کیا وزیراعظم عمران خان نہیں، تو پھر پاکستان بھی نہیں

اگر عمران خان وزیراعظم نہیں تو پھر پاک فوج بھی خطرے میں ہے، پاکستان کے ایٹمی اثاثے بھی خطرے میں ہیں، پاکستان میں اسلام بھی خطرے میں ہے اور پاکستان کی سلامتی بھی خطرے میں ہے. عمران خان صاحب چند بے عقلوں کے لیڈر ہی رہو خدا بننے کی کوشش نہ کرو.

عمران خان کے خلاف جس دن سے تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی ہے، جس دن سے وہ وزیراعظم نہیں رہا اور جس دن سے وہ اقتدار کی کرسی سے محروم ہوا ہے. اپنے ہوش و حواس کھو بیٹھا ہے. نہ اس کا دماغ کنٹرول میں ہے اور نہ اس کی زبان کنٹرول میں ہے. ایسے ایسے بیانات داغ رہا ہے کہ عقل دنگ رہ جاتی ہے. ان بیانات سے ملک دشمنی کی بو آ رہی ہے. ان بیانات پر پاکستان کے دشمن خوش ہو رہے اور تالیاں بجا رہے ہیں. پاکستان فوجی اور جوہری لحاظ سے جس قدر مضبوط اور طاقتور ہے اسے ساری دنیا تسلیم کرتی ہے. کسی ملک میں اتنی ہمت نہیں کہ وہ ہماری پاک فوج اور اس ملک کو توڑنے کی بات کرے،اور کسی ملک میں اتنی جرات بھی نہیں کہ وہ ہمارے ایٹمی اثاثوں پر انگلی اٹھائے. لیکن افسوس کہ ہمارے ہی ملک میں ایک عقل سے عاری شخص ایسی باتیں کر رہا ہے. وہ کہتا ہے کہ اگر مجھے اقتدار میں نہ لایا گیا تو ملک دیوالیہ ہو جائے گا، اگر مجھے اقتدار میں نہ لایا گیا تو پاکستان ٹوٹ جائے گا. اگر مجھے اقتدار میں نہ لایا گیا تو ملک کے تین ٹکڑے ہو جائیں گے، اگر مجھے اقتدار میں نہ لایا گیا تو فوج تقسیم ہو جائے گی، اگر مجھے اقتدار میں نہ لایا گیا تو سب سے پہلے پاک فوج تباہ ہو گی. اور اگر مجھے اقتدار میں نہ لایا گیا تو پاکستان کے ایٹمی اثاثے چھن جائیں گے. اس کا مطلب ہے اگر عمران خان وزیراعظم نہیں تو پھر پاک فوج بھی خطرے میں ہے، پاکستان کے ایٹمی اثاثے بھی خطرے میں ہیں، پاکستان میں اسلام بھی خطرے میں ہے اور پاکستان کی سلامتی بھی خطرے میں ہے. عمران خان صاحب چند بے عقلوں کے لیڈر ہی رہو خدا بننے کی کوشش نہ کرو.
 

Hafiz Azam Mahmood
About the Author: Hafiz Azam Mahmood Read More Articles by Hafiz Azam Mahmood: 32 Articles with 21271 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.