1977 ڈاکٹر دوست محمد بزدار NA129 (پی این اے)
1985 ملک غلام مرتضیٰ کھر NA 129 آزاد
کے بعد۔۔۔!!!
1985 ملک سلطان محمود ہنجرا pp196
1988 ملک سلطان محمود ہنجرا (آئی جے آئی) pp213
1990 ملک سلطان محمود ہنجرا (آئی جے آئی) pp213
1997 ملک سلطان محمود ہنجرا (PML-N) pp213
2002 ملک احمد یار ہنجرا (PML-Q) pp251
2008 ملک احمد یار ہنجرا (PML-Q) pp251
2013 ملک احمد یار ہنجرا (PML-N) pp251
2013 ملک سلطان محمود ہنجرا (PML-N) NA-176
2018 ملک غلام قاسم ہنجرا (PML-N) pp268
مشرف دور حاجی سلطان محمود ہنجرا
ضلعی ناظم ضلع مظفرگڑھ بھی رہے۔۔۔!!!
He also functioned as Special Assistant to the Chief Minister from 1990
to 1993.
1985 سے ایک ہی خاندان کو بار بار ووٹ دیکر کامیاب کیا گیا۔۔۔!!!
کیا ہمیں ان سے حساب مانگنا چاہیے۔۔۔!!!
عوام نے اپنا ووٹ عتماد بھروسہ ہنجرا خاندان کو دیا۔۔۔!!!
مگر عوام کو کیا ملا۔۔۔!!!
آپ نے عوام کو ڈسنے کیلئے سانپ تیار کئے۔۔۔!!!
جنہوں نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا۔۔۔!!!
1985 سے 2018 تک سیاست ہنجرا خاندان کے گھر کی لونڈی بنی رہی۔۔۔!!! مگر
عوام کے مسائل ویسے کے ویسے دھرے رہے۔۔۔!!!
عوام کا کیا قصور تھا۔۔۔!!! ایک پوری نسل بچپنے سے جوان ہو گئی بوڑھے بزرگ
کچھ چل بسے کچھ حیات ہیں۔۔۔!!!
مگر شہر کا حال احوال وہی تاریخی مناظر پیش کر رہا ہے۔۔۔!!! آج بھی آپ
سیاست کر رہے ہیں۔۔۔!!! جب 35 سالہ اقتدار میں عوامی مسائل حل نہ ہوسکے پھر
آپ کس بنیاد پر الیکشن کمپین کریں گے۔۔۔!!!
35 سالہ حکومتی اقتدار اور 4 سالہ پاکستان تحریک انصاف موجودہ اقتدار کو آپ
کیسے غلط کہیں گے۔۔۔!!!
جبکہ آج بھی آپ وفاق میں موجود ہیں۔۔۔!!!
آپ بتائیں آپ جس حکومتی جماعت کے ساتھ منسلک ہیں اس جماعت نے عوام کو
مہنگائی کے سوا دیا ہی کیا۔۔۔!!!
جب آپ منتخب ہوتے ہیں آپ مظفرگڑھ میں کھڑے ہوکر اپنے قائد کے سامنے تعریفوں
کے پل باندھ دیتے ہیں۔۔۔!!!
اور جنوبی پنجاب میں سب کچھ موجود ہے کا نعرہ بلند کرتے ہیں۔۔۔!!!
افسوس صد افسوس
مجھے سابقہ رزلٹ دیکھ کر شرمندگی محسوس ہو رہی ہے کہ آج بھی سیاستدان
نوجوانوں کو ورغلا کر اپنی سیاست بچانے میں مگن ہیں۔۔۔!!!
مگر اپکو معلوم ہونا چاہیے آج 2022 ہے میڈیا کا دور ہے۔۔۔!!!
آج بچے بچے کے پاس موبائل فون ہے اور وہ سوشل میڈیا سے جڑا ہوا ہے۔۔۔!!!
عوام اب پرانی جاگیر دارانہ سوچ کو یکسر مسترد کر چکی ہے۔۔۔!!!
35 سال عوام نے جس کو ووٹ دیا آج ہم پیچھے مڑ کر دیکھیں تو عوام کیلئے کچھ
دیکھائی نہیں دے گا۔۔۔!!!
ہاں مگر آپکی سیاسی امیری اور آپکے قربت داروں کی ترقی ضرور دیکھائی دیتی
ہے۔۔۔!!!
اتنا ضرور کہوں گا۔۔۔!!! ہر پانچ سال بعد عوامی نمائندے کو عوام کے سامنے
اپنا احتساب پیش کرنا چاہیے۔۔۔!!!
مکمل دلائل اور تحمل سے جوابدہ ہونا چاہیے۔۔۔!!!
سیاسی نمائندہ عوام کو بتائے کہ جب تم عوام سو رہے تھے تب میں تمہارے شہر
کی کس طرح حفاظت کر رہا تھا۔۔۔!!!
یا سرکاری اداروں میں عوام کے ساتھ بدکلامی سے پیش آنے والے آفیسرز کا کس
طرح محاسبہ کر رہا تھا۔۔۔!!!
جب رشوت طلب کی جا رہی تھی میں(سیاستدان)رشوت کا غائبانہ ہاتھ کیسے روک رہا
تھا۔۔۔!!!
یا پھر وہ غائبانہ ہاتھ ہی سیاست دان کا تھا جو عوام کا مال سرکاری و ذاتی
ٹاوٹوں کی مدد سے لوٹ رہا تھا۔۔۔!!!
جواب دینا ہوگا۔۔۔!!!
ہنجرا خاندان کے بعد کھر خاندان کا اقتدار بھی آپکی نظر کروں گا۔۔۔!!!
|