راتوں رات ایک اجنبی سے نکاح، دانیہ اور عامر لیاقت کی شادی اور طلاق کچھ سوال جو سر چکرا دیں

image
 
میاں بیوی ایک دوسرے کا لباس ہوتے ہیں اور ایک دوسرے کے راز کی حفاظت ان پر مذہبی اور معاشرتی دونوں حوالوں سے عائد ہوتی ہے۔ یہاں تک کہ اگر کسی سبب یہ دونوں علیحدگی کا فیصلہ بھی کر لیں اس صورت میں بھی یہ علیحدگی عزت و وقار کے ساتھ ہونی چاہیے-
 
عامر لیاقت اور دانیہ شاہ کی شادی و طلاق
جیسا کہ آج کل سوشل میڈیا عامر لیاقت اور دانیہ شاہ کی طلاق کی خبروں سے بھرا پڑا ہے اور اس حوالے سے ایسی ایسی چیزیں سامنے آرہی ہیں جو کہ کسی بھی صاحب عزت شخص کے سر کوشرم سے جھکانے کے لیے کافی ہے۔
 
اس بات سے قطع نظر کہ ان دونوں میں سے غلط یا صحیح کون ہے کچھ ایسے سوالات ہیں جو ہرانسان کے ذہن میں پیدا ہو رہے ہیں- مگر ان کے جوابات کہیں نہیں مل رہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس سارے معاملے میں کچھ ایسا بھی ہے جس کی پردہ داری ہے-
 
1: راتوں رات ایک اجنبی سے نکاح
اس بات کا اعتراف داینہ اور عامر لیاقت دونوں کی جانب سے کیا گیا کہ شادی سے قبل انہوں نے ایک دوسرے کو نہیں دیکھا تھا اور ایک محفل میلاد کے بعد دونوں کے ایک مشترکہ جاننے والے نے عامر لیاقت کا تعارف دانیہ کے والد سے کروایا گیا- جس کے بعد پہلی بار ہی عامر لیاقت ان بزرگ کے ساتھ دانیہ کے گھر گئے اور انہوں نے راتوں رات اسی وقت اپنی کم عمر بیٹی کا نکاح اس سے دگنی عمر کے شخص کے ساتھ کروا دیا اور رخصت بھی کردیا-کیا ایسا ممکن ہے؟ کون اپنی بیٹی کو اس طرح رخصت کرتا ہے؟ کیا یہ نکاح غیر مشروط تھا؟ یا یہ ایک سودا تھا؟
 
image
 
2: شادی کے دوسرے دن سے نشہ مگر چار مہینے بعد خلع کا مطالبہ
دانیہ کے مطابق عامر لیاقت شادی کے دوسرے دن سے ہی نشہ کر رہے تھے لیکن تب تو دانیہ کو اس نشے کی عادت پر کوئی اعتراض نہ تھا اور خوشی خوشی عامر لیاقت کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیوز بھی بنا رہی تھیں- لیکن اچانک ان کو سب برا کیوں لگنے لگا؟ کیا جھگڑے کی وجہ نشہ نہیں بلکہ کچھ اور ہے؟
 
3: جب جانتے تھے کہ غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث تھیں تو کیوں شادی کی
عامر لیاقت کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر دانیہ کے کچھ شادی سے قبل کے واٹس ایپ وائس میسجز شئير کیے گئے جن کی گفتگو سن کر ایسا احساس ہوتا ہے کہ جیسے دانیہ غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث تھیں- اگر ایسا تھا تو پھر عامر لیاقت نے اس حوالے سے دانیہ سے بات کی تھی کیا؟ یا انہوں نے یہ واٹس ایپ میسجز صرف اور صرف بلیک میلنگ کے لیے سنبھال کررکھے تھے-
 
4: جب پتہ چلا کہ دانیہ 15 سالہ کم عمر لڑکی ہے تو کیا کیا؟
عامر لیاقت نے اپنے ایک فیس بک پوسٹ پر یہ تحریر کیا ہے کہ جب انہیں دانیہ نے بتایا کہ ان کی حقیقی عمر 15 سال ہے اور ان کے گھر والوں نے غلط بیانی کر کے ان کی عمر 18 سال بتائی ہے تو اس کے بعد سے عامر لیاقت نے اپنا بستر اس سے علیحدہ کر لیا تھا- تو اس وقت کیا عامر لیاقت نے دانیہ کے والدین سے اس حوالے سے سوال پوچھا تھا کہ انہوں نے ان کو اس غیر قانونی کام میں کیوں ملوث کیا؟ تب انہوں نے صرف بستر علیحدہ کرنے پر ہی کیوں اکتفا کیا-
 
image
 
5: اگر عامر لیاقت دانیہ پر سختی کرتے تھے تو ویڈیوز کیسے اپ لوڈ کرتی تھیں
طلاق کے مطالبے کے ساتھ دانیہ نے عامر لیاقت پر الزام لگایا ہے کہ وہ ان کو کمرے میں بند رکھتے تھے اور مار پیٹ بھی کرتے تھے اور کہیں آنے جانے بھی نہیں دیتے تھے تو اس حوالے سے سوال یہ ہے کہ ان حالات میں دانیہ کو ہر روز کسی نئی جگہ پر جا کر ٹک ٹاک ویڈيو بنانے کا موقع کیسے مل جاتا تھا-یہاں تک کہ جس دن دانیہ نے طلاق کا مطالبہ کیا اس دن بھی انہوں نے اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر ایک بہت ہی رومینٹک گانے کے ساتھ اپنی ویڈيو اپ لوڈ کی- کیا قید و بند کی مشکلات کا سامنا کرنے والی لڑکی ایسی ویڈیوز بنا سکتی ہے-
 
یہ تمام ایسے سوالات ہیں جنہوں نے تمام لوگون کے ذہن کو پریشان کر رکھا ہے اگر ان کے جوابات آپ کو پتہ ہوں تو ضرور بتائيے گا-
YOU MAY ALSO LIKE: