صرف ایک کام کریں ماڈل ٹاؤن کے مقدمات کھول دیں


پاکستان فروخت ہو چکا یہ بات میں نے دو ماہ پہلے بتا دی تھی۔سوال یہ ہے مال بنائیں حکمران اور قرض اتارے آرمی چیف،یہ نہیں چلے گا۔

قوم سوال کرتی ہے۔
جناب عالی ہمارے ادا کردہ کھر بون روپے سالانہ کہاں گئے،کن پراجیکٹس پر خرچ ہوئے،ان رقوم کی ادائیگی قوم نے کرنی ہے تو پھر حساب بھی دینا ہو گا۔

لہذا قوم کو بتایا جائے کہ ان کی رقوم ملک میں خر چ ہوئین یا حکمرانوں کے بنکوں میں گئیں یا کہ ایون فیلڈ میں بنگلے خریدے گئے یا سوئز بنکوں کی زینت بنے؟

جن لوگوں کے بارے میں اقوام عالم کو خبر ہے کہ انہوں نے پاکستان کے کھربوں روپے لوٹے ہیں اور چالیس سال سے باریاں لے رہے ہیں اور اس ملک کو ۵ کروڑ فقیروں کے علاوہ کیا دیا ہے، انکی سب سے بڑی کامیابی ۷ ارب روپے سالانہ خسارے والا میٹرو ہے۔

پاکستان کو جناب عالی، کن حکمرانوں نے fatf اور ۱۰۰ ارب سے زائید بیرونی قرضوں میں ڈالا ہے،عمران کی پارٹی تو کل آئی ہے،۳۶ ہزار ارب کے خسارے کون چھوڑ کر گیا ہے؟circular debt
مائی لارڈ، یہ کھربوں روپے سالانہ کے ٹیکس کہاں گئے اور ان سے عوام کے کون کون سے مسائل حل ہوئے؟ کیا عوام کو یہ جاننے کا حق نہیں ؟ جناب عالی قوم یہ بھی جاننا چاہتی ہے کہ ۴۷ کھرب روپے کا خسارے کا بجٹ کن لوگون سے پورا کیا جائے گا۔

آج بھی ۹۰ فیصد پاکستانیوں کو صاف پانی تک رسائی نہیں،سکوں میں جانور اور گدھے گھوڑے باندھے جاتے ہیں،۷۰ فیصد پاکستانیوں کے پاس اپنا گھر نہیں، مائی لارڈ، پاکستان کے آئین میں وہ کون سی خصوصی رعائتیں موجود ہیں جن کے بل بوتے پر ان کے خلاف ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں ہوتی اور اگر یہ سچ ہے تو ہماری تحقیقی ایجنسیاں کن لوگوں کے لئے کام کرتی ہیں اور انکی ورکنگ صلاحیت ہے کیا؟

نیز اس طر ح کی بے معنی اور پیار بھری تحقیق کا اصل فائیدہ کن کو ہو رہا ہے؟My lord, who are the ultimate beenficiaries
اور مائی لارڈ، یہ سٹے آڈر کی ملک بھر میں منڈیاں لگی ہوئی ہیں یہ عام اور غریب لوگوں کے لئے استعمال کیوں نہیں کیا جاتا؟ اس طرح کے فکس میچوں کی سہولت عام لوگوں کو بھی میسر ہونی چاہییں؟


مائی لارڈ، قومی اسمبلی،صوبائی اسمبلی اور سینٹ میں ۵۰ فیصد سے زائید لوگ یا تو سٹے آڈر انجوئے کر رہے ہیں یا بھر وہ loved بیل پر ہیں۔

پی ٹی آئی کو صرف ایک کام کرنا ہے اور وہ یہ ہے کہ ماڈل ٹاون کے مظلومین کی مدد کے لئے ارلی ہیرنگ کی درخواستوں کو فالو کیا جائے تا کہ ان مظلوموں کو انصاف تک رسائی کا وعدہ پورا کیا جا سکے۔اگر پی ٹی آئی نے اس بارے مین کوئی ڈرامہ کیا تو وہ دن دور نہیں جب یہ قاتل دوبارہ طاقتور بن کر ہمارے سامنے کھڑے ہو جائیں گے جیسا کہ اس سے قبل بھی یہ سب کچھ ہو چکا ہے اور اب بھی ہو رہا ہے۔پی ٹی آئی نے اس سے قبل بھی یہ سمجھا کہ تمام ادارے آزاد ہیں اور آزادی سے کام کر رہے ہیں جبکہ یہ سب ۹۰ فیصد غلط ثابت ہوا اور وہی ادارے آج پی ٹی آئی کے سامنے کھڑے ہیں اور پی ٹی آئی سے ہی حساب مانگ رہے ہیں اور ملک کی تباہی و بربادی اس کے کھاتے میں ڈال رہے ہیں۔مزید یہ کہ پی ٹی آئی کو ہی ملک دشمن اور غدار اور فوج کا دشمن ثابت کیا جا رہا ہے۔اور یہ سارا کام ان لوگون کو سونپا گیا ہے جو عدالتوں کو مطلوب ہیں اور ضمانتوں پر حکومت کر رہے ہیں۔

تازہ ترین خبرون کے مطابق طالبان سوات میں آ چکے ہیں اور ملک ایک بڑے بحران کا شکار ہونے والا ہے اور یہ بھی شنید ن ہے کہ یہ لاٹس پی ٹی آئی کے خلاف استعمال ہوں گی۔


 

Salman Baig
About the Author: Salman Baig Read More Articles by Salman Baig: 20 Articles with 14747 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.