ضمنی انتخابات اور عمران خان

پنجاب میں 17 جولائی کو ضمنی انتخابات ہونے جا رہے ہیں جو پنجاب میں ن لیگ اور پاکستان تحریک انصاف کے مستقبل کا تعین کرے گے ن لیگ اور پی ٹی آئی اپنی برتری کے لیے کوشاں تحریک انصاف کو پناجب میں دوبارہ حکومت بنانے کے لیے 12 13 ارکان کی جیت ضروری ہے ن لیگ کو شدید مہنگائی کے باعث مشکلات کا سامنا اور مرد میدان عمران خان کمپین کرنے ہر حلقے میں جا کر بڑے بڑے عوامی اجتماعات سے خطاب کر رہے رہے ہیں ایک طرف اکیلی تحریک انصاف جب کے دوسری طرف پی ڈی ایم کی ساری سیاسی جماعتیں متحد ہو کر بھی عوامی مقبولیت حاصل نہ کر سکی پی ڈی ایم کی قیادت اس وقت شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے ان کے درجن بھر وزیر پریس کانفرنس کر کے عوامی فلاح بہبود کی بجائے سیاست کے کپتان پر جھوٹے الزامات عائد کرنے میں لگے ہوئے ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق ہی نہی اور نہ ہی ان الزامات سے عمران خان کی سحر انگیز شخصیت پر کوئی فرق پڑنے والا ہے کیونکہ عمران خان صاحب اس وقت بھٹو سے بھی زیادہ مقبول اور سٹریٹ پاور رکھنے والے سیاست دان بن چکے ہیں جو شہری اور دیہاتی علاقوں میں یکساں مقبول ہیں ہم نے یہ پڑھ اور سن رکھا تھا کہ جب دلیل ختم ہو جائے تو لگ زاتیات پر اترا آتے ہیں اور آج جب مسلم لیگ ن نے والوں کو عمران خان کی کوئی کرپشن چوری نہیں ملی تو توشہ خانہ کا جھوٹ گھڑ لیا کے عمران خان صاحب نے توشہ خانہ کی گھڑی بیچ دی پورے پاکستان کو لوٹ کر کھا جانے والے اتنے کم ظرف ہیں کے ان کی ساری سیاست اس وقت ایک گھڑی پر گھوم رہی ہے درجن بھر وزرا پریس کانفرنس کرنے پر لگے ہوئے ہیں جب کے اس جھوٹ کا بھی کوئی ثبوت نہیں عمران خان کی مقبولیت کو ان کے من گھڑت الزمات بھی کم نہ کر سکے عید کے دوسرے دن ہی مظفر گڑھ اور لودھرں میں جب کے عید کے تیسرے دن لیہ اور دریا خان ضلع بھکر میں بڑے بڑے انتخابی جلسے کر کے کپتان نے ثابت کیا کے وہ اس وقت صرف کے پی کے یا لاہور کے مینارے پاکستان کے نہیں بلکہ پورے پاکستان کے لیڈر ہیں عمران خان اس وقت پورے پاکستان کی طاقتور آواز بن چکا ہے پاکستان کی تاریخ کا واحد وزیر اعظم جسے حکومت ختم ہونے کے بعد بھی بے پناہ محبت اور عزت ملی عمران خان کا بیانیہ اب صرف اسلام آباد تک محدود نہیں بلکہ ہر پاکستانی کا بیانیہ بن چکا ہے اب صرف یوتھ نہیں بلکہ بچے بوڑھے اور خواتین بھی امپورٹڈ حکومت کے خلاف ڈٹ چکے جس شہر ميں بھی جاتے ہیں پورا شہر ہی جلسہ گاہ بن جاتا ہے لوگوں کا خوف ختم ہو چکا ہے اب لوگوں میں شعور آآ گیا ہے اور ہر پاکستانی کی ایک آواز ہے کے میں اس ملک کا باشندہ ہوں اپنے ملک کا فیصلہ ہم خود کرے گے ہم امپورٹڈ حکومت قبول نہیں کرے گے اب اگر پنجاب میں صاف شفاف الیکشن ہوتے ہیں تو عمران خان کے ٹکٹ ہولڈرز کو کوئی بھی شکست نہیں دے سکتا اس وقت ووٹ امیدوار کو نہیں بلکہ عمران خان کا ہے یہاں تک ایک گاوں میں امیدوار ووٹ لینے گیا تو سارے گاوں نے کہا کے ہم آپ کو ووٹ نہی دینا چاہتے لیکن آپ عمران خان کا انتخاب ہو اور ہمارا ووٹ عمران خان کی امانت ہے اس لیے ہم آپ کو ووٹ دے رہے رہے ہیں آج تک یہ قوم کسی لیڈر کے ساتھ ایسے نہیں کھڑی ہوئی جیسے آج عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے اللہ کپتان کا حامی و ناصر ہو
پاکستان زندہ باد
 

abaidullah khamees
About the Author: abaidullah khamees Read More Articles by abaidullah khamees: 11 Articles with 7450 views i am abaidullah khamees stand for pakistan .. View More