ندا یاسر خدا کا واسطہ ہے شو سے پہلے کچھ پڑھ لیا کرو، اس بار ندا یاسر نے کیا کر ڈالا جو لوگ ایسا کہنے پر مجبور ہو گئے

image
 
ندا یاسر کا مارننگ شو خواتین کا مقبول ترین شو ہے۔ اس شو کی مقبولیت جب بھی کم ہونے لگتی ہے ندا یاسر کوئی نہ کوئی ایسا کام کر گزرتی ہیں جس کے بعد ان کے شو کا نام سب کی زبانوں پر ہوتا ہے- گزشتہ کچھ ماہ پہلے فارمولا ون ریس کے حوالے سے ندا یاسر کی لا علمی اور میزبانوں سے پوچھے گئے سوالات کی گرد ابھی بیٹھی ہی تھی کہ ایک بار پھر ندا یاسر نے ایک نیا کھڑاگ پیدا کر دیا-
 
ماہر غذائیت کو بلا تو لیا مگر پتہ کچھ نہیں
یہ ایک حقیقت ہے کہ انسان کی عقل محدود ہے اور اس کے لیے یہ ممکن نہیں ہے کہ وہ ہر شعبہ زندگی میں مہارت کا دعویٰ کر سکے مگر کوشش کرنا بھی ضروری ہوتا ہے- اس بار جب ندا یاسر نے وزن کم کرنے کے لیے مشورہ حاصل کرنے کے واسطے جس مہمان کو بلایا وہ ایک ماہر غذائيت تھیں جن سے ندا یاسر کو وزن کم کرنے کے لیے آج کل کے مشہور ترین ٹاپک انٹرمیٹینٹ فاسٹنگ پر بات کرنی تھی-
 
لیکن شو کے لیے ہوم ورک مکمل نہ ہونے کے سبب وہ اس کو بار بار انٹر میڈيٹ فاسٹنگ کہتی رہیں جو کہ سراسر غلط تھا ان کی اس غلطی کو سوشل میڈیا صارفین نے نہ صرف پکڑ لیا بلکہ اس پر طرح طرح کے تبصرے بھی کر ڈالے-
 
 
ندا تو ندا ڈاکٹر بھی سبحان اللہ
اس بار ندا یاسر نے ایک ماہر غذائيت کو بلایا جن سے وزن کم کرنے کے طریقوں پر بات کی مگر محسوس یہ ہو رہا ہے کہ جس کو بلایا وہ بھی کوئی سفارشی ہی تھیں- اسی وجہ سے انہوں نے جب وزن کم کرنے کے لیے انٹرمیٹینٹ فاسٹنگ کے بارے میں بتایا تو اس کو انٹر میٹینٹ کہنے کے بجائے انٹر میڈيٹ کہنا شروع کر دیا-
 
انٹر میٹینٹ فاسٹنگ؟
انٹرمیٹینٹ فاسٹنگ سے مراد یہ ہے کہ دن کے سولہ گھنٹوں کا روزہ رکھنا ہے اور بقایا صرف آٹھ گھنٹوں تک ہی کھانا پینا ہوتا ہے اس طویل وقفے تک بھوکے رہنے کے سبب وزن میں تیزی سے اضافہ ہوتا ہے-
 
سوشل میڈيا صارفین کو ندا یاسر پر تنقید کا موقع ملا
سوشل میڈيا صارفین تو ندا یاسر پر تنقید کرنے کے موقع کی تلاش میں ہوتے ہیں یہی وجہ ہے کہ اس حوالے سے لوگوں نے طرح طرح کے تبصرے کر ڈالے-
 
image
 
1: کیا یہ بہتر ہوتا کہ پروگرام سے پہلے ریسرچ کر لیتیں
فاطمہ خالد نامی ایک ماہر غذائیت کا یہ کہنا تھا پاکستان کے زيادہ تر شوز بغیر کسی بھی تیاری کے پیش کر دیے جاتے ہیں اور ایسا ہی اس شو میں بھی ہوا- کیا یہ بہتر ہوتا کہ پروگرام میں آنے سے قبل کچھ تیاری کر لیتیں-
 
2: ندا نے ایک بار پھر بغیر تیاری کے پروگرام کیا
ایک صارف نے تو ندا یاسر پر تنقید کرتے ہوئے یہاں تک کہہ دیا کہ ندا یاسر نے بغیر تیاری اور جاہلیت کا سلسلہ ایک بار پھر جاری رکھا-
 
3: یہ خود انٹرمیڈيٹ فیل ہے
جب کہ ایک صارف نے ندا یاسر کی بار بار کی ان غلطیوں پر ان کو انٹر میں فیل قرار دے دیا- لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ کیمرے کے پیچھے بیٹھ کر تنقید کرنا اور کمنٹ کرنا دنیا کا آسان ترین کام ہے جب کہ کیمرے کے سامنے لائيو شو کرنے پر جس طرح کا پریشر کا سامنا ہوتا ہے وہ کوئی آسان کام نہیں ہے- تاہم ندا یاسر سے بھی درخواست ہے کہ پروگرام کرنے سے پہلے تھوڑا ہوم ورک کر لیا کریں تاکہ ایسے مسائل سے بچ سکیں-
YOU MAY ALSO LIKE: