کون بنے گا....نگراں وزیراعظم ؟ ----چوہدری شجاعت۔ یا ۔شیخ رشید

پی ڈی ایم کا دھڑن تختہ ہونے والا ہے ‘ قومی انتخابات فروری 2023ءمیں ہونگے !
عمران خان عالمی سیاست میں اہم کردار ادا کرینگے‘ نواز شریف کیپاکستان واپسی ممکن نہیں ہے !
پاکستان کے قرضے معاف ہوجائیں گے ‘ ملک معاشی خوشحالی کی جانب گامزن ہونے والا ہے !
چوہدری پرویز الٰہی سیاسی دشمنیاں بڑھانے کی بجائے چوہدری شجاعت سے تعلقات بحال کریں!
وزیراعظم عمران خان کو تحریک عدم اعتماد کے ذریعے سابق وزیراعظم بنائے جانے کے بعد شہباز شریف نے وزیراعظم ہاوس میں ڈیرہ ڈال کر جس قومی سیاست کا آغاز کیا اس پر انگلیاں اٹھانا تو کسی بھی طور درست و مناسب نہیں کیونکہ وہ ایک محب وطن پاکستانی ہیں مگر جس پی ڈی ایم اتحاد کی مدد سے انہوں نے حکومت بنائی اور وزرات عظمیٰ کے منصب تک رسائی حاصل کی اس اتحاد میں شامل ہر فرد کی نیک نیتی ‘ حب الوطنی ‘ پارسائی اور صداقت کی گارنٹی کسی طور نہیں دی جاسکتی ۔
یہی وجہ ہے کہ پی ڈی ایم کی حکومت آتے ہی جوں جوں مہنگائی کا گراف بڑھتا گیا ویسے ویسے شہباز شریف کی عوامی مقبولیت اور مقتدر حلقوں میں موجود حمایت میں کمی آتی گئی اور اب ایسا لگ رہا ہے کہ موجودہ حکومت اپنی آخری سانسیں گن رہی ہے ۔
کیونکہ ایک جانب عوام پٹرول ‘ بجلی و گیس کے برھتے ہوئے نرخوں اور ورز افزوں بڑھتی ہوئی مہنگائی سے پریشان ہیں تو دوسری جانب عمران خان منظم عوامی مہم چلاتے ہوئے مسلسل نگراں حکومت کی تشکیل اور فوری انتخابات کا مطالبہ کررہے ہیں جبکہ اس مطالبے کو جس تیزی سے عوامی حمایت حاصل ہورہی ہے اس کے بعد مقتدر حلقوں کیلئے تادیر عمران خان کے اس مطالبے کو ٹالنا ممکن نہیں رہے گا ۔
اس ساری صورتحال میں اس بات کا اندازہ لگانا زیادہ مشکل نہیں ہے کہ وطن عزیز بتدریج نئے انتخابات کی جانب بڑھ رہا ہے جس کے حوالے سے مشہور آسٹرولوجسٹ ڈاکٹر عمر فاروق نے یوٹیوب کے ایک سوشل میڈیا چینل پر انٹرویو دیتے ہوئے پاکستان کا زائچہ بناکر بتایا ہے کہ
نیا سال یعنی2023عیسوی.... انتخابات کا سال ہوگا !
ماہر نجوم ڈاکٹر عمر فاروق کے مطابق پاکستان کا زائچہ بتارہا ہے کہ
پاکستان میں اکتوبر2022ءمیں پی ڈی ایم ی حکومت کا خاتمہ ہوجائے گا
انہوں نے مزید بتایا ہے کہ پاکستان کے زائچے کے مطابق
اکتوبر2022ءمیں نگراں حکومت تشکیل پائے گی
جس کیلئے نگراں وزیراعظم کا انتخاب اور انٹرویو ہوچکا ہے !
جبکہ ان کا یہ بھی کہناہے کہ
نگراں وزیراعظم کے نام میں ”ش “ کا لفظ آتا ہے ۔
اسلئے ہم یہ اندازہ لگاسکتے ہیں کہ نگراں وزیراعظم کی فہرست میں
چوہدری شجاعت یا شیخ رشید کے نام بھی ہوسکتے ہیں !
ماہر نجوم ڈاکٹر عمر فاروق کے مطابق عمران خان کی عوامی مقبولیت اور حمایت میں انتہائی تیزی سے اضافہ ہوتا جارہا ہے اور اسی طرح ان کی مقبولیت عالمی سطح پر بھی بڑھ رہی ہے جو اس بات کا عندیہ دے رہی ہے کہ عمران خان عالمی سیاست میں بھی اہم کردار ادا کرنے والے ہیں کیونکہ 2025یا 2026میں انہیں اس قدر عروج حاصل ہوگا کہ عمران خان کا شماردنیا کی پانچ انتہائی مقبول ومعتبر شخصیات میں ہوگا !
جبکہ انہیں ایک انتہائی اہم ٹاسک بھی دیا جائے جو پاکستان کا وزیراعظم بننے سے بھی بڑا ہوگا !
ڈاکٹر عمر فاروق کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کا زائچہ یہ بتارہا ہے کہ ان کی صفوں میں غدار بھی موجود ہیں جو ان کی جڑیں کاٹنے کی کوشش کررہے ہیں بالخصوص کوئی ایک شخص ہے جس پر عمران خان کو بہت اعتماد ہے مگر وہ ان سے غداری کررہا ہے مگر بہت جلد وہ بے نقاب ہوجائے گا لیکن اسکے باوجود بھی عمران خان کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے !
ماہر نجوم ڈاکٹر عمر فاروق نے علم نجوم کی روشنی میں یہ بھی بتایا ہے کہ عمران خان کے مخالفین کا برا وقت شروع ہوچکا ہے اور پی ڈی ایم میں دراڑیں پڑنے لگی ہیں جس کے بعد نوازشریف کی وطن واپسی یا قومی سیاست میں ان کا کوئی کردار دکھائی نہیں دے رہا ہے ۔
ڈاکٹر عمر فاروق کا کہنا ہے کہ پاکستان کا زائچہ بتارہا ہے کہ وطن عزیز سے برا وقت ختم ہونے والا ہے پاکستان کو کوئی بہت بڑی امداد مل سکتی ہے یا اس کے قرضے بھی معاف ہوسکتے ہیں جس کے بعد پاکستان معاشی بد حالی سے نکل آئے گا اور قوم کی حالت میں بہتری آجائے گی ۔
ڈاکٹر عمر فاروق نے چوہدری پرویز الٰہی کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ دشمنیاں بڑھانے اور مخالفین کی تعداد میں اضافہ کرنے کی بجائے معتدل سیاست کرتے ہوئے چوہدری شجاعت سے تعلقات کو بہتر بنائیں تو ان کے سیاسی مستقبل کیلئے نیک ثابت ہوگا ۔
ماہر نجوم ڈاکٹر عمر فاروق نے جن ستاروں کی روشنی میں یہ پیشنگوئیاں کی ہیں ان کی سمت اسی طرح درست رہتی اور تمام پیشنگوئیاں درست ثابت ہوتی ہیں یا ستاروں کی سمت تبدیل ہونے سے یہ سب دیوانے کی بڑ ثابت ہوتی ہیں ۔
یہ تو وقت ہی بتائے گا ۔
لیکن مالک و خالق کائنات سے دعا ہے کہ ستارے کچھ بھی کہیں ‘ نجومی جو چاہے پیشنگوئیاں کریں
میرا رب صرف اور صرف وہ کرے جو میرے ملک اور میری قوم کے حق میں سعد ومبار ک ہو
............................................................آمین ‘ ثم آمین ‘ اللھم آمین
Imran Changezi
About the Author: Imran Changezi Read More Articles by Imran Changezi: 194 Articles with 152248 views The Visiograph Design Studio Provide the Service of Printing, Publishing, Advertising, Designing, Visualizing, Editing, Script Writing, Video Recordin.. View More