اسلام آباد میں تاریخ پھر دہرائی جائے گی

عمران خان نے 25 مئی کو لانگ مارچ کااعلان کر دیا ہے. اور اپنے کارکنوں کو تیار رہنے کا حکم بھی دے دیا ہے.

عمران خان نے 25 مئی کو لانگ مارچ کااعلان کر دیا ہے. اور اپنے کارکنوں کو تیار رہنے کا حکم بھی دے دیا ہے. پچیس مئی کو پورے پاکستان سے پی ٹی آئی کا سونامی اسلام آباد کی طرف مارچ کرے گا. اس مارچ کا مقصد امریکی آشیرباد سے بننے والی امپورٹڈ حکومت سے چھٹکارا حاصل کرنا اور امریکی غلامی سے حقیقی آزادی حاصل کرنا ہے. اسلام آباد میں تاریخ اپنے آپ کو ایک مرتبہ پھر دہرائے گی، اسلام آباد میں ایک مرتبہ پھر جلسے ہوں گے، تقریریں ہوں گی. وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ ہو گا اسے گریبان سے پکڑ کر گھسیٹ کر وزیراعظم ہاؤس سے نکالنے کے اشتعال انگیز بیانات ہوں گے، کنٹینر پر کھڑے ہوکر بجلی کے بلز جلانے کے کرتب دیکھائے جائیں گے، پیسے ہنڈی کے ذریعے بھیجنے کے احکامات صادر کیے جائیں گے، سول نافرمانی کی تحریک کے اعلانات کیے جائیں گے، پارلیمنٹ ہاؤس اور پی ٹی وی کی عمارت پر یوتھیائی ٹائیگر فورس کے ذریعے حملے کیے جائیں گے. سپریم کورٹ کی دیواروں پر شلواریں لٹکائی جائیں گی. اسلام آباد کی سڑکوں پر تعفن اور گندگی پھیلائی جائے گی . مے کشی و رنگ و سرور کی محافل سجائی جائیں گی، پہلے ناچ ناچ کر نیا پاکستان حاصل کیا تھا اب ناچ ناچ کر حقیقی آزادی دلائی جائے گی.
 

Hafiz Azam Mahmood
About the Author: Hafiz Azam Mahmood Read More Articles by Hafiz Azam Mahmood: 32 Articles with 21277 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.