عمران خان کو فوری انتخابات کے مطالبے سے دستبردار ہونا ہوگا !

فوری انتخابات تحریک انصاف کے سیاسی تابوت میں آخری کیل ثابت ہونگے !
پنجاب کے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کی فتح ‘ مکڑی کا وہ جال ہے جس میں عمران خان تحریک انصاف کو پھنسانے جارہے ہیں ۔

پنجاب کے ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی فتح عمران خان کے اس بیانیہ کی شکست ہے جس میں انہوں نے بار بار الیکشن کمیشن کو غیر جانبدار قرار دیتے ہوئے ضمنی انتخابات میں یقینی دھاندلی کا اعلان کیا مگر ضمنی انتخابات کے نتائج عمران خان کے بیانہ ‘ خدشات اور الزامات کے برعکس آنے سے یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ الیکشن کمیشن مکمل طور پر غیر جانبدار ہے ۔ ان حالات میں عمران خان کی جانب سے فوری قومی انتخابات کا مطالبہ کسی بھی طور درست نہیں ہے کیونکہ اگر فوری انتخابات ہوئے اور ان میں دھاندلی یا سلیکشن ہوئی تو عمران خان کیلئے انہیں غیر منصفانہ ‘ جانبدارانہ یا دھاندلی قرار دینا اور عوام کو گھروں سے باہر نکالنا کسی بھی صورت ممکن نہیں ہوگا جو اس بات کا ثبوت ہے کہ شاطر قوتیں پنجاب کے ضمنی انتخابات کو پاکستان تحریک انصاف کیلئے مکڑی کا جال بناکر اس جال میں تحریک انصاف کو پھنسارہی ہیں تاکہ فتح کے زعم میں عمران خان فوری انتخابات کے مطالبے کی حماقت کربیٹھیں اور شاطر قوتوں کے فیصلے کے مطابق موجودہ حکومت اس مطالبہ کو قبول کرتے ہوئے انتخابات کرادے اور تحریک انصاف کے تابوت میں وہ آخری کیل ٹھونک دی جائے جس کی تیاری بہت پہلے سے کی جارہی ہے ۔

اسلئے عمران خان پنجاب ضمنی انتخابات کی فتح کی بنیاد پر فوری انتخابات کا مطالبہ کرنے کی بجائے چوہدری پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ پنجاب بناکر پنجاب اور اس کی عوام کی ترقی کیلئے بقیہ رہ جانے والی آئینی حکومتی مدت کو مثالی دور بنادے ۔دوسری جانب تحریک انصاف وفاقی کابینہ میں واپس جائے جہاں بہت سارے لوٹے اپنے اپنے مفادات کیلئے بکنے کو تیار ہیں ان کی خریدو فروخت کے ذریعے شہباز شریف کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرکے ایک بار پھر اپنا کھویا ہوا اقتدار حاصل کرسکتی ہے اور اگر اس بار عدالت نے تحریک عدم اعتماد کی صورت پہلے سے مختلف فیصلہ دیا تو آرٹیکل 6کی سفارش کرنے والوں پر ہی آرٹیکل 6کا اطلاق یقینی ہوجائے گا ۔

اسلئے فی الوقت فوری انتخابات کے مطالبے سے دستبرداری ہی تحریک انصاف ‘ عمران خان کے سیاسی مستقبل ‘پاکستان اور عوام پاکستان کے حق میں ہے !
 
Imran Changezi
About the Author: Imran Changezi Read More Articles by Imran Changezi: 194 Articles with 152406 views The Visiograph Design Studio Provide the Service of Printing, Publishing, Advertising, Designing, Visualizing, Editing, Script Writing, Video Recordin.. View More