آزادی پسند۔ شاہ غلام قادر اور ۔۔۔

 عظیم کشمیر ی حریت پسند گل نواز بٹ شہید نے برسوں پہلے وقت کی بدمعاشی سے تنگ آ کر اس وقت کے ایک بڑے نام کو گھیر کر جب یہ شعر پڑھا روز قیامت پوچھے گا جب مجھ سے میرا خدا بتا دکھایا کس نے دل تیرا اشاروں سے کہہ دوں گا یہ سرکار بھیٹے ہیں کچھ دنوں سے ہر ایرے غیرے کی طنز کے وار سہتے آ ج دل میرا بھی حد سے زیادہ دکھی ہو چلا اب میں بھی خدا کی طرف آ س لگائے ہوں ہر ایرا غیرا ہر بکاو جب وطن کے حقیقی بیٹوں کو طنز کا نشانہ بنائے ہے تو دکھے دل شاعر وں کے فلسفہ پر غور کرنے مجبور ہیں شاعر بھی غضب کے لوگ ہیں وہ کیسے دل کی بھڑاس نکالتے ہیں جی خوش ہو جاتا ہے ایسے ہی ایک شاعر نے کیا خوب کہا تھا
دیوار کیا گری میرے خستہ مکان کی لوگوں نے میرے صحن سے راستہ بنایا

میرے گھر سے ایسا رستہ بنا کہ ہر ایرا غیرا یہاں لیڈر کہلانے لگا ماجھے گاموں کے لئیے قائد کے نعرے لگنے لگے بکنے والے قوم کے نمائندہ بن چلے ان حالات میں جی خوش ہوا کہ ہر قائد بنے خود ساختہ لیڈر اور موروثی سیاست کار کو تنویر الیاس چغتائی نے ایسے خریدا کہ لوگ مہاراجہ گلاب سنگھ کو بھول گئے یہ بکاو مال اٹھ کر مسلہ کشمیر کے حل کی باتیں جب کرتا ہے بشیر خان مرحوم کا شعر یا د آ تا ہے انہوں نے کہا تھا آ زادی کے سب دعوے لارے اور لپے ہیں آ زادی کے اصل دشمن یہ باوے اور شہزادے ہیں بحث مباحثہ چل پڑا کہ ن لیگ آزادکشمیر کی فرنچاہز خرید کر صدر ن لیگ آزادکشمیر بنے شاہ غلام قادر نے کہا کہ خودمختار کشمیر کی سوچ پر لعنت ہے تو میں ماضی کے جھروکوں میں جھانک گیا بہت صاحب علم زعماء نے بھی ستر کی دہائی میں کہہ دیا تھا کہ یہ نعرہ لگانے والے بھارتی ایجنٹ ہیں انہی کو غدار بھی کہا گیا یہ ایک وقت میں جھاڈیوں کی پیداوار بھی قرار دئیے گے ان قوم پرستوں کے امام کو ڈاکو بھی کہا گیا مگر اخلاقیات کے کسی مبلغ کو کھبی توفیق نہ ہوئی کہ رسمی ہی کہہ سکے کہ یہ الزامات غیر اخلاقی تھے کل جب وقت کے وزیر اعظم آزادکشمیر نے پھر انہیں را کا ایجنٹ قرار دیا کسی کو پھر توفیق نہ ہوئی کہ اتنا کہہ دے کہ ان را کے ایجنٹوں کو گرفتار کر وایا جائے ان کے نام منظر عام پر لائے جائیں مگر جب گلی کوچے ان قوم پرستوں کی آ وازبن گئے تو شاہ غلام قادر نے نئی گالی دے ڈالی الگ بات کہ اس فرمان کے جاری ہونے کے بعد واپسی رات کے آ ندھیرے میں کچی پگڈنڈی کے راستے کی چونکہ اطلاع مل گئی تھی کہ یہاں' اصل قوت'' کی طرف سے تعطیل کے دن بچے سرکاری سکول لا کر اپنا جشن آ زادی بنانیوالوں کی راہ میں رکاوٹ بنے مقامی حریت پسند لوگ شاہ غلام قادر سیبھی ویسی'' محبت'' کا مظاہرہ کریں گے جس سے بچ کرغلام نے بھاگنے عافیت سھمجی شاہ غلام قادر نے ایسا کہہ کر امام حریت بابا ئے قوم مقبول بٹ اشفاق مجید وانی عبدالحمید شیخ ڈاکٹر عبدالاحدگرو شبیر صدیقی بشارت رضا اعجاز ڈار مقبول علائی ادریس خان شہدائے چکوٹھی سمیت ہزاروں مردو زن شہیدوں کی قربانی پر لعنت کی انہوں نے قائد تحریک امان صاحب کی جدوجہد اور تہاڈ جیل میں اسیر یاسین ملک اور فاروق ڈار بٹہ کراٹے کی قربانیوں کی نفی کرتے ان پر لعنت کی شاہ غلام قادر نے اپنی جاہلیت کا اعتراف بھی کیا شاہ غلام قادر ہر موقع پر اقوام متحدہ کی قرار داد وں پر عمل درامد کا مطالبہ کرتے ہیں مگر وہ بھول گئے کہ پانچ جنوری کی قرار داد میں واضع لکھا ہے کہ پہلے پاکستان اپنی مکمل فوج کشمیر سے بشمول سول وسیاسی فورسز نکالے گا جب خود اس قرار داد کی وکالت کرنے والے ہی قوم پرستوں پر لعنت بھجیں کہ وہ بھارت کی طرح پاکستانی فوج کے انخلاء کی مانگ کرتے ہیں تو اس کو شاہ غلام قادر کی جاہلت کہا جائے یا منافقت کیا شاہ غلام قادر خود کو بھی لعنتی کہیں گے کیا ریاست پاکستان کو اس قرار داد کی حمایت پر لعنتی کہہ سکتے ہیں کیا مسلم کانفرنس کے مرحوم سپریم ہیڈ نے جب خودمختار کشمیر کے علمبردار امان صاحب سے مل کر لیبر یشن الائینس بنایا تھا کیا وہ اقدام بھی لعنتی تھا شاہ غلام قادر اگر جوش خطابت میں ایسا کہنے سے قبل گریبان میں جھانک لیتے کہ انہیں نواز شریف نے کتنی اہمیت دی اور وہ کیا کر رہے تھے گزشتہ سال وہ بھی عمران خان نیازی کی تحریک انصاف کا حصہ بننے اسلام آباد ایک خاص 'مسکن'' جا پہنچے تھے ایک ہم راہیوں کی فہرست بھی تھی اڈان بھر کر پی ٹی آ ئی میں شامل ہونے سب طے کر چکے پھر کسی خاص باخبر نے بتایا وزارت عظمی نہیں ملے گی تب شمولیت کا فیصلہ بدل دیا نواز شریف اور مریم نواز کے بیانیے کو کشمیر میں کمزور کرنے کسی اور کی خواہش پر شہباز شریف نے فاروق حیدر کی جگہ آ گے لائے اور یہ دیکھا کہ اب جب یہ دیکھا کہ تنویر الیاس چغتائی جانے والا ہے تو اپنی قیمت لگوانے پرانا چورن بیچنے قوم پرستوں پر چڑھائی کردی مان لیا یہ قوم پرست لعنتی ہیں یہ غدار بھی ہیں یہ دہرئیے اور کافر بھی ہیں پھر کیوں کس لیے راولاکوٹ دھرنا اور شروع تحریک میں ن لیگ کو صف اول میں رکھا اب کیوں انہی لعنتیوں کے ساتھ پونچھ میں پیپلز رائٹس فورم کا حصہ کیوں ہیں ''مہزب''لوگ تو ''لعنتیوں ''کے ساتھ ''الاہنس ''میں رہ کر سیاست نہیں کرتے انہی قوم پرستوں کو مائی باپ قرار دے کر دستاویز ات لیکر اپنے کارکنان کو یورپ میں سیاسی پناہ دلوائی شاہ غلام قادر سے بڑا انسانی سمگلر کون ہے زیادہ دور جانے کی ضرورت نہیں گزشتہ سال بڑے سنئیر قوم پرستوں راجہ مظفر اور فاروق پاپا نے امریکہ میں جو کانفرنس کروائی اس کے کتنے دعوت نامے شاہ غلام قادر نے منگوائے فاروق حیدر کی کابینہ کے سپیکر کی حثیت سے کتنے لوگوں کو قوم پرستوں یعنی لعنتی عناصر کی دعوت پر امریکہ سمگل کیا اگر اصول اور غیرت کسی شے کا نام ہوتا دو قومی نظریہ کے علمبردار شاہ غلام قادر کو پھر قوم پرستوں کے نام پر اپنے بندے نہیں بھیجنے چائیے تھے اور اگر ماضی کی چھان بین شروع کر دی گئی تو نوے سے اب تک درجنوں احباب کو شاہ غلام قادر یورپ اور امریکہ پہنچا چکے اور اب بھاشن قوم پرستوں کو لعنتی ہونے کا دے رہے ہیں شاہ غلام قادر نے راولاکوٹ ن لیگ کے کنونشن میں ایک اور دعوی کیا کہ نیلم میں ہڑتال میں انہوں نے پونچھ کے جیسے نعرے نہیں لگنے دئیے واہ نیلم میں قوم پرستوں اور تاجران نے ہڑتال کی کال دی نیلم ہی نہیں پورا مظفراباد بند رہا ہر جگہ وہی نعرے لگے جو قوم پرست لگاتے ہیں انگلی کٹوا کر شہیدوں میں نام لکھوا نے چلے شاہ غلام قادر نے پوائنٹ سکورننگ کے لئیے جھوٹ گھڑ لیا یہ نعرہ جس پر شاہ غلام قادر معترض ہیں کیا یہ اسلام آباد کی شاہراہ پر سب الحاق پاکستان کی حامی جماعتوں کی کال پر نہیں گونجے تب بھی کوئی عذر پیش کیا جاتا وہ نعرے قوم پرستوں نے نہیں تمارے اپنے کارکنان نے جو لگائے حرف آ خر. میں پاکستان کی قومی سلامتی سے وابستہ اداروں اور ان کے زمہ دار ان سے اس بات کی بھرپور مانگ کر تا ہوں کہ وہ کشمیری قوم پرستوں کی صفوں میں شامل ان ناموں کو سامنے لائیں جو بھارت سمیت کسی دوسرے ملک کے آ لہ کار اور سہولت کار ہیں ساتھ ثبوت سامنے لائے جائیں محض سیاسی وزاتی مخالفت قوم پرستوں کو بدنام کرنے کا ناٹک بند کیا جائے شوکت کشمیر ی سے پاکستانی قومی سلامتی سے وابستہ اداروں کے زمہ داران اور حکومت پاکستان وہ فہرست حاصل کرے جس میں یورپ کنیڈا امریکہ اور دیگر ممالک میں جاکر سیاسی پناہ حاصل کرنے والے بالخصوص الحاق پاکستان کی حامی جماعتوں کے کارکنان پر کاروائی کی جائے کہ کب کہاں کدھر کس وجہ ان کارکنان کو پاکستانی ریاست کی وجہ جان کو لاحق خطرات پر بیرون ممالک آ کر پناہ لینا پڑی میں خصوصی طور پر میاں نواز شریف سے گزارش کرنا چاہوں گا کہ وہ وضاحت کریں کہ کیا شاہ غلام قادر کا موقف ہی ن لیگ کا موقف ہے کیا مقبول بٹ سے یاسین ملک تک واقعی سب کی سوچیں لعنتی ہیں اگر ایسے ہی ہے تو پھر کیوں یاسین ملک سے وعدہ کی روشنی میں نواز شریف نے شمالی کشمیر گلگت بلتستان کو تمام تر دباو کے باوجود پاکستان کا عبوری صوبہ نہیں بنایا پاکستانی انخلاء کے بغیر کون سی آ زادی ہے جس کی قوم پرست مانگ کرتے ہیں اور کیا میاں نواز شریف شاہ غلام قادر سے اس کی بھی باز پرس کریں گے کہ لعنتی قوم پرستوں کے سنئیر زعماء راجہ مظفر اور فاروق پاپا کی کانفرنس کے دعوت نامے جتلا کر امریکی سفارت خانہ سے شاہ غلام قادر نے اپنے کن چہتوں کو امریکہ بھجوایا اور ماضی میں نوے سے اب تک غلام صاحب کتنے پیارے امریکہ برطانیہ کنیڈا اور دیگر ممالک پہنچا چکے اس انخلا کا نام کیا انسانی سمگلنگ نہیں شاہ غلام قادر کو باور ہونا چاہیے کہ قوم پرست ہار کر امر ہیں برسوں پہلے جس شخص کے گھر الحاق پاکستان کی قرار داد منظور ہوئی تھی وہ اپنی زندگی کے آ خری عرصہ میں اپنی کتاب کا اردو ترجمہ کروا گئے تو اضافی باب شامل کیا جس میں سوئیزر لینڈ کی طرز پر آزا د ملک کو مسلہ کشمیر کا آ ئیڈیل حل قرار دیا اور وہ جن کو آ پ مجاہد اول مانتے ہیں وہ بھی جب دورہ بھارت میں مہاراجہ ہری سنگھ کے فرزند کرن سنگھ سے ملے تو مطالبہ رکھا کہ ریاست جموں کشمیر متحد کر کے کرن سنگھ کو اس ریاست کا سربراہ بنایا جائے وہ دونوں بڑے اگر مرتے وقت مان چلے تو غلام بھی مان بھی جائیں گئے اور تسلیم بھی کریں گئے بات اور تنقید خالد ابراہیم خان کی گنی بھی جاتی تھی جس کے اپنے باطن میں کرپشن نہ تھی اب ایک طرف دولت کے بل بوتے پر بنا وزیر اعظم تو دوسری طرف انسانی سمگلنگ میں ملوث سیاست کار تنقید بھی کر رہے ہیں گالی بھی دے رہے ہیں اور طنز کے نشتر بھی چلا رہے ہیں قیامت کی آ مد ہے یا زلزلے کی میرے خدایا خیر کرنا
 

Asif Ashraf
About the Author: Asif Ashraf Read More Articles by Asif Ashraf: 32 Articles with 19789 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.