بھارت کی جانب سے مسلمانوں پر ہونے والے ظلم و جبر کی
داستان اتنی لمبی اور دردناک ہے،جسے سنتے ہوئے، پڑھتے ہوئے آپ کی ناصرف روح
کانپ اٹھے گی بلکہ آپ کا انسانیت سے بھروسہ بھی اٹھ جائے گا،
ہم سوچتے ہیں ظالم مظلوم پر ظلم کرتے سمے ذرا ٹھہرتا ضرور ہوگا کیونکہ اس
کے سینے میں بھی دل ہے، مگر ایسا صرف ہم سوچتے ہیں، وہ ظالم ہی کیا جس کے
سینے میں دل ہو؟ یہاں پر اگر میں یہ کہہ دوں کہ ظالم کے سینے میں دل کی جگہ
پتھر ہے تو یقیناً یہ اس معصوم پتھر کی توہین ہوگی،
ہمارا پڑوسی ملک بھارت، ہمارا ازلی دشمن مظلوم پر، خاص طور پر مسلمانوں پر
ظلم و ستم کے پہاڑ توڑتے ہوئے ظلم کی ہر حد پار کر دیتا ہے۔۔۔۔پھر چاہے وہ
مسلمان بھارت میں ہوں یا کشمیر میں، ظلم و جبر کے پہاڑ توڑنے کے بعد وہ بڑی
چالاکی سے بڑی بے رحمی سے معصومیت کا لبادہ اوڑھے، معصوموں کی آواز دبانے
کی کوشش کرتا ہے۔۔۔۔اور جعلی ویڈیوز بنا کر دنیا بھر میں مسلمانوں کو دہشت
گرد ثابت کرنے کی کوشش کرتا ہے۔۔۔
لیکن اب وقت آچکا ہے کہ ہم اپنے معصوم بہن بھائیوں کی آواز بنیں، دنیا بھر
میں بھارت کے جعلی پروپیگنڈے کو بے نقاب کریں، دنیا بھر کو بھارت کا اصلی
چہرہ دکھائیں۔۔۔۔۔۔!
دنیا جانتی ہے بھارت اقوام متحدہ کے ہر فیصلے کو رد کرکے کشمیر پر گزشتہ
سات دہائیوں سے قابض ہے، دنیا جانتی ہے جب جب جس کسی نے بھی اپنے حق کے لئے
آواز بلند کی بھارت نے اس کی آواز ہمیشہ کے لئے دبا کر اسے موت کے گھاٹ
اتار دیا،، یاسین ملک جیسے لوگوں کو ہاتھوں میں ہتھکڑیاں پہنا کر ناجائز
طریقے سے عمر قید کی سزا سنائی، انٹرنیٹ کی سہولت کو بند کیا تاکہ وہاں کے
لوگ دنیا بھر کو بھارت کا اصلی چہرہ نہ دیکھا سکیں،،تاکہ وہ دنیا کو یہ نہ
بتا سکیں کے بھارت کس قدر ان معصوم لوگوں پر ظلم و جبر کے پہاڑگرا رہا
ہے،،، بھارت نے کشمیر کی نوجوان نسل تباہ و برباد کرنے کی اور انہیں
زبردستی نشے کی لت میں لگانے کی کوشش کی،راجستان کے مسلمانوں پر ظلم و جبر
کے پہاڑ توڑنے کے بعد وہاں کے پولیس افسران نے جعلی خون کی پٹی اپنے ماتھے
پر لگائی جس کی ویڈیو موجود ہے،اور اس معاملے پر بڑی چالاکی سے معصومیت کا
لبادہ اوڑھے مسلمانوں پر الزام تھوپنے کی کوشش کی،،،،بھارت نے کشمیر پر ہر
چیز کی پابندی عائد کی سوائے ڈرگس کے،دنیا بھر کو اپنی جعلی ویب سائٹس کے
ذریعے یہ پیغام دینے کی کوشش کی گئی کے کشمیر کو پاکستان ڈرگس بھیج رہا
ہے۔۔۔۔بھلا پاکستان کشمیر کو کیسے ڈرگس بھیج سکتا ہے۔۔۔۔۔؟ کیا یہ بھول گئے
ہیں کے پاکستان صرف کشمیر ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں ہونے والے ظلم و جبر
کے خلاف آواز بلند کرتا ہے....؟؟؟
بھارت نے کشمیر کی نوجوان نسل کو اپنے حق کے لئے لڑنے اور آواز بلند کرنے
سے روکنے کی ہر ممکن کوشش کی۔۔۔۔۔!
بھارت کو اپنی ان چالبازیوں سے اور بلاوجہ کشمیری عوام پر ظلم و جبر کرنے
سے باز آنا چاہیے، بھارت کو کوئی اختیار حاصل نہیں ہے کہ وہ کشمیری عوام کو
ان کے حق کے لئے آواز بلند کرنے سے روکے۔۔۔۔ کشمیری عوام کو یہ حق حاصل
ہونا چاہیے کے وہ آزادانہ طریقے سے اپنی آزادی کا فیصلہ کرسکیں،اپنے حق کے
لئے لڑ سکیں۔۔۔۔!
بھارت کو اب سمجھ جانا چاہیے اس کی یہ چالبازیاں ناکام ہیں۔۔۔وہ جتنے مرضی
ظلم و جبر کرلے، وہ کبھی بھی کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کم نہیں کرسکتا، وہ
کبھی بھی کشمیریوں کو اپنے حق کے لئے آواز بلند کرنے سے نہیں روک سکتا، وہ
کچھ بھی کر لے دنیا بھر کے مسلمان کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، اور ان
کے حق کے لئے ان کی آزادی کے لئے اسی طرح ان کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے،
بھارت یہ جان لے کے آزادی کی منزل قریب ہے۔۔۔! وہ کچھ بھی کر لے ہم لے کر
رہیں گے آزادی۔۔۔۔۔ان شاء اللّٰہ۔۔۔
|