سیکولر ازم اور پچھلا زمانہ

ڈاکٹر محمد عمارہ کہتے ہیں کہ ایک تقریب میں ایک سیکولر صاحب نے مجھ پر طنز کرتے ہوئے کہا:

"آپ کی کتابیں اور آپ کی تحریرں موجودہ زمانے میں شریعت کے نفاذ کا مطالبہ کرتی ہیں۔ اس کا مطلب تو یہ ہے کہ آپ ہمیں پچھلے زمانے کی طرف دھکیلنا چاہتے ہیں۔

میں نے ان سے کہا:

پچھلے زمانے سے آپ کی کیا مراد ہے؟ کیا پچھلے زمانے سے آپ کی مراد آج سے سو سال پہلے کا زمانہ ہے جب سلطان عبد الحميد آدھے کرہء ارضی پر حکمران تھے؟ یا جب یورپ کے حکمران عثمانی خلیفہ کی اجازت اور تعیناتی کے بعد حکومت سنبھالتے تھے۔

یا اس سے بھی پہلے جب سلاطین ممالیک نے دنیا کو تاتاریوں اور منگولوں کے حملوں سے نجات دلائی؟

یا اس سے بھی پہلے جب عباسی آدھی دنیا کے حکمران تھے؟

یا اس سے بھی پہلے امویوں کا زمانہ۔۔۔

یا سیدنا عمر کا زمانہ جب آپ نے
دنیا کے اکثر و بیشتر حصے پر حکمرانی کی؟

کہیں پچھلے زمانے سے تمہاری مراد وہ زمانہ تو نہیں جب ہارون الرشید نے روم کے شہنشاہ نقفور کی طرف ان الفاظ میں خط لکھا:

"امير المومنین بارون الرشید کی طرف سے روم کے کتے نقفور کے نام"

یا تمہاری مراد عبد الرحمن داخل کا زمانہ ہے جس نے حبشہ، اٹلی اور فرانس کو اپنے حصار میں لے لیا؟

یہ تو رہی پچھلے زمانے کی سیاسی صورت حال...

کہیں آپ پچھلے زمانے کی علمی صورت حال کی طرف اشارہ تو نہیں کر رہے ہیں؟
جب ابن سينا، الفارابی، ابن جبیر، الخوازمی، ابن رشد، ابن خلدون وغیرہ جیسے علماء اور سائنس دان دنیا کو طب، انجینئرنگ، میڈیسن، فلکیات اور شاعری کی تعلیم دے رہے تھے۔

یا تمہاری مراد پچھلے زمانے کی غیرت و حمیت ہے۔ جب ایک مظلوم عورت نے وا معتصماہ کے لفظوں سے خلیفہء وقت کو پکارا تو معتصم نے اتنا بڑا لشکر بھیجا جس نے تمام دشمنوں کو سلطنت کی حدود سے باہر جا پھینکا۔
جب کہ آج ہماری بیٹیوں کی عصمت و کرامت کا تیا پانچہ کیا جا رہا ہے...
جب کہ حکمران مزے اور نشے سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

یا تمہاری مراد وہ زمانہ ہے جب مسلمانوں نے اسپین میں یورپ کی سرزمین پر پہلی یونیورسٹی بنائی۔

جب عربی لباس اور عباء دنیا بھر کی یونیورسٹیوں میں فضلاء کا لباس ہوتا تھا اور آج تک ایسا ہی ہے۔

یا تمہاری مراد وہ زمانہ ہے جب قاہرہ دنیا کا خوبصورت ترین شہر تھا۔

یا جب عراقی دینار 483 ڈالروں کا تھا۔

یا جب پسماندہ یورپ سے ہجرت کرنے والے اسکندریہ (مصر) میں آکر پناہ لیتے تھے۔

یا جب امریکا نے مصر سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ یورپ کو قحط سے بچائے۔

بتائیے تو سہی پچھلے زمانے سے آپ کی کیا مراد ہے؟ آپ کتنا پیچھے جانا چاہتے ہیں؟
 

Qazi Nadeem Ul Hassan
About the Author: Qazi Nadeem Ul Hassan Read More Articles by Qazi Nadeem Ul Hassan : 155 Articles with 164517 views Civil Engineer .. View More