پاکستان کی شان ایک ضدی کھلاڑی جو کسی کی بھی نہیں سنتا،
کرکٹ کا بےتاج بادشاہ، لیکن سیاست سے انجان ابھی سیکھ رہے ہیں، سیاست کا
پہلا سبق ملا تحریک عدم اعتماد سے، جو ناکارہ زنگ لگے گھسے پٹے پرانے پرزے
جوڑ کے معیشت کی گاڑی پہ بیٹھا دیا اک اناڑی ڈرائیورعثمان بزدار کو، امریکہ
سے جب چلی تیز آندھی جو سب کو اڑا کے لے گئی سب کچھ یوں بکھر گیا کہ جیسے
کباڑخانے کا کوئی ٹرک الٹ گیا ہو. جن پہ ناز تھا کبھی خان کو وہ سبھی دوست
دشمن بن گئے. عمران خان اکیلا رہ گیا تھا تو پھر سے عوام نے آ گے بڑھ کے
تھام لیا اور ساتھ دینے کا عہد کر لیا، عمران خان تو 2 سال میں ہی ہیرو سے
زیرو ہو چکے تھے اگر تحریک عدم اعتماد اور امریکہ سے خط نہ آتا تو عمران
خان کی یہ آخری حکومت ہوتی، خان پھر سے آ رہا ہے حقیقی آزادی اور غلامی نہ
منظور کا نعرہ لیکر، جیت ضرور جائے گا، مگر حقیقی آزادی ایک خواب ہی بن کے
رہ جائے گی. عمران خان 22 سال کی جدوجہد کے بعد اس مقام پہ پہنچے مگر 22
سال اور لگیں گے اک عظیم سیاست دان بننے میں. الله عمران خان کو کامیابی
عطا فرمائے. آمین |