بھارت اسے کہتے ہیں جہاں اسکول میں جنگل، ایک معصوم بچے نے سرکاری اسکول کی حالت پر وائرل ویڈیو بنا کر بھارت کے پول کھول دیے

image
 
گھر کا بھیدی لنکا ڈھائے شائد اسی کو کہتے ہیں۔ گھر کا حال گھر والوں سے زيادہ کوئی نہیں جانتا اس وقت بھارت خود کو ایشیا کا سپر پاور بنانے کی کوششوں میں مصروف ہے اور بظاہر سب ٹھیک کا نعرہ بھی لگاتا نظر آتا ہے- مگر سوشل میڈيا پر بھارت کے ایک بچے کی سرکاری اسکول کے حوالے سے بنائی جانے والی ایک ویڈيو نے اس کے تعلیمی معیار کا پول ساری دنیا کے سامنے کھول دیا-
 
سرکاری اسکول میں بنائی جانے والی ویڈيو
بارہ سالہ ایک بچہ جو بھارت کے ایک گاؤں گوڈا، جھرکنڈ کے سرکاری اسکول میں زیر تعلیم ہے۔ اس بچے کی اسکول میں بنائی گئی ایک ویڈيو جس کا کیپشن گوڈا کے سرفراز کی رپورٹنگ دیکھيے ہے نے سارے سوشل میڈيا کو اپنے لپیٹ میں لے رکھا ہے-
 
دھوتی پہن کر ویڈيو بنا ڈالی
 یہ ویڈيو سواتی مشر نامی ایک سوشل میڈيا صارف نے شئير کی اس ویڈيو میں سرفراز نے دھوتی اور ٹی شرٹ پہن رکھی ہے اور کولڈڈرنک کی خالی بوتل کو ایک ڈنڈی بنا کر مائک بنا رکھا ہے-
 
اسکول میں موجود بچوں سے دریافت کرتا ہے کہ تم لوگ اسکول کیوں نہیں آتے ہو تو اس کے جواب میں بچے جواب دیتے ہیں کہ استاد پڑھانے نہیں آتے ہیں اس وجہ سے وہ پڑھنے نہیں آتے ہیں-
 
 
اس کے بعد سرفراز نے بچوں سے پوچھا کہ آپ کو پانی کا کیا مسئلہ ہوتا ہے تو بچوں نے بتایا کہ ان کو پانی پینے کے لیے بھی بہت دور جانا پڑتا ہے اسکول میں پانی کی کوئی سہولت موجود نہیں ہے-
 
اس کے بعد اسکول کے ٹوائلٹ کا حال بھی دکھاتے ہوئے سرفراز کا یہ کہنا تھا کہ ہر طرف بے ربط اگی ہوئی جھاڑ جھنکاڑ کو دیکھ کر لگتا ہے کہ اسکول میں جنگل ہے جہاں ٹوائلٹ جانے کا راستہ تک نہیں ہے-
 
اس کے بعد کلاس روم کی صورتحال بھی انتہائی بدتر بھی جہاں پر مویشیوں کا چارہ موجود تھا-
 
حکومت سے سرفراز کا سوال
اس ویڈيو کے ذریعے بھارت سرکار سے سرفراز نے کچھ سوال بھی پوچھے جو کہ اس طرح سے تھے
بچہ لوگ ایسے اسکول میں کیسے پڑھیں؟
بغیر استادوں کے بچے اسکول آکر کیا کریں؟
اسکول کا منظور شدہ فنڈ کہاں جاتا ہے؟
اسکول کی اس حالت کا ذمہ دار کون؟
 
image
 
سرفراز کی بنائی ہوئی یہ ویڈيو وائرل ہو کر بھارتی سرکاری اسکولوں کا پول کھول رہی ہے اور لوگ اس کو تیزی سے شئير بھی کر رہے ہیں- یہ ویڈیو دیکھ کر خیال آرہا ہے کہ کاش سرفراز پاکستان میں ہوتا اور اندرون سندھ میں بھی ایسی ہی ایک ویڈیو بناتا ۔ کیا آپ کے ذہن میں بھی یہی خیال آرہا ہے ؟؟
YOU MAY ALSO LIKE: