ان دونوں کی سوچ بالکل ایک جیسی ہے، حرا مانی اور ندا یاسر ہی کیوں سوشل میڈيا صارفین کی تنقید کا نشانہ بنتی ہیں

image
 
جب سے سوشل میڈیا کا زمانہ آيا ہے تب سے لوگ شوبز سے جڑے لوگوں کے حوالے سے نہ صرف ہر خبر سے فوراً آگاہ ہو جاتے ہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ان کو ان کی تعریف اور تنقید کرنے کا بھی فوراً موقع مل جاتا ہے۔
 
کچھ اداکار تنقید کا مرکز کیوں؟
عام طور پر کچھ اداکار یا شو بز سے جڑی ہستیاں سوشل میڈيا بریگییڈ کی نظروں میں ہوتے ہیں اور ان کی ہر بات پر تنقید کرنا اور کمنٹ کرنا وہ اپنا فرض سمجھتے ہیں- ان میں حرا مانی اور ندا یاسر سر فہرست ہیں جن کے بارے میں سوشل میڈیا صارفین کا یہ ماننا ہے کہ ان کی محدود معلومات ان کو اکثر تنقید کا نشانہ بناتی رہتی ہیں یہی وجہ ہے کہ لوگ ان پر تنقید پر مجبور ہو جاتے ہیں-
 
1: معلومات کی کمی
ندا یاسر کا ایک کلپ سب ہی کی توجہ کا مرکز بنا جس میں انہوں نے فارمولا ون ریس کے حوالے سے انٹرویو کیا اور اس کے بارے میں وہ کچھ بھی نہیں جانتی تھیں جس پر ان کو شدید ترین تنقید کا نشانہ بنایا گیا- جب کہ اسی طرح حرا مانی جو بظاہر تو سوشل میڈيا پر بہت ایکٹو ہیں لیکن حالیہ دنوں میں دعا زہرا اور ظہیر کے حوالے سے ان کا معصومانہ بیان اور ان کے ساتھ جڑے رہنے کی دعا نے لوگوں کو ان سے سخت متنفر کر دیا اور سوشل میڈیا بریگیڈ ان کے خلاف چاقو چھریاں لے کر نکل پڑے- یہاں تک کہ حرا مانی کو اس حوالے سے اپنی معلومات میں کمی کا اعتراف کر کے معافی مانگنی پڑی-
 
image
 
2: زيادہ بولنا
دوسری بات جو حرا مانی اور ندا یاسر میں یکساں ہے وہ ان دونوں کا زيادہ بولنا ہے انٹرویو میں بلایا جائے یا یہ کسی کو انٹرویو کے لیۓ بلائيں دونوں صورتوں میں یہ دونوں اتنا زيادہ بولتی ہیں کہ سننے والا توبہ گار ہو جاتا ہے اور سوشل میڈيا صارفین بے ساختہ ان کو یہ کہنے پر مجبور ہو جاتا ہے کہ بس کر آنٹی
 
3: میرا شوہر سب سے اچھا
تیسری بات جو ان دونوں خواتین میں یکساں ہے اور کافی حد تک اچھی بھی ہے- مگر اس کی بار بار تکرار سوشل میڈيا صارفین کو کسی حد تک بری بھی لگتی ہے حرا کا یادگار جملہ جو انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ مرد بڑی پیاری چیز ہوتی ہے جب کہ اسی طرح ہر انٹرویو میں ندا بھی کھینچ تان کر یاسر کی تعریف کا کوئی نہ کوئی پہلو نکال لیتی ہیں-
 
image
 
4: جذبات کا اظہار
حرا کو بات بات پر رونے کی عادت ہے جس کے بارے میں اس کے شوہر کا بھی یہ کہنا ہے کہ حرا دل کی بہت نرم ہے اور اس کو ہر بات پر رونا آجاتا ہے- اسی طرح بچوں سے محبت ہو یا بارش کا موسم ہر ہر جگہ پر حرا اپنے سوشل میڈيا اکاؤنٹ سے جذبات کا اظہار کرتی نظر آتی ہیں- جب کہ ندا یاسر کو اپنے جذبات کے اظہار کے لیے ٹی وی کا پلیٹ فارم ملا ہوا ہے تو معاملہ کچھ بھی ہو ندا یاسر ایموشنل کوئن بن کر کبھی زور زور سے قہقہ لگاتی نظر آتی ہیں اور کبھی کسی کے بھی دکھ پر ان کی آنکھیں نم ہو جاتی ہیں-
 
5: اپنے بیانات پر وضاحتیں
اکثر ان دونوں اداکاراؤں کو جب سوشل میڈیا صارفین اپنی تنقید کا نشانہ بناتے ہیں تو اس کے جواب کے لیے دونوں ہی سوشل میڈيا کا سہارا لیتی ہیں وہ معاملہ ندا یاسر کا اپنے شو میں بلائے گئے جعلی ساس بہو کی لڑائی کا ہو یا فارمولا ون ریس کے حوالے سے بغیر تیاری کے شو کرنے کا ہو- اسی طرح حرا مانی بھی بیانات دینے کے بعد اکثر اپنے سوشل میڈيا اکاؤنٹ سے وضاحتیں دیتی نظر آتی ہیں جیسے آج کل ان کی ایک ویڈيو بہت وائرل ہے کہ ان کو دعا اور ظہیر کے قصے کا پتہ ہی نہیں تھا اس وجہ سے انہوں نے لا علمی میں ان کے لیے دعا کر دی- یہ ایک علیحدہ بات ہے کہ ان کی وضاحتیں بھی سوشل میڈيا صارفین کو ان کے خلاف مزید میمز بنانے پر اکساتی ہیں اور وہ اس طرح سے اکثر و بیشتر سوشل میڈيا ٹرینڈ کا حصہ بنی رہتی ہیں-
YOU MAY ALSO LIKE: