کھری باتیں

وقت کا کھیل تھا جو بیت گیا.‏عوامی مینڈیٹ پرشب خون مارنے والے ناکام ہوئے"غلامی نامنظور"کے بیانیے کی فتح عوام کومبارک ہو۔ پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار وزیراعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الہی کو سپریم کورٹ نے وزیر اعلی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دے دیا،جب کے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کلعدم قرار،جس کے بعد پنجاب سے امپورٹڈ حکومت کا خاتمہ ہوا، اور چوہدری پرویز الہی نے اپنے منصب کا حلف ایوان صدر میں اُٹھا لیا.سپریم کورٹ کا فیصلہ آتے ہی پاکستان کے ہر چھوٹے بڑے شہر میں تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے بھرپور جشن منایا گیا.‏جب کے حکمران اتحادکا اعلیٰ عدلیہ کیخلاف نیامحاذکھولنےکا منصوبہ ، ڈپٹی اسپیکررولنگ کیس کےتینوں ججزکیخلاف ریفرنس دائرکرنےپرغور،

حالانکہ کسی بھی فیصلے کی بنیاد پر کسی بھی جج کے خلاف ریفرنس دائر نہیں ہو سکتا، شاید یہ صرف عدلیہ سے ٹکراؤ بڑھانے کے لئے کیا جارہا ہے، ‏سپریم کورٹ کے فیصلہ سنانے والے ججز کے خلاف مریم نواز کا میڈیا سیل متحرک،مریم نواز میڈیا سیل کی براہ راست نگرانی کر رہی ہیں، سوشل میڈیا پر عدلیہ مخالف ٹرینڈ بھی اسی سیل کی جانب سے چلایا گیا، جب کےپاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر نے حکومت کو سپریم کورٹ کے اختیارات محدود کرنے کی تجویز پیش کی، جس کی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے بھی حمایت کردی ہے۔ پاکستان کی یہ بد قسمتی ہے کے اگر کوئی فیصلہ حق میں آ جائے تو ہم تعریف میں زمین آسمان ایک کر دیتے ہیں، لیکن اگر کوئی فیصلہ ہمارے خلاف آ جائے تو پھر ہم نہ آئین دیکھتے ہیں اور نہ ہی قانون بغیر سوچے سمجھے اپنے ہی اداروں پر تنقید شروع کر دیتے ہیں. ہمارے ادارے ہمارے لیے قابل احترام ہیں. ہمیں خود میں تبدیلی لانا ہو گی،اور اپنے اندر برداشت کو فروغ دینا ہو گا. پارلیمنٹ ہاوس میں بیٹھ کر ہم اپنے ہی مقتدر اداروں پر الزامات عائد کرکے حقائق کو مسخ نہیں کر سکتے ، اداروں کا احترام وقت کی ضرورت ہے . اور لوگوں کا تقاضا بھی ، ہمیں اپنے مفادات سے بالاتر ہوکر ملک اور قوم کے بارے میں سوچنا چاہیے.اس وقت ہمارا ملک بہت سے کرائسیز کا شکار ہے. ہمیں اپنے ملک کو ان مشکلات سے نکالنے کی اشد ضرورت ہے . لیکن یہ تب ہی ممکن ہے جب ہم اپنی ہار مان کر عوامی مینڈیٹ کو دل سے تسلیم کریں گے ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، جیت ہمیشہ اُسی کی ہوتی جو اپنی ہار مان کر مخالف کی جیت کو تسلیم کر لے،
اللہ اس مُلک کا حامی و ناصر ہو

 

abaidullah khamees
About the Author: abaidullah khamees Read More Articles by abaidullah khamees: 11 Articles with 9145 views i am abaidullah khamees stand for pakistan .. View More