اداکارہ امرتا سنگھ اور ونود کھنہ کی محبت کی کہانی، ایک عورت کی ایسی ضد جو ہار کر بھی جیت گئی

image
 
اداکارہ امرتا سنگھ جنہوں نے سنی دیول کے مقابل فلم بیتاب میں کام کر کے شہرت حاصل کی اور فلم انڈسٹری میں پہلی ہی فلم سے جھنڈے گاڑ لیے- مگر اس کے بعد فلم انڈسٹری میں کامیابیوں کے سفر کو جاری رکھنے کے لیے جس مستقل مزاجی کی ضرورت تھی اس کو برقرار نہ رکھ سکنے کے سبب ان کا کیرئیر مستقل مسائل کا شکار ہوتا رہا-
 
اداکارہ امرتا سنگھ اور ان کی محبتیں
امرتا سنگھ کا تعلق ایک سکھ مسلمان گھرانے سے تھا ان کے والد کا نام شویندر سنگھ اور والدہ کا نام رخسانہ سلطان تھا۔ ان کی تربیت میں ان کی والدہ کا بہت اہم کردار رہا اور ان کا یہی اثر ان کے کیرئیر پر بھی قائم رہا اور ان کی زندگی کے بنیادی فیصلے ان کی والدہ ہی کرتی تھیں-
 
کم عمری میں ملنے والی شہرت اور کامیابی نے امرتا سنگھ کے مزاج کو کافی تبدیل کر دیا اور وہ اس کو اس طریقے سے سنبھال نہ سکیں جس کی بنیاد پر وہ اس کو برقرار رکھ سکتیں-
 
امرتا سنگھ جن کی شادی سیف علی خان کے ساتھ بہت پہلے ہوئی تھی جب کہ سیف علی خان ان سے عمر میں کافی کم بھی تھے مگر کم ہی لوگ یہ جانتے ہیں کہ سیف علی خان امرتا سنگھ کی زندگی میں آنے والے پہلے مرد نہ تھے بلکہ شہرت پانے کے بعد امرتا سنگھ کی زندگی میں کافی ایسے لوگ شامل ہوئے جن سے وہ شادی کی خواہشمند رہیں-
 
image
 
روی شاستری کو چیلنج کرنا مہنگا پڑ گیا
روی شاستری نے امرتا سنگھ سے کہا کہ وہ جتنی بھی کوشش کر لیں مگر ونود کھنہ سے تعلق قائم کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکیں گی کیوں کہ ونود کھنہ ایسے شخص نہیں ہیں-
 
امرتا سنگھ کو یہ بات ایک چیلنج کی طرح لگی اور انہوں نے ہر طریقے سے ونود کھنہ کی توجہ حاصل کرنے کی کوشش کی مگر اس کوشش میں کامیاب نہ ہو سکیں- لیکن جب وہ شادی کے ارادے سے روی شاستری کی طرف لوٹیں تو ان کے دروازے بھی ان کے لیے بند ہو چکے تھے-
 
ونود کھنہ اور امرتا سنگھ
اس کے کچھ مہینوں کے بعد جب ایک اور فلم میں ونود کھنہ اور امرتا سنگھ ایک دوسرے کے ساتھ ہوئے تو اس بار ونود کھنہ کے رویۓ میں امرتا سنگھ کے لیۓ ایک مثبت تبدیلی تھی-
 
امرتا سنگھ جو کہ پہلے ہی ونود کھنہ سے متاثر تھیں اور روی شاستری کے ساتھ بریک اپ کے بعد اپ سیٹ بھی تھیں ونود کھنہ کی توجہ پا کر بہت خوش ہوئيں- ونود کھنہ کی بھی پہلی شادی ختم ہو چکی تھی اور ان دونوں کی عمر میں موجود بارہ سال کے بڑے فرق کے باوجود ان کی محبت کی کہانی جلد ہی زبان زد عام ہو گئی اور اخبار ان کے ا‌فئير کی خبروں سے بھر گئے اور ہر ایک اس بات کا منتظر تھا کہ یہ دونوں شادی کا اعلان کب کرتے ہیں-
 
محبت کی کہانی میں ولن کی آمد
اس موقع پر جب کہ یہ دونوں شادی کی پلاننگ کر رہے تھے ہر محبت کی کہانی کی طرح ان کی اس کہانی میں بھی ولن کی انٹری ہوئی اور یہ ولن کوئی اور نہیں بلکہ امرتا سنگھ کی اپنی ماں رخسانہ سلطان تھیں-
 
image
 
رخسانہ سلطان کو اس تعلق پر دو بڑے اعتراض تھے۔ ایک تو ان کو ونود کھنہ کی پہلی شادی ختم ہونے پر ڈر تھا کہ یہ شخص شادی نبھانے والا بندہ نہیں ہے جب کہ دوسرا بڑا اعتراض ان کو یہ تھا کہ ونود کھنہ مسلمان نہیں ہیں اور دو مختلف مذاہب کے درمیان زندگی بھر کا تعلق چلنا بہت مشکل ہوتا ہے- ان کا یہ کہنا تھا کہ ان کو امرتا سنگھ کے لیے کسی مسلمان لڑکے کی تلاش ہے جس سے وہ اپنی بیٹی کی شادی کر سکیں-
 
ان کے مستقل انکار اور مخالفت نے ان دونوں محبت کرنے والوں کو جدا کر دیا اور ان کی راہیں جدا ہو گئیں اور اس کے بعد سیف علی خان کی شکل میں رخسانہ سلطان کو ان کا من پسند داماد مل گیا-
YOU MAY ALSO LIKE: