|
|
بدنام جو ہوں گے تو کیا نام نہ ہوگا، یہ وہ مقولہ ہے جو
کہ گزشتہ تیرہ سالوں سے معروف میزبان ندا یاسر نے مقبولیت کے لیے اپنا رکھا
ہے۔ لوگ کتنی بھی تنقید کر لیں مگر انہوں نے اپنے انداز کو نہیں بدلا اور
شائد یہی وجہ ان کی مقبولیت کی بھی ہے- |
|
عام طور پر میزبان کی شو سے قبل یہی کوشش ہوتی ہے کہ وہ
مکمل ہوم ورک کر لیں تاکہ اپنے شو میں آئے مہمانوں سے ان کے شعبے سے متعلق
مناسب سوالات کر سکیں- لیکن ندا یاسر کا معاملہ اس سے کافی حد تک جدا ہے وہ
اپنے فطری انداز میں ایسے ایسے سوالات پوچھتی ہیں جن کو سن کر دیکھنے والے
سر پیٹنے پر مجبور ہو جائيں- |
|
شہود علوی کی فیملی کی ندا یاسر کے شو میں
آمد |
حالیہ دنوں میں معروف اداکار شہود علوی کو ندا یاسر نے ان کی فیملی کے ساتھ
اپنے شو میں انوائٹ کیا اور شو میں ان کے پوچھے گئے کچھ سوالات نے سوشل
میڈيا صارفین کو ایک بار پھر غضب ناک کر دیا اور کافی عجیب قسم کے تبصرے
کرنے پر مجبور ہو گے- |
|
|
|
ایسے کچھ سوالات ہم آپ
کو بتائيں گے |
1: کیا کتے کو دیکھنے کے
بہانے لڑکی دیکھی |
شہود علوی اور ان کی بیگم کو اللہ تعالیٰ نے تین بیٹیوں سے نوازہ ہے اور یہ
بہت ہی مہذب اور ڈيسنٹ فیملی نظر آرہی تھی جن سے بہت خوبصورت سوالات بھی
پوچھے جا سکتے تھے- مگر ندا یاسر نے ان کو بلا کر اپنے انداز میں جس قسم کے
سوالات پوچھے اس نے ان کو ایک بار پھر سے سوشل میڈيا صارفین کے غیض و غضب
کا نشانہ بنا دیا- |
|
سب سے پہلے تو انہوں نے شہود علوی سے ان کی بیٹی اریبہ کے رشتے کے حوالے سے
پوچھا کہ آپ نے اپنی بیٹی کا رشتہ کیسے کیا۔ کیا لڑکی کو دکھانے کے لیے
چائے کا ٹرے دے کر بھیجا یا پھر لڑکی نے خود ہی اپنے لیے رشتہ ڈھونڈ لیا- |
|
کسی بھی باپ سے ایسے سوالات کرنے کافی غیر مناسب بات ہوتی ہے مگر اس کے
باوجود شہود علوی نے بات کو سنبھالتے ہوئے کہا کہ میرا داماد میرا رشتہ دار
ہے وہ میرے گھر میرا کتا دیکھنے آئے اور وہیں انہوں نے میری بیٹی کو دیکھا
اور رشتہ بھجوایا- |
|
جس کے جواب میں ندا یاسر کا ان کے داماد سے یہ پوچھنا کہ واقعی کتا دیکھنے
ہی گئے تھے یا کتے کے بہانے لڑکی دیکھنے گئے تھے مہمانوں کو شرمندہ کرنے کے
مترادف لگا- |
|
2: رشتے کی کال کیسے آتی ہے کیا ہوتا ہے
|
جب شہود علوی نے اپنی بیٹی کے رشتے کے حوالے سے بتایا کہ ان کو رشتے کی کال
آئی تو ندا یاسر نے قہقہہ لگا کر ان سے دریافت کیا کہ رشتے کی کال کیسے آتی
ہے مجھے تو اس کا کوئی تجربہ نہیں ہے- آپ بتائيں کہ رشتے کے لیے جو کال کی
جاتی ہے اس میں کیا کہا جاتا ہے- یعنی مطلب کچھ بھی پوچھ لیں گی یہ سوچے
بغیر کہ سامنے والا کیا محسوس کرے گا- |
|
3: آپ نے بیوی کو کیسے پٹایا |
شہود علوی کی بیٹی کی شادی سے بات جب شہود علوی صاحب کی شادی کے بارے میں
بات آئی تو اس موقع پر بھی ندا یاسر کے سوالات سر پیٹنے پر مجبور کر رہے
تھے- ان کا یہ پوچھنا کہ آپ نے اپنی بیوی کو کیسے پٹایا؟ اس قسم کے سوالات
نیشنل ٹی وی پر پوچھنا حیرت انگیز محسوس ہوا- |
|
|
|
4: جب امی ابو کسی پارٹی
میں جاتے تھے تو بچے کہاں ہوتے تھے |
شہود علوی صاحب کا یہ کہنا کہ وہ جب بھی کسی شو وغیرہ یا
پارٹی میں جاتے تھے تو اپنی بیگم کو ساتھ لے کر جاتے تھے تو اس پر بھی ندا
نے اپنے بیوقوفانہ سوالات کے سلسلے کو رکنے نہیں دیا اور بچیوں سے پوچھنے
لگیں کہ جب امی ابو چلے جاتے تھے تو آپ لوگ کہاں ہوتے تھے اور کس کے ساتھ
ہوتے تھے؟ |
|
سوشل میڈیا صارفین کے
تبصرے |
اس شو کے بعد سوشل میڈیا صارفین کو ایک بار پھر موقع مل
گیا کہ وہ ندا یاسر کی کلاس لے سکیں ان کو سب سے بڑا اعتراض یہ تھا کہ ندا
یاسر اپنے شو میں کسی کی بات سننے کے بجائے خود ہی بولتی رہتی ہیں- |
|
ندا آنٹی کو سب بتا دو
|
ایک صارف نے تنگ آکر یہ درخواست کر ڈالی کہ ندا آنٹی کو
سب بتا دو اپنے گھر کی پرائيوسی کچھ نہ رہنے دینا بس سب کچھ ان کو بتا دو |
|
ندا کو کوئی چپ کروا دے
|
ایک صارف نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ ندا کو چپ کروا دو یہ
تو مہمانوں کو بالکل بھی بولنے نہیں دیتی ہے ہاں ۔۔۔ اچھا ۔۔۔اوہ اچھا ۔۔۔
واہ ۔۔۔ کے علاوہ کچھ آتا ہے- |
|
کچھ افراد کو تو ندا کے انداز پر بھی اعتراض تھا اور ان
کو لگتا ہے کہ ان جملوں کے علاوہ ندا کچھ اور بول ہی نہیں سکتی ہیں- مگر ان
تمام باتوں اور تنقید کے جواب میں ندا اپنے انداز میں شو کرتی جا رہی ہیں
اور یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ ٹی آر پی کے حساب سے تمام مارننگ شوز میں ندا
یاسر کا شو ٹاپ پر ہے یہی وجہ ہے کہ ندا ایسی حرکتیں کر کے اگر تنقید بھی
سمیٹتی ہیں تو یہ بھی ان کی مقبولیت میں اضافے کا ہی سبب بنتی ہے- |
|
آپ کا اس بارے میں
کیا خیال ہے؟ |