وہ بڑے گھرانے میں پیدا ہونے کے باوجود عام سی بلکہ بہت
ہی عام سی اورسادہ سی تھی گو کہ اس نے پی ایچ ٖڈی کر رکھی تھی لیکن لگتی وہ
عام سی ہی تھی ڈاکٹر والد کی ڈاکٹر بیٹی ہونے کے باوجود اس نے کبھی یہ
محسوس نہیں ہونے دیا کہ وہ کوئی خاص ہے حالانکہ وہ خاص الخاص تھی عام سے
گھرانے کی اس خاتون نے وہ َمردانگی َ دکھائی کہ دنیا واہ واہ کرنے کے بجائے
اس کی معتقد ہو چلی سیاسی نہ ہونے کے باوجود وہ ایسے سامنے آئی کہ انقلابی
ہو چلی مشرف کی آمریت کے وقت جب سب چپ تھے اور بہت سارے پرندے نئے گھونسلوں
کی تلاش میں تھے وہ آمر سے ایسے ٹکرائی کہ سب کو حیران کردیا عام سی گھریلو
خاتون ایک باغی بن کر سامنے آئی آج جب سب اس کو خراج عقیدت پیش کررہے ہیں
تو سوال یہ بنتا ہے کہ سوچا جائے کہ وہ ایسے کیوں کر خود کو ثابت کرگئی میں
نے جب تاریخ کے دریچوں کو کھولا تو مجھ پر راز کھلا کہ وہ کل کلثوم بٹ تھی
اور آج کلثوم نواز ہوئیں وہی ماضی اسکا اسے سربلند اور سرخروکرگیا بہت کم
لوگ جانتے ہیں کہ اس کا تعلق بھارتی مقبوضہ کشمیر کے علاقے اننت ناگ کے
محلے ویری ناگ سے تھا اسکا حسب و نسب مقبول بٹ کے خاندان سے تھا وہی مقبول
بٹ جو ایک غریب محنت کش درزی عبدالقادر بٹ کا لخت جگر تھا عام سے گھرانے سے
اٹھ کر اس نے جب آزادی کا نعرہ لگایا تو وہ چڑھتی جوانی میں پھانسی چڑھ کر
ہمیشہ کے لئے نہ صرف امر ہوگیا بلکہ چار حصوں میں بٹے کلثوم نواز کے آبائی
وطن جموں کشمیر کی یکجہتی کی علامت بھی بنا اور جموں کشمیر کا بابائے قوم
بھی ٹھہراآج مجھے اس کی موت کا چوتھا سال پورا ہونے پر نوحہ لکھنا پڑا دکھ
اس کی موت کا نہیں کیونکہ مرنا ہر ایک زی روح نے ہے دکھ اس بات کا ہے کہ وہ
موت کن حالا ت میں ہوئی کون سے صدمے موت پانے والی اور موت کا سامنے کر نے
والی کو ملے وہ اس تسلسل کا نام تھا جس کی شروعات فاطمہ جناح نے آمر ایوب
کے خلاف کی تو نصرت بھٹو اور بے نظیربھٹو شہید نے ضیاء آمر کے خلاف اسے آگے
بڑھایا دختر کشمیر نے آمر مشرف کے خلاف یہ جدوجہد کی اس نے گھریلو زندگی کی
ذمہ داریاں چھوڑ کر اپنے دوپٹے کو مزاحمتی پر چم بنا دیا ایک کامیا ب
مزاحمت کار ثابت ہوئی جس طرح بیگم نسیم ولی خان نے اپنے خاوند کی گرفتاری
کے بعد جدوجہد کی وہ تقلید کلثوم نواز نے کی اور اب اس کی جی دار بیٹی اس
کو منطقی انجام کی طرف لے جا رہی ہے برسوں بعد بیٹی کے روپ میں حالات کا
ادراک کرنے والی لیڈر شپ پاکستان کو ملی وہ شوہر کی تقریریں بھی تحریر کرتی
تھیں تو اس کی مشیر اول بھی تھی جب سارے مرد اور مفادات پرست خوف میں چلے
گئے تو وہ خوف توڑ کر باہر آئیں وہ مشرف کے خلاف بغاوت کرنے والی مجاہدہ
اول تھیں جب اس کو گرفتارکر نے اسکی کا ر کو کرین کے ذریعہ فضا میں گھنٹوں
لٹکائے رکھا تو اس نے جر ات کا مظاہرہ کر کہ خود کو گرفتا ر نہ ہونے دیا وہ
خود لکھتی ہیں جب انہیں اس بات سے روکنے کی کوشش کی گئی کہ وہ اپنی بڑی بہن
اور والدہ کے ساتھ باہر نہیں جا سکتی میجر رینک کا آ فیسر ان کے راستے میں
رکاوٹ بن گیا تو انہوں نے کہا کہ میں اکیلی یہاں اپنی بیٹی کے ساتھ نہیں
رہوں گی میں بھی ساس اور سسر کے پاس راہیونڈ جاوں گی روک سکتے ہو تو مجھے
روک لو میجر دیکھتا رہ گیا اور وہ گاڑی پر امی اور بڑی بہن کے ساتھ باہر
نکل گئیں میجر گیٹ تک نہ بند کر سکا کلثوم نواز نے ثابت کیا کہ وہ مادر
جمہوریت نہیں بلکہ مادر جرات تھیں۔کلثوم نواز کے آئینہ میں ہم دیکھ سکتے
ہیں کہ کون کتنا صاحب ظرف ہے اس آئینے میں ہر چہرہ صاف دیکھائی دیتا ہے۔ ان
کا کہناتھا یقینا یہ آخری مارشل لاء ہے کلثوم نواز کی کتاب ''جبر اور
جمہوریت''گو کہ اشاعت ہوتے ہی فروخت کے ساتھ ختم ہو گئی لیکن اس میں لکھا
کلثوم نواز کا یہ دردناک موضوع کہ سقوط ڈھاکہ، کارگل،دراس،بٹالک سیکٹر میں
شکست کو جس طرح مشرف نے چھپایا اور اصل حقیقت نہ آنے دی اس قومی جرم کو
معاف نہیں کیا جاسکتا۔ وقت ہر چیز کی تقدیر بدل دیتا ہے۔۔۔۔میں نے دیکھا ہے
محبت کا فنا ہو جانا۔
انہوں نے مشرف کو مخاطب کر کے کہا تمہاری حکومت مدارس،جہادی اور تبلیغی
مراکز کے خاتمے کے لئے جو کر رہی ہے شاید تمہیں گمان ہے کہ تم فرعون سے
زیادہ طاقتور ہو لیکن تمہیں شکست ہو گی وہ اگر میدان میں نہ نکلتی تو آج ن
لیگ کا وجود کہیں نہ ہوتا نہ شریف خاندان پاکستان کا مقبول اور مشہور
خاندان ہوتا بڑے خلق والی بیگم کلثوم کی زندگی کے کئی چھپے گوشے ہیں شریف
خاندا ن کے گھر میں برسوں پہلے گیس دھماکہ ہوا کچھ جانیں بھی ضائع ہوئیں
شاید وہ غریب ملازم تھے انکے گھروں کی خاموشی سے دختر کشمیر کلثوم نواز
کفالت کرتی رہیں 6,7یتیم خانوں کی کفالت پس پردہ رہ کر کرتی رہیں ہر ہفتے
ان مراکز میں کم از کم ایک بار پر تکلف کھانا الگ سے بنوا بھجواتیں منی
آرڈرز کے ذریعے پاکستان بھر میں ضرورت مند گھرانوں کے لیے امداد
بھجواتیں،باپ دادا کی سر زمین کشمیر کا درد انکے دل سے کبھی نہ گیا مہاجرین
کی مالی معاونت تعلیمی اخراجات بھی ممکنہ حد تک خاموشی سے کر تیں شاید یہی
وجہ تھی کہ انکی موت پر انکے آ بائی گاوں ویری ناگ مقبوضہ کشمیر میں سوگ
برپا رہا۔ مشرف دور میں جب جلا وطن ہوئیں تو ائیر پورٹ پر بڑا درد ناک منظر
تھا جب انہوں نے کہا ہم وہاں جارہے ہیں جہاں خدانے ہمیں بلایا ہے۔
در و دیوار پر حسرت سے نظر کرتے ہیں۔ اہل وطن خوش رہو ہم تو سفر کرتے
ہیں۔۔۔
انکا المیہ بھی بھٹو خاندا ن جیسا تھا بھٹو کی بیٹی بھی اپنے باپ کی شہادت
کی درد ناک خبر سن کر رو پڑی تھی تو کلثوم کی موت پر مریم کا سوگ بھی کربلا
کی یاد تازہ کر رہا تھا اسکے بھائی بھی ویسے ہی سوگ میں تھے جیسے بھٹو کی
موت پر مرتضیٰ بھٹو اور شاہنواز بھٹو بھی وطن سے دور رو پڑے تھے وصیت کے
باوجود بھی جو ماں کو لحد میں نہ اتار سکے جہاں 71ء میں ملک دولخت کرنے
والے سلامیاں لے رہیے ہیں جہاں درانی جیسے پاکستان کے راز افشاء کرنے والے
سزا سے محروم ہیں وہاں اگر انکے بیٹوں کو آنے کی اجازت دی جاتی کونسا کعبہ
اپنی جگہ سے ہل جاتا مگر؟ اس تاریخی شخصیت کی موت کے محض چند دن بعد ان کے
خاندان کو جیل منتقل کردیا گیا۔ ’’انصاف‘‘ کا یہ معیار اپنانے والے بھٹو کو
پھانسی دینے والے جج مولوی مشتاق کا انجام بھول گئے۔ جس کے جنازے پر شہد کی
مکھیوں نے حملہ کردیا تھا۔۔۔۔۔۔ انکی موت سے اقدار کا بھی جنازہ نکلا انکی
بیماری کو ڈرامہ کہنے والے سیانے اور با خبر آج شرمندگی میں ہیں برصغیر میں
انگریز کے خلاف جدوجہد کے دران ابوالکلام آزاد بھی قید تھے جب انکی اہلیہ
کا انتقال ہوا۔سنا ہے اُس رُت کو دیکھ کر تم بھی رو پڑے تھے۔۔۔۔سنا ہے بارش
نے پتھروں پر اثر کیا ہے۔ ایسے ہی کلثوم نواز کی موت سے نواز شریف کے ساتھ
ہوا خاموش طبع اور متاثر کن کلثوم روایتی سرکاری دوروں میں بھی خاتون اول
بن کر پروٹوکول کی دلدارہ نہ تھیں۔ کارکنان خواتین کے ساتھ نیچے زمین پر
بیٹھ کر کھانا کھانے اور گفتگو کرنے سے گریز نہ کرتی تھیں کھٹن حالات میں
انہوں نے جرات کا ثبوت دیا آج انکی موت پر جو دکھ اس خاندان کو ہے اگر وہ
یہ منظر دیکھ رہی ہوتیں تو خاندان کے لیے کوفہ والوں کے خلاف نئی توانائی
کا سامان بنتی۔ کلثوم نواز ہر صورت اپنے خاوند کے ساتھ چٹان بن کر کھڑی
رہیں تب ہی نواز شریف تمام امتحانوں میں خود بھی سرخرو ہوئے پہلے وہ اہلیہ
کی صورت خاوند کے ساتھ کھڑی ہوئیں اور اب بیٹی باپ کے ساتھ کھڑی ہے وفاء کی
تصویر کلثوم تھیں اب انکی موت کے بعد مریم ہیں جو قوتیں چاہتی تھیں انکی
موت سے نوازشریف ٹوٹ جائیں اب وہ خود اپنی اہلیہ کو قبر میں اتارنے گاڑی
چلا کر لے گے تو دشمن شرم سار ہوا یہ اعزاز کلثوم نواز کو جاتا ہے جن کے
لیے شاعر نے کہا ہے،
لوگ اچھے ہیں بہت دل اتر جاتے ہیں
اک برائی ہے تو بس یہ ہے کہ مر جاتے ہیں۔
|