنے نشہ کرتے تھے اور ہر وقت نشے میں دھت رہتے تھے- |
|
2: تشدد کرتا تھا |
دانیہ شاہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ اپنے سامنے کسی اور
کو کچھ بھی نہیں سمجھتے تھے اور اگر ان کی کوئی بات ماننے سے انکار کیا
جاتا تو وہ تشدد پر اتر آتے اور نہ صرف مار پیٹ کرتے بلکہ گالم گلوچ بھی
کرتے تھے- |
|
3: سونے نہیں دیتا تھا
|
آئس کے نشے کے حوالے سے اس بات کو سب جانتے ہیں کہ جو
بھی یہ نشہ کرتا ہے وہ دو دو تین تین دن تک جاگتا رہتا ہے تو اس بات کے
حوالے سے دانیہ شاہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ نشے کی حالت میں ہونے کے سبب عامر
لیاقت نہ تو خود سوتے تھے اور نہ ہی دانیہ کو سونے دیتے تھے- |
|
|
|
4: نشہ کرنے پر اکساتا
تھا |
دانیہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ عامر لیاقت نہ صرف خود نشہ
کرتے تھے بلکہ وہ دانیہ کو بھی اس بات پر اکساتا تھا کہ دانیہ بھی نشہ کریں
مگر دانیہ کا یہ کہنا تھا کہ وہ نشہ کرنے کا ڈرامہ کرتی تھیں مگر خود نشہ
نہیں کرتی تھیں- |
|
5: ماں باپ سے ملنے نہیں
دیتا تھا |
دانیہ شاہ نے عامر لیاقت پر یہ بھی الزام لگایا کہ عامر
لیاقت ان کو ان کے گھر والوں سے ملنے سے بھی روکتے تھے اور جب شادی کے بعد
ظلم کی انتہا ہو گئی تو دانیہ نے زبردستی اپنے والدین کے پاس آگئيں- جس کے
بعد عامر لیاقت نے ان پر گاڑی اور پیسے چوری کرنے کا بھی الزام لگایا- |
|
6: عمر 18 نہیں 15 سال
تھی |
دانیہ شاہ نے اپنے ایک انٹرویو میں یہ بھی انکشاف کیا ہے
کہ شادی کے وقت ان کی عمر 18 نہیں بلکہ صرف 15 سال تھی- اور اس بات سے عامر
لیاقت واقف بھی تھے لیکن اس کے باوجود انہوں نے شادی کی- اگر دانیہ شاہ کی
عمر واقعی اس وقت 18 نہیں 15 سال تھی تو پھر عامر لیاقت ایک نئی مصیبت میں
پھنس سکتے ہیں جس سے بچ نکلنا آسان نہ ہوگا- |
|
یاد رہے کہ تعزیرات پاکستان کے مطابق نشہ کرنا بھی جرم
ہے اور اپنی بیوی پر تشدد کرنا بھی قانونی جرم ہے اس وجہ سے اگر اس حوالے
سے قانونی کاروائی کی گئی تو عامر لیاقت بڑی مشکل میں گرفتار ہو سکتے ہیں- |
|
تاہم اس حوالے سے عامر لیاقت نے بھی دانیہ شاہ کے اوپر
شدید نوعیت کے الزامات لگائے جس کے مطابق عامر لیاقت نے کچھ ایسی آڈیوز لیک
کی ہیں جس کے مطابق دانیہ شاہ ایک کال گرل تھیں- |
|
ان میاں بیوی کے اس جھگڑے سے جڑی خبریں آج کل سوشل میڈیا
پر وائرل ہیں اور ہر روز دونوں ہی ایک دوسرے پر گھٹیا الزامات لگا کر شہرت
حاصل کر رہے ہیں- |