جب ہم فاتح بنے ۔۔

جب ہم فاتح بنے ۔۔شفق کاظمی

دیکھا جائے تو ہمارے لئے ایک سبق ہے، جب دشمن نے اپنے سے کئی گناہ چھوٹے ملک پر بنا اعلان کیے حملہ کیا تھا، اس وقت دشمن کئی گناہ طاقتور تھا، بے انتہا ہتھیار سے لیس، مگر پھر بھی وہ الٹے پیروں بھاگنے پر مجبور ہوگیا،

جب دشمن کو اپنے سے کئی گناہ چھوٹے ملک سے شکست ہوئی تو دنیا بھر میں اس کا مذاق خوب بنا اور وہ شرم کے مارے چھوپتا پھیرا، دشمن جیت سکتا تھا، ہتھیار زیادہ تھے اس کے پاس، مگر وہ جذبہ حب الوطنی کے آگے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوگیا۔اس وقت ہر طرف ایک ہی دھن تھی ”اے مرد مجاہد جاگ ذرا اب وقتِ شہادت ہے آیا“ سب لا الہ الااللہ کا کثرت سے ورد کرتے ہوئے دشمن کے آگے سینا تان کر کھڑے ہوگئے، اس وقت کوئی سندھی، کوئی ، بلوچی کوئی، پشتو، کوئی فوجی نہیں تھا، اس وقت سب پاکستانی تھے، سب کا ایک ہی مقصد تھا دشمن کے ناپاک قدموں کو کسی صورت بھی آگے نہیں بڑھنے دینا۔میجر عزیز بھٹی، ایم ایم عالم سمیت ان جانباز سپوتوں کو دنیا اور دشمن عناصر جب یاد کرتے ہیں تو ان کی ٹانگیں کانپتی ہیں۔ یہی وہ جذبہ تھا وہ لوگ تھے جن کے سبب دشمنانِ وطن کے لاہور میں ناشتہ کرنے اور ہمارے وطن پر قبضہ کرنے کے خواب چکنا چور ہوئے تھے۔

مگر آج کل کیا ہورہا ہے۔۔۔؟ ہمارے درمیان اختلافات پیدا کیے جارہے ہیں، ہمیں ہمارے ہی لوگوں کے خلاف ورغلایا جارہا ہے، مذہبی لسانی ، علاقائی ، سماجی اختلافات کو ہوا دی جارہی ہے۔۔۔دشمن اپنی شناخت بدل کر سوشل میڈیا پر فوج کے خلاف پروپیگنڈے کررہا ہے۔۔اور ہمارے وطن دوست کیا کررہے ہیں۔۔۔؟؟
 
وطن کے محافظ بیٹے تو اپنی جانیں قربان کرکے ویسے ہی دشمن کے ناپاک قدموں کو اپنے وطن کی طرف بڑھنے سے روک رہے ہیں، وطن میں دھشتگردی کا صفایا کررہے ہیں، مگر ۔۔۔۔۔ہمارے لوگ کیا کررہے ہیں؟ کیا ہم پہلے جیسی ایک قوم ہیں؟ ہم کب دشمن کی چالوں کو سمجھیں گے۔۔۔؟ ہم کب سمجھیں گے دشمن ہمیں اندھیروں کی طرف دھکیلنا چاہتا ہے؟ ہمارے ہاتھوں میں غلامی کی زنجیریں ڈالنا چاہتا ہے۔ہم کیوں اس بات کو بھول چکے ہیں جو قومیں اپنی فوج کے خلاف ہوجاتی ہیں وہ برباد ہوجاتی ہیں۔آخر کیوں ہم دنیا میں موجود ان مثالوں کو نظر انداز کررہے ہیں؟ آخر کیوں ہم نہیں سمجھ رہے ہمارا دشمن ہم سب کو ایک دوسرے کے خلاف کرکے ہمارے ملک پر قبضہ کرنا چاہتا ہے۔؟
 

Shafaq kazmi
About the Author: Shafaq kazmi Read More Articles by Shafaq kazmi: 111 Articles with 151966 views Follow me on Instagram
Shafaqkazmiofficial1
Fb page
Shafaq kazmi-The writer
Email I'd
[email protected]
.. View More