پاک آرمی کو متنازعہ بنانے کی کوشش قابل افسوس اقدام



پاک آرمی اور آرمی چیف کے خلاف سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بیانات کا سلسلہ جاری ہے انہوں نے آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے متنازعہ باتیں کی .ایک ایسے وقت میں جب پورا ملک سیلابسے متاثرہ ہے ، سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پاک آرمی کو نشانہ بنانے کا سلسلہ قابل افسوس امر ہے. قبل ازیں ان کے امریکی شہریت کے حاملمشیر نے یک ٹی وی چینل پر بیٹھ کر پاک آرمی کے حوالے سے متنازعہ باتیں کی جس پر انہیں عدالتی کارروائی کا سامناہے اور اس حوالے سے ابھی تحقیقات کی جارہی ہیں کہ انہوں نے کس کے کہنے پر قومی ادارے کے حوالے سے باتیں کیں..پی ٹی آئی چیئرمینکے نقش قدم پر ان کی پارٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے سوشل میڈیا پر متنازعہ ایشوز کو شیئر کرنا شروع کردیا ہے سابق وزیراعظم ملک میں سیلابی ریلوں کے باوجود پاک آرمی اور آرمی چیف کو متنازعہ بنانے کے ناکام کوششوں میں مصروف ہیں سیلابی ریلوں نے بلوچستان سندھ اور خیبر پختواہ کے کم و بیش تین کروڑ عوام کو بے گھر اور بیروزگار کردیا ہے چیئرمین پی ٹی آئی سیلاب متاثرین کی امداد کے بجائے سیاسی جلسے کررہے ہیں .جبکہ ملکی سلامتی کا ادارہ مختلف جگہوں پر ریسیکیو سمیت امدادی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہیں اور سویلین اداروں کیساتھ مل کر متاثرین کی بحالی میں اپنا کردار ادا کررہا ہے. انہیسیلابی ریلوں میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر خراب موسم کے باعث حادثے کا شکار ہوا جس میں کور کمانڈر کوئٹہ سمیت اعلی افسران نے جام شہادت نوش کیا.چیف آرمی سٹاف نے گذشتہ دنوں پنجاب ، خیبر پختونخواہ کے مختلف علاقوں کا دورہ بھی کیا جہاں پر انہوں نے سیلاب سے متاثرہ عوام سے ملاقاتیں کیں انہوں نے عسکری ادارے کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ ہر شخص کی بحالی تک تعاون جاری رکھنے کا اعلان بھی کیا پاک آرمی کے افسران نے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے عطیہ کردی.

سابق وزیراعظم کے غیر ذمہ دارانہ بیان کو نہ صرف حکمران جماعت بلکہ مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے ناپسندیدہ عمل قرار دیتے ہوئے اس پر افسوس کا اظہار کیا ہے کہ کس طرح ملک دشمن ایجنڈے پر قومی سلامتی کے ادارے کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہیںآزادی اظہار کے نام پر چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے اس بیان کی صدر پاکستان عارف علوی نے مذمت کرتے ہوئے اسے افسوسناک قرار دیا ان کے مطابق موجودہ حکومت سمیت سب ادارے محب وطن ہیں.صدر مملکت کا کہنا ہے کہ عمران خان اپنے بیان کی خود وضاحت کریںکہ ان کے کہنے کا کیا مقصد ہے ، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے سابق وزیراعظم کی جانب سے جاری بیان پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج میرٹ پر یقین رکھتی ہیں.اسلام آباد ہائیکورٹ میں دوران سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی چیئرمین عمران خان کے اس بیان کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیا اور کہا کہ فوج کے افسران اور جوان شہید ہورہے ہیں اور عمران خان ان کی حب الوطنی پر سوال اٹھا رہے ہیں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے ریمارکس کے مطابق اس طرح کے بیانات دیکر دشمنوں کو کیا پیغام دیا جارہا ہے .حکمران پارٹی سے تعلق رکھنے والے مختلف رہنمائوں نے بھی چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے متنازعہ بیان کو قابل افسوس اور قابل گرفت قرار دیاگیا ہے.,

ایک سیاسی پارٹی کی جانب سے اس طرح کے بیانات اس بات کی غمازی کرتے ہیں کہ سیاستدان اپنے مقصد اور اقتدار تک تک پہنچنے کیلئے کس حد تک گر سکتے ہیں ، شخصیات سے اختلاف اپنی جگہ ، لیکن ایسے وقت میں جب پورے قوم کو متحد کرنے کی ضرورت ہے اکیونکہ ملک مختلف کرائسز سے دوچارہے . اس طرح کے بیانات اس بات کی نشاندہی بھی کرتے ہیں کہ کرسی اور مفادات کے اس کھیل میںچیئرمین پی ٹی آئی کو اس سے کوئی غرض نہیں کہ پاک فوج پر اس طرح انگلیاں اٹھانا انہیں زیب دیتا بھی کہ نہیں ،کیونکہ اقتدار میں رہتے ہوئے انہی کے بیانات الگ اور اپوزیشن میںآنے کے بعد بیانات الگ ہیں جو ان کی دو رخی پالیسی کے آئینہ دار بھی ہیں پاک فوج کے خلاف بیانات جن سیاستدانوں نے ماضی میں دئیے اور جو ابھی دے رہے ہیںدونوں کے بیانات قابل افسوس ، قابل مذمت ہونے کیساتھ قابل گرفت بھی ہے جس پرریاستی اداروں کو ایکشن لینے کی ضرورت ہے تاکہ سیاسی رہنمائوں کی جانب سے شروع کئے جانیوالے اس عمل کو ہر صورت روکا جاسکے . اسی طرح ملک کے باشعور عوام خصوصا نوجوانوں کو اپنے لیڈرشپ سے یہ سوال کرنے چاہئیے کہ قومی سلامتی کے اددارے کو متناعہ کس کے کہنے پر بنایا جارہا ہے اور حب والوطنی کے سرٹیفیکیٹ دینے کا سلسلہ سیاسی لیڈروں کے پاس کب سے آگیا ہے.جو اس طرح کے بیانات دے رہے ہیں.

پاکستان میں پاک فوج واحد ڈسپلن ادارہ ہے جس کی جانب ہر دور میں عوام کی نظریں رہی ہیں ، قیام امن میں سرحدوں کی نگرانی خواہ وہ فضائوں میں ہوں ، سیاچین کی یخ بستہ پہاڑ ہوں یا سمندر ، ہر جگہ پاک فوج کے جوان ملک کی حفاظت کیلئے اپنی جانیں قربان کرنے کیلئے تیار ہیںیہی صورتحال ملک میںکسی بھی ناگہانی آفت میں بھی ہے خیبر پختونخواہ و بلوچستان سمیت مختلف علاقوں میں دہشت گردی کی روک تھام سمیت رابطہ پلوں کی تیاری سے لیکر ریسیکو آپریشن اور شہریوں کو خوراک پہنچانے کے عمل میں اس وقت بھی پاک فوج کے جوان و افسران دوسرے سویلین اداروں کیساتھ بہتر انداز میں کام کررہے ہیں. اور یہ انہی پاک فوج کے جوانوں کی قربانیوں اور شہداء کے خون کا اثر ہے کہ آج الحمد اللہ پاکستان میں امن قائم ہے اور معتبر ترین اداروں میں پاک فوج نہ صرف قومی سطح پر بلکہ بین الاقوامی سطح پر جاناجاتا ہے..موجودہ حالات میں ضرورت اس امر کی ہے کہ متنازعہ بیانات جاری کرنے والوں کے خلاف کاروائی بلا لحاظ اور بلا تفریق کی جائے. تاکہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات کو روکا جاسکے .ورنہ آزادی اظہار کے نام پر سیاست کرنے والے اس قومی ادارے کو بھی اپنے مفادات کی خاطر بھینٹ چڑھائیں گے جو اس سرزمین کے ہنے والے ہر فرد کیساتھ دشمنی ہے جسے ہر سطح پراور ہر صورت روکنے کی ضرورت ہے.

Musarrat Ullah Jan
About the Author: Musarrat Ullah Jan Read More Articles by Musarrat Ullah Jan: 590 Articles with 422547 views 47 year old working journalist from peshawar , first SAARC scholar of kp , attached with National & international media. as photojournalist , writer ,.. View More