نیرنگ خیال

ممتاز ادیب ،دانش ور اور شاعر سلطان رشک کی ادارت میں ادبی مجلہ "نیرنگ خیال" شائع ہو گیا ہے ۔راول پنڈی سے شائع ہونے والے اس تاریخی ادبی مجلے کا یہ سالنامہ ہے ۔یہ مجلہ گزشتہ آٹھ عشروں سے باقاعدگی سے شائع ہو رہا ہے ۔حکیم محمد یوسف حسن کی یاد میں شائع ہونے والے اس رجحان ساز علمی و ادبی مجلے کو ادبی حلقوں میں جو زبردست پذیرائی ملی ہے وہ اپنی مثال آپ ہے ۔۔جو قارئین اردو زبان کے علمی و ادبی جرائد کے ارتقا پر نظر رکھتے ہیں ،انھیں اس بات کا بہ خوبی احساس ہے کہ نیرنگ خیال نے سلطان رشک کی ادارت میں جو یادگار نمبر شائع کیے ہیں ان سے اردو ادب کی ثروت میں بے پنا ہ اضافہ ہوا۔اس سالنامے میں بہت اہم تحریریں شامل ہیں ۔دنیا کے نامور ادیبوں کی نادر تحریروں سے مزین یہ سال نامہ ایک بنیادی ماخذ اور حوالی جاتی کتاب کی حیثیت سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔اس ضخیم ادبی مجلے میں نظم اور نثر کی عمدہ تحریریں شامل ہیں ۔سلطان رشک کا شمار عالمہی شہرت کے حامل مایہ ناز ادیبوں میں ہوتاہے ۔ان کی ادارت میں اس تاریخی مجلے نے کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئے ہیں ۔حصہ مضامین خاص طور پر اہم ہے ،اس حصے میں ڈاکٹر ممتاز احمد خان ،ڈاکٹر حسرت کا سگنجوی ،پروفیسر حامدی کاشمیری،کرنل (ر)مقبول حسین ،انجم جاوید اور محمد ممتاز راشد کے وقیع مضامین فکر و نظر کے نئے دریچے وا کرتے ہیں ۔افسانوں میں سلطان جمیل نسیم ،بیگم ثاقنہ رحیم الدین ،زہیر کنجاہی ،پروفیسر عفت گل اعزاز ،میر نیر اور اسلم سحاب ہاشمی کے افسانے عصری آگہی کا بلند ترین معیار سامنے لاتے ہیں ۔طنز و مزاح میں بھی سلطان رشک نے اعلیٰ معیار کی تخلیقات پیش کی ہیں ۔نیرنگ خیال کا یہ سالنامہ اپنی نیرنگی کی بدولت ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
 

image
Dr. Ghulam Shabbir Rana
About the Author: Dr. Ghulam Shabbir Rana Read More Articles by Dr. Ghulam Shabbir Rana: 80 Articles with 236841 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.