سیلاب اللّٰہ کا عذاب یا ہماری غَفلت

خدا اس قوم کی حالت نہیں بدلتا جب تک وہ اپنی حالت خود نہ بدلتے

انا للہ وانا الیہ راجعون
مجھے تکلیف ہوتی ہے اس حوالے سے اس طرح کی صورتحال میں پاکستان کی اکثریت کہتی ہے کہ یہ اللہ کا عذاب ہے اگر ہے تو یہ ان پر آنا چاہیے نا جن کی وجہ سے آج ہم ذلیل ہو رہے ہیں۔ ہمارے بڑے وہ تو سکون کی زندگی گزار رہے ہیں انہوں نے اگر وزٹ کرنا ہے تو ہیلی کاپٹر پر ۔

پھر اس ساری صورتحال میں چیزوں کی قیمتیں بڑھا دی جاتی ہیں وہ تو ماشاءاللہ مسلمان ہی پڑھا رہے ہوتے ہیں یعنی کہ مسلمانوں کو اپنی آخرت کی کوئی فکر نہیں۔

سیلاب کو ہم قدرتی آفت نہیں کہہ سکتے کیونکہ اسے ڈیم بنا کر قابو کیا جا سکتا ہے۔ قدرتی آفات میں تو زلزلے اور سمندری طوفان آتے ہیں۔

اس موقع پر اس قسم کی بات کرنا کہ یہ اللّٰہ کی طرف سے عذاب ہے یہ اس ملک کے ساتھ خیانت ہے اس ملک کی عوام کے ساتھ دھوکا دہی ہے۔

"خدا اُس قوم کی حالت نہیں بدلتا جب تک وہ اپنی حالت خود نہ بدلتے"
 

Muhammad Usman
About the Author: Muhammad UsmanCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.