نمبر 3 پر بیٹھ کر تو لوگ رو پڑتے ہیں۔۔۔ اوسان خطا کر دینے والے دنیا کے 7 خطرناک ترین جھولے

image
 
تفریحی پارک یاamusement parks کی سواریاں ان دنوں تمام اشکال اور سائز میں آتی ہیں. ان پر بیٹھنا بڑی جرات اور حوصلے کا کام ہے۔ سب سے زیادہ مزا رولر کوسٹر پر بیٹھنے والے لوگوں کے چہرے کے تاثرات کو دیکھنے میں آتا ہے لوگ اس وقت کو فلماتے ہیں اور بعد میں ویڈیو دیکھ کر محظوظ ہوتے ہیں۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ خوف ودہشت کا تجربہ ہونے کے باوجود لوگ ان جھولوں پر بار بار بیٹھنے سے باز نہیں آتے شاید خطروں سے کھیلنے کی بعض انسانوں کی فطرت ہوتی ہے۔
 
رولر کوسٹرز کس نے ایجاد کی اور اس کے بارے میں کچھ دلچسپ حقائق جانتے ہیں۔
 
1884میں لوگ روایتی تفریحی مقامات سے بیزار ہوچکے تھے پھر LaMarcus Adna Thompson نے Switchback Gravity Railway ایجاد کی، جو ایک پیٹنٹ شدہ کوسٹر تھی جو بروکلین کے کونی جزیرے تک صرف پانچ سینٹ کرائے کےساتھ جاتی تھی، راستہ سنسنی خیز تھا۔ Thompson ایک امریکی موجد اور تاجر تھے جو مختلف قسم کی کشش ثقل کی سواریوں اور رولر کوسٹرز تیار کرنے کے لیے مشہور تھے۔
 
دنیا کے سال 2022 کے منتخب سات بہترین ،خوفناک اور سنسنی خیز رولر کوسٹرز یہاں بیان کیے جا رہے ہیں۔
 
1- ال ٹورو سکس فلیگز گریٹ ایڈونچر:
 جیکسن نیو جرسی میں لکڑی کا یہ رولر کوسٹر آپ کے انچر پنچر ڈھیلے کر دینے والی ٹرین ہے جسے"The Bull" کے نام سے جانا جاتا ہے۔ یہ دنیا کے سب سے لمبے اور تیز ترین لکڑی کے رولر کوسٹرز میں سے ایک ہے یہ کوئی عام لکڑی کا کوسٹر نہیں ہے۔ یہ کچھ اعلیٰ ترین ٹیک انجینئرنگ کے ساتھ بنایا گیا ہے، جو انفرادی طور پر پرانے اورنئے تجربوں کا امتزاج ہے۔
image
 
2- اسٹیل وینجنس:
عالمی ریکارڈ توڑنے والی اسٹیل وینجینس Ohio, USA) )نے مئی 2018 میں سیڈر پوائنٹ پر دنیا کی سب سے اونچی اور تیز ترین ہائبرڈ کوسٹر کے طور پر نام بنایا۔ اس نے سب سے تیز رفتار ڈراپ(90 ڈگری) سب سے لمبا ڈراپ (200 فٹ) سب سے زیادہ دیر تک الٹا رہنے سب سے زیادہ ایئر ٹائم (27.2 سیکنڈ) کے ساتھ آغاز کیا۔ یہ ہائبرڈ کوسٹر 5,740 فٹ پر دنیا کا سب سے طویل ہائبرڈ کوسٹر بھی ہے جو شائقین کا پسندیدہ ترین بھی ہے۔
image
 
3- ٹاور آف ٹیرر:
دنیا کا سب سے طاقتور اور خطرناک رولر کوسٹر جوہانسبرگ، جنوبی افریقہ کی گولڈ ریف سٹی میں "ٹاور آف ٹیرر" ہے۔ سواری کا ہر ڈراپ ہی لوگوں کو رونے پر مجبور کر دیتا ہے لیکن سب سے بڑے ڈراپ پر لوگ 6.3g کی فورس کا تجربہ کرتے ہیں جو خلائی شٹل لانچ کی G۔فورس سے دوگنا ہے- لہٰذا اگر آپ خلائی شٹل کے سفرکا تجربہ کرنا چاہتے ہیں تو بس اس رولر کوسٹر کا رخ کریں۔
image
 
4- ٹوئسٹڈ کولوسس:
سکس فلیگ میجک ماؤنٹین پر ٹوئسٹڈ کولوسس؛Twisted Colossus وہ جگہ ہے جہاں پرانا نئے سے ملتا ہے، لکڑی سٹیل سے ملتی ہے اور روایتی سنسنی جدید ہائی ٹیک ایجادات سے ملتی ہے۔ یہ ہائبرڈ رولر کوسٹر سکس فلیگس میجک ماؤنٹین کے کنارے پر واقع ہے کیونکہ یہ سواروں کو 360 ڈگری پر لے جاتی ہے اور 80 ڈگری پر 116 فٹ کی بہت سی پہاڑیوں سے گزرتی ہے۔ سنسنی بھی دیرپا ہوتی ہے۔ 5,000 فٹ کا ٹریک Twisted Colossus طویل ترین ہائبرڈ کوسٹرز میں سے ایک ہے۔
image
 
5- جارجیا کی گولیاتھ:
جارجیا میں عالمی ریکارڈ توڑنے والی گولیاتھ دنیا کے سب سے اونچے اور تیز ترین جھولوں میں سے ایک ہےجو ایک سے زیادہ ٹریک کے ساتھ بہت سارے تنگ راستوں، موڑ سے گزرتی ہے۔ جب اس کا آغاز ہوا تو یہ رولر کوسٹر 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دنیا کی تیز ترین تھی۔
image
 
6- سی ورلڈ آرلینڈو میں ماکو:
سی ورلڈ آرلینڈو سنسنی تلاش کرنے والے شائقیں کے لئے انتہائی موزوں ہے انہیں بس پارک کے جدید ترین رولر کوسٹرز ماکو پر ایک سواری لینے کی ضرورت ہے۔ اورلینڈو کی سب سے لمبی اور تیز رفتار کوسٹر کا نام دنیا کی تیز ترین شارک مچھلیوں میں سے ایک کے نام پر ہے جو کہ 73 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرتی ہے۔
image
 
7- فینٹم ریونج:
Kennywood میں Phantom’s Revenge کا 3,365 فٹ کا ٹریک شائقین کے لئے ایک خوفناک تجربہ ہے۔ دوران سواری یہ ایک اور کوسٹر تھنڈر بولٹ کے قریب سے گزرتا ہے جو رونگٹے کھڑے کر دینے والا منظر ہوتا ہے۔ اس کا دوسرا ڈراپ مکمل طور پر آپکے اوسان خطا کر دینے والا ہے - 85 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے 230 فٹ کے تھرل کے سامنے بڑے بڑے طرم خان کی ہمت جواب دے جاتی ہے۔
image
 
تفریحی پارک جانا ہر بچے بڑے کی خواہش ہوتی ہے۔ پاکستان میں بدقسمتی سے تفریح کے زرائع بہت کم ہیں۔ خاص طور پر پارکوں پر کوئی خاص توجہ نہیں ہے۔ ان پارکوں میں سیفٹی کے خاص انتظامات کئے جاتے ہیں تاکہ کوئی نا کوشگوار واقعہ نہ پیش آئے۔ انسانی فطرت کے مطابق ان پارکوں کا قیام ضروری ہے کیونکہ یہ ہمیں سستی خوشی فراہم کرنے کا ذریعہ ہوتے ہیں۔
YOU MAY ALSO LIKE: