|
|
اداکار جو فنون لطیفہ کے شعبے سے منسلک ہوتے ہیں بہت
حساس دل کے مالک ہوتے ہیں۔ دوسروں کی تکالیف پر فوراً تڑپ اٹھتے ہیں لیکن
ظلم کے خلاف آواز اٹھانے کے لیے جس بہادری کی ضرورت ہوتی ہے وہ حوصلہ سب کے
حصے میں نہیں آتا ہے زیادہ تر اداکار اس موقع پر نیوٹرل رہنا پسند کرتے ہیں- |
|
خوبصورت چہرے کے ساتھ
خوبصورت دل رکھنے والے لوگ |
آج ہم آپ کو کچھ ایسے لوگوں کے بارے میں بتائيں گے جو کہ
صرف اچھا چہرہ ہی نہیں رکھتے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ان کے سینے میں ایک ایسا
درد مند دل بھی دھڑکتا ہے جو کسی دوسرے کی تکلیف پر بے چین ہو جاتا ہے اور
بے ساختہ اس کی مدد کے لیے تیار ہو جاتا ہے- |
|
1: اداکارہ نادیہ جمیل
|
اداکارہ نادیہ جمیل کا شمار ان با صلاحیت اداکاراؤں میں
ہوتا ہے جنہوں نے خود بھی بہت بہادری سے مشکل ترین حالات کا سامنا کیا ہے
اور کینسر جیسی موذی بیماری کا مقابلہ بہت بہادری سے کیا ہے- لیکن اس کے
باوجود وہ ہمیشہ اپنے اردگرد ہونے والے ظلم و زیادتی کے خلاف آواز اٹھاتی
رہی ہیں جیسے کہ گزشتہ دنوں میں جب گھر میں کام کرنے والے دو معصوم بچے
مالکان کی جانب سے ظلم کا نشانہ بنے ان میں سے ایک بڑا بھائی موت کے منہ تک
جا پہنچا جب کہ چھوٹا بھائی بھی ہسپتال میں داخل ہے تو ان بچوں کے لیے آواز
اٹھانے والوں میں نادیہ جمیل سب سے پہلی تھیں جن کا کہنا تھا کہ پاکستان کی
تاریخ میں کوئی بھی حکمران ہو کسی کی بھی حکومت ہو مگر بچوں کی حفاظت اور
ان کی بہبود کے لیے کوئی کام نہیں کیا جا رہا ہے اور ہمارے بچے اسی طرح کے
ظلم کا شکار ہو کر مرتے جا رہے ہیں- ہمیں ان کے لیے آواز بلند کرنے کی
ضرورت ہے اور اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ قاتلوں کو خون بہا لے
کر آزاد نہ کیا جائے- |
|
|
2: فریحہ الطاف |
اداکارہ فریحہ الطاف کا شمار بھی ان اداکاراؤں میں ہوتا
ہے جو کہ بہادری کے ساتھ معاشرے میں ہونے والے ظلم اور زيادتیوں کے خلاف
آواز اٹھاتی رہتی ہیں- جیسے کہ زينب کیس کے دوران انہوں نے بـچوں کے ساتھ
ہونے والی زيادتیوں کے خلاف نہ صرف آواز اٹھائی بلکہ اس حقیقت سے بھی پردا
اٹھایا کہ انکے ساتھ بھی بچپن میں ایسے واقعات ہو چکے تھے جس نے ان کے مزاج
پر گہرے اثرات مرتب کیے- اس وجہ سے ہمیں اپنے بچوں کو ایسے واقعات سے بچانے
کے لیے ہر ممکن اقدامات کرنے چاہیے ہیں- |
|
|
3: ارمینہ خان |
ارمینہ خان کا شمار بھی پاکستان کی شو بز سے جڑی ان
ہستیوں میں ہوتا ہے جو کہ سوشل میڈیا کی طاقت اور اس کے استعمال سے واقف
ہیں اور جب بھی کسی ظلم کے خلاف آواز اٹھانی ہوتی ہے تو اپنے اس سوشل میڈيا
کا استعمال کر کے نہ صرف اپنا نقطہ نظر بیان کرتی ہیں بلکہ ظلم کے خلاف
آواز بھی اٹھاتی ہیں- خاص طور پر خواتین کے حقوق کے حوالے سے ان کا نقطہ
نظر بہت واضح ہے- |
|
|
4: شان شاہد
|
اداکار شان شاہد کا شمار ایسے اداکاروں میں
ہوتا ہے جن کی ملک سے محبت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے- یہاں تک کہ اس
باصلاحیت اداکار نے بھارتی فلموں میں بھی کام کرنے سے اسی وجہ سے منع کر
دیا تھا کہ وہ نہیں چاہتے تھے کہ ان کے ملک کی فلم انڈسٹری کمزور ہو جب کہ
دوسری جانب سیاسی حوالے سے بھی سیاست دانوں پر کڑی تنقید کرنے میں شان کا
شمار صف اول میں ہوتا ہے- |
|
|
5: حمزہ علی
عباسی |
اداکار حمزہ علی عباسی کا شمار پاکستان کے
پسندیدہ ترین اداکاروں میں ہوتا ہے مگر اداکاری کے ساتھ ساتھ ان کا سیاسی
اور مذہبی نقطہ نظر بھی اکثر انہیں خبروں کی ہیڈلائن بنا دیتا ہے- ان کی
شخصیت کی سب سے خاص بات ایک منفرد نقطہ نظر رکھنا اور اس پر جم جانا اور
دوسروں کو بھی اس پر قائل کرنا شامل ہے وہ سیاسی معاملات ہوں یا مذہبی
معاملات ہر معاملے میں حمزہ علی عباسی نہ صرف ایک ٹھوس سوچ رکھتے ہیں بلکہ
سوشل میڈيا پر اس کا اظہار کرتے رہتے ہیں- |
|
|
6: مائرہ خان |
مائرہ خان جو کہ اقوام متحدہ میں ریفیوجی بچوں کی سفیر کے طور پر بھی کام
کرتی ہیں اس کے ساتھ ساتھ معاشرتی مسائل کے حوالے سے اکثر اپنے اکاؤنٹ سے
حق اور سچ بات پر آواز بلند کرتی رہتی ہیں جیسے کہ نور مقدم کیس میں ظاہر
جعفر کے والدین کے اثر وسوخ کے باوجود مائرہ خان نے ہر ہر موقع پر نور مقدم
کی حمائت کے لیے آواز اٹھائی بلکہ ظاہر جعفر کی پھانسی کی خبر پر بھی انہوں
نے انصاف کو یقینی بنانے پر زور دیا تھا- |
|
|
ہمارے اداکار ہمارے معاشرے کا حصہ ہین اور یہ ناممکن ہے کہ معاشرے کے اثرات
اور اس کے واقعات سے وہ دور رہ سکیں لیکن ان کی کہی گئی بات کا عام عوام پر
بہت گہرا اثر پڑتا ہے امید ہے یہ سب ایسے ہی حق اور سچ کا ساتھ دیتے رہیں
گے- |